وزارتِ تعلیم
اے آئی سی ٹی ای نے تعلیمی2027 - 2024 کے لئے منظوری کے عمل کا کتابچہ جاری کیا
Posted On:
06 DEC 2023 2:30PM by PIB Delhi
تکنیکی تعلیم کی کُل ہند کونسل (اے آئی سی ٹی ای) کے چیئرمین پروفیسر ٹی جی سیتارام نے وائس چیئرمین ڈاکٹر ابھے جیرے اور ممبر سکریٹری پروفیسر راجیو کمار کے ساتھ ،آج پی آئی بی کانفرنس ہال، شاستری بھون، نئی دہلی میں، تعلیمی سال 2024-2027 کے لیے اے آئی سی ٹی ای منظوری کے عمل کی ہینڈ بک کا اجراء کیا۔ پریس انفارمیشن بیورو کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ شمیمہ صدیقی نے تعارفی کلمات پیش کئے۔
پروفیسر سیتارام نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اے آئی سی ٹی ای، اگلے تین سالوں کے لیے نافذ ہونے والی منظوری کے عمل کی ہینڈ بک لے کر آیا ہے۔ یہ کتابچہ ان عملوں کے بارے میں وضاحت کرتا ہے، جن پر اداروں کو تکنیکی اور انتظامی پروگراموں/کورسز کو چلانے کے لیے، کونسل سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پروفیسر سیتارام نے ان ترامیم اور دفعات پر بھی روشنی ڈالی جو اس سال منظوری کے عمل کی ہینڈ بک میں شامل کی گئی ہیں، جن میں بنیادی توجہ تعلیم کے معیار، طریقہ کار میں سادگی اور نفاذ میں شفافیت پر مرکوز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار،اے آئی سی ٹی ای نے نئے اے پی ایچ کا مسودہ، عوامی ڈومین میں پوسٹ کیا ہے، تاکہ مختلف متعلقہ فریقین اور ماہرین سے آراء اور تجاویز/فیڈ بیک حاصل کیا جا سکے۔ مختلف متعلقہ فریقین سے 600 سے زائد تجاویز اور تبصرے موصول ہوئے، جن کا ایک ماہر کمیٹی نے جائزہ لیا اور بہت سی تجاویز کو حتمی مسودے میں شامل کیا گیا۔
اے پی ایچ میں متعارف کرائی گئی نئی تبدیلیاں درج ذیل ہیں:
- اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کے لیے منظوری میں 3 سال تک توسیع کا انتظام۔
- اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے موجودہ اداروں کی طرف سے پیش کردہ کورسز/پروگراموں کے لیے، داخلوں کی تعداد کی بالائی حد میں نرمی کی گئی ہے۔ تاہم، اداروں کو داخلوں کی تعداد حاصل کرنے سے پہلے، معیاری بنیادی ڈھانچہ اور اہل فیکلٹی کو ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔
- ملحقہ یونیورسٹی / ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت سے زمین کے دستاویزات اوراین او سی کی ضرورت سے متعلق تعمیلی امور میں کمی۔
- الحاق شدہ یونیورسٹیوں کے دائرہ اختیار میں موجودہ اداروں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے، کیمپس سے باہر کی فراہمی کو متعارف کرایا۔
- تکنیکی اور انتظامی تعلیم میں مربوط ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کمپیوٹر ایپلی کیشنز (جیسے بی سی اے) اور مینجمنٹ (جیسے بی بی اے / بی ایم ایس) میں انڈرگریجویٹ پروگراموں /کورسوں کو اے آئی سی ٹی ای کے دائرہ اختیار میں لایا گیا ہے۔
- ملازم/کام کرنے والے پیشہ ور افراد کو لچکدار موڈ (وقت) کے ذریعے، ڈپلومہ/ڈگری/پوسٹ گریجویٹ سطح پر اپنی تعلیمی قابلیت/ہنر مندی کو اپ گریڈ کرنے کا انتظام۔
- ان اداروں کے لیے ہائبرنیشن کی فراہمی، جو سہولیات کی اپ گریڈیشن/ ری ویمپنگ کے خواہاں ہیں۔
- اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل)/آن لائن لرننگ (او ایل) کے لیے منظوری کے عمل سے متعلق مزید وضاحت
- تمام اے آئی سی ٹی ای سے منظور شدہ اداروں کے پاس موجودہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات اور انسانی وسائل کا موثر استعمال کرتے ہوئے ماہر سازی (پیشہ ورانہ کورسز کے ذریعے) کے لیے پہلے سے طے شدہ منظوری ہے۔
- اے آئی سی ٹی ای کے منظور شدہ اداروں/یونیورسٹیوں کے لیے نافذ اصولوں اور تقاضوں کی خلاف ورزی پر نظر ثانی شدہ تعزیری کارروائی کی شقیں۔
- ‘انڈوویشن’ پروگرام کے ذریعے اور ان کے کیمپس میں ادارے کی اختراع کونسل (آئی آئی سی) کے قیام کے ذریعے، جدت طرازی پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔
بی سی اے اور بی بی اے/ بی ایم ایس کورسز پیش کرنے والے اداروں کے لیے، اے آئی سی ٹی ای کی منظوری کی نئی فراہمی ماڈل نصاب کے ذریعے بہتر معیار، پرگتی، سکشم، سوناتھ وغیرہ جیسی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے اہلیت، اے ٹی اے ایل اکیڈمی کے ذریعے ایف ڈی پیز میں فیکلٹی کی شرکت، معیاری بہتری کے پروگرام، تحقیقی فروغ کے ذریعے بہتر بنائے گی۔ اے آئی سی ٹی ای کے انٹرنشپ اور پلیسمنٹ پورٹل کے ذریعے فیکلٹی، طلباء کے لیے اختر اعی سیل کی سرگرمیاں، تمام تکنیکی کتابوں تک مفت رسائی، طلباء کے تجزیہ قدر کے پورٹل (پی اے آر اے کے ایچ) تک رسائی، تقرری اور انٹرنشپ کی سہولیات کی فنڈنگ کی اسکیم۔
اے آئی سی ٹی ای 2047 تک ہندوستان کو ایک تکنیکی مرکز بنانے کے لیے، ملک میں جامع، معیاری، شمو لیاتی اور قابل رسائی تعلیم کو فروغ دینے کے تئیں پرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-اع - ق ر)
(06-12-2023)
U-1873
(Release ID: 1983177)
Visitor Counter : 125