اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی طلباء کو وظائف

Posted On: 06 DEC 2023 3:43PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جانکاری فراہم کی  کہ حکومت نے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت،  ٹیکسٹائل کی وزارت، ثقافت کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور دیہی ترقیات کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے اقلیتوں، خاص طور پر معاشی طور پر کمزور اور سماج کے کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں ۔   

اقلیتی امور کی وزارت نے نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکالرشپ اسکیموں سمیت مختلف فلاحی اسکیموں کو خاص طور پر نافذ کیا ہے ۔

اقلیتی امور کی وزارت کے تحت ایک  پی ایس یو،  قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی)،  بیرون ملک تعلیم کے لیے کم شرح سود پر، خاص طور پر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو تعلیمی قرض فراہم کرتا ہے ۔  یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پڑھو پردیش اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان کو حاصل ہونے والی سود کی سبسڈی کے فوائد محدود تھے اور یہ بھی کہ دیگر وزارتوں کے ذریعہ لاگو کی جارہی اسی طرح کی دیگر اسکیموں کے ساتھ ایک اوورلیپ ہے ۔  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی  وزارت اور قبائلی امور کی وزارت، جو اقلیتی برادری کے اہل طلباء پر بھی لاگو ہوتی ہے ۔  مذکورہ بالا اوورلیپ، محدود فوائد اور کم شرح سود پر تعلیمی قرض حاصل کرنے میں آسانی کے پیش نظر، 23 – 2022 کے بعد سے پڑھو پردیش اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یہ دیکھا گیا ہے کہ یو جی سی  اور  سی ایس آئی آر کی جونیئر ریسرچ فیلوشپ ( جے آر ایف) اسکیم اقلیتوں سمیت تمام سماجی زمروں اور طبقات کے طلباء کے لیے کھلی ہے ۔  مزید برآں، اقلیتی برادریوں کے طلبا کو بھی درج فہرست ذاتوں اور او بی سی کے لیے قومی فیلوشپ اسکیموں کے تحت شامل کیا جاتا ہے جسے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے لاگو کردہ درج فہرست قبائل کے لیے قومی فیلوشپ اسکیم کے تحت لاگو کیا جاتا ہے ۔  مذکورہ اسکیموں کے درمیان اوورلیپ اور غلط استعمال اور نقل کے امکانات کے پیش نظر، 23-2022 کے بعد سے مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل فیلو شپ (ایم اے این ایف) اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔   موجودہ رہنما خطوط کی تعمیل کے ساتھ موجودہ  ایم اے این ایف فیلوز اپنی متعلقہ مدت کے اختتام تک فیلو شپس حاصل کرتے رہیں گے ۔

  پچھلے پانچ سالوں میں اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کی تعداد اور اسکالرشپ فراہم کرنے والے طلبہ کی تعداد کی تفصیلات ریاست کے لحاظ سے وزارت کی ویب سائٹ یعنی https://www.minorityaffairs.gov.in/ پر دستیاب ہیں ۔

  اس وزارت کی اسکالرشپ اسکیموں کے تحت، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اقلیتی بورڈز اور اداروں کو فنڈز مختص نہیں کیے جاتے ہیں ۔

*************

ش ح   ۔  م ع  ۔   ت ح

U. No. 1878



(Release ID: 1983212) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil