ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے پی ایل آئی اسکیم ٹیکسٹائل کے تحت نئی درخواستیں طلب کرنے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کی ہے

Posted On: 06 DEC 2023 5:48PM by PIB Delhi

  ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت  محترمہ  درشنا جردوش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب بتایا کہ  ٹیکسٹائل اور ملبوسات (بشمول دستکاری) کی مجموعی برآمدات میں انسانی ساختہ فائبر (ایم ایم ایف) مصنوعات (ایم ایم ایف کے فائبر، دھاگا، فیبرکس، میڈ اپس،   ریڈی میڈ گارمنٹس) کے معاملے میں ہندوستان کا  کافی حصہ ہے۔

پی ایل آئی اسکیم برائے ٹیکسٹائل کے تحت ایم ایم ایف ملبوسات کے معاملے میں ایم ایم ایف فیبرکس اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے معاملے میں 64 منتخبہ درخواست  کنندگان سے توقع ہے کہ وہ 14 ریاستوں اور 1 مرکز کے زیر انتظام خطے میں 84 یونٹس قائم کریں گے جن میں اوڈیشہ  میں ایک اورمہاراشٹر میں 10 شامل  ہیں۔

حکومت نے پی ایل آئی سکیم برائے ٹیکسٹائل کے تحت آن لائن پورٹل کے ذریعے نئی درخواستیں طلب کرنے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کر دی ہے اور فی الحال درخواستیں موصول کی جارہی ہیں۔

صنعت ایم ایم ایف اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل شعبے کی صلاحیت کو استعمال کرنے کے لیے کمر بستہ ہے، جو کہ ملک میں ایک ابھرتا ہوا صنعتی شعبہ ہے جسے پی ایل آئی اسکیم برائے ٹیکسٹائل اور نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کی جانب سے مدد حاصل ہے۔

************

ش ح۔ اگ    ۔ م  ص

 (U: 1892 )


(Release ID: 1983284) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi