وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 9 دسمبر کو انفینٹی فورم 2.0 سے خطاب کریں گے


انفینٹی فورم فن ٹیک پر ایک عالمی تھاٹ لیڈر شپ پلیٹ فارم ہے

تھیم – ’ گفٹ- آئی ایف ایس سی: نیو ایج گلوبل فنانشل سروسز کے لیے نَرو سینٹر‘

Posted On: 07 DEC 2023 3:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 دسمبر 2023 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن ، فن ٹیک پر ایک عالمی  تھاٹ لیڈر شپ  پلیٹ فارم  سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔

انفینٹی فورم کے دوسرا ایڈیشن  کا اہتمام وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے پیشگی ایونٹ کے طور پر حکومت ہند  کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر انٹرنیشنل فنانشل سروسز  سینٹرز اتھارٹی ( آئی ایف ایس سی اے) اور گفٹ سٹی کے ذریعہ  کیا جا رہا ہے۔ یہ فورم ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں دنیا بھر سے ترقی پسند خیالات، اہم مسائل، اختراعی  ٹیکنالوجیز کو دریافت کیا جاتا ہے، ان پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور انہیں حل اور مواقع کے طور پر تیار کیا جاتا ہے۔

انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کی تھیم ’ گفٹ- آئی ایف ایس سی: نیو ایج گلوبل فنانشل سروسز کے لیے نَرو سینٹر‘ ہے، جسے درج ذیل تین ٹریکس کے ذریعے بیان کیا جائے گا:

  • مکمل ٹریک: نیو ایج انٹرنیشنل فنانشل سنٹر کی تشکیل
  • گرین ٹریک: ’’گرین اسٹیک‘‘ کے لیے کیس  تیار کرنا
  • سلور ٹریک: گفٹ- آئی ایف ایس سی میں لانجیوٹی فنانس ہب

ہر ٹریک میں انڈسٹری کے ایک سینئر لیڈر کی ایک انفینٹی ٹاک اور ہندوستان اور پوری دنیا کے مالیاتی شعبے سے تعلق رکھنے والے صنعت کے ماہرین اور پریکٹیشنرز کے پینل کی بحث پر مشتمل ہوگا، جو عملی بصیرت اور قابل عمل حل فراہم کرے گا۔

اس  فورم میں 300+ سی ایکس اوز  شرکت کریں گے جس میں ہندوستان اور 20+ ممالک بشمول امریکہ، برطانیہ، سنگاپور، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور جرمنی کے عالمی سامعین کی مضبوط آن لائن شرکت ہوگی۔ تقریب میں غیر ملکی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور غیر ملکی سفارت خانوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U- 1960



(Release ID: 1983529) Visitor Counter : 67