قبائیلی امور کی وزارت
حکومت نے قبائلی افراد کو قومی دھارے کی اقتصادی سرگرمیوں میں شامل کرنے اور قبائلی مصنوعات کے فروغ اور برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں
Posted On:
06 DEC 2023 4:54PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ قبائلی امور کی وزارت نے اپنی دو ایجنسیوں یعنی ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) اور نیشنل شیڈیولڈ ٹرائب فائننس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) کے ذریعے قبائلی برادریوں کی طرف سے شروع کی جا رہی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے نتیجے میں ان کی اقتصادی ترقی کو متاثر کیا ہے۔
پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم) اسکیم کے ’ون دھن‘ عنصر کے تحت، ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے 2019-20 میں اس کے آغاز سے لے کر اب تک 1183 لاکھ مستفیدین سے متعلق 3958 ون دھن وکاس کیندروں کو منظوری دی ہے ۔ ان ون دھن وکاس کیندروں نے اب تک (یعنی 06 دسمبر 2023 تک) چھوٹی جنگلاتی مصنوعات (ایم ایف پی) اور غیر ایم ایف پی کی اضافی قدرو قیمت کے توسط سے تقریباً 41 کروڑ روپئے کے بقدر کاروبار کیا ہے۔
ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے 3069 قبائلی صناعوں / سپلائرس کو پینل میں شامل بھی کیا ہے اور 2019-20 سے (30نومبر 2023 تک) آن لائن / آف لائن پلیٹ فارموں کے توسط سے قبائلی مصنوعات کے مختلف زمروں کی مارکیٹنگ کے ذریعہ 172.55 کروڑ روپئے کے بقدر فرخت کی ہے۔
اسی طرح، این ایس ٹی ایف ڈی سی نے مختلف اقتصادی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے اپنی اسکیموں جیسے ٹرم لون، آدی واسی مہیلا سشکتی کرن یوجنا، مائیکرو کریڈٹ اسکیم، آدی واسی شکشا رِن یوجنا وغیرہ کے تحت 2019-20 سے (31 اکتوبر 2023 تک) 2.56 لاکھ مستفیدین کو 1343 کروڑ روپئے کے بقدر رعایتی قرض تقسیم کیے ہیں۔
حکومت کی جانب سے قبائلی مصنوعات کے فروغ اور برآمد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے، اپنی مارکیٹنگ کی ترقی کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر، ٹی آر آئی ایف ای ڈی برآمداتی منڈیوں کی بھی تلاش کرتا ہے۔ قبائلی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے حصے کے طور پر، ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے آئی ٹی پی او / ای پی سی ایچ کے ذریعے بیرون ملک منعقد ہونے والے چند بین الاقوامی نمائشوں میں حصہ لیا، جن کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
نمبر شمار
|
مالی سال
|
بین الاقوامی نمائش کا نام
|
نمائش کی تاریخ
|
1
|
2015-16
|
اے ایف ایل آرٹی گیانو انفیارا، میلان، اٹلی
|
5 سے 13 دسمبر 2015
|
2
|
2018-19
|
ایشین گفٹس اور پریمئم شو، ہانک کانگ
|
20 سے 23 اکتوبر 2018
|
3
|
2020-21
|
برلن بازار، جرمنی
|
3 سے 7 نومبر 2021
|
اس کے علاوہ، ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے قبائلی مصنوعات کو بیرون ملک 63 ہندوستانی مشنوں/سفارت خانوں کو بھیجا ہے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قبائلی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے وہاں آتم نربھر بھارت کارنرس قائم کیا جا سکیں۔ اب تک، بیرون ملک ہندوستانی مشنوں میں اس طرح کے 42 اتمنیر بھر کارنر قائم کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ مختلف ریاستوں سے منتخب قبائلی کاریگروں کی 23.29 لاکھ روپے کی قبائلی مصنوعات گزشتہ 5 سالوں کے دوران ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے ذریعے برآمد کی گئی ہیں۔
******
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1936
(Release ID: 1983386)
Visitor Counter : 54