وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے ضلع اور بلاک  کی سطح کے 65 تعلیمی افسران کو تعلیمی انتظامیہ میں اختراعات اور اچھے طور طریقوں کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا

Posted On: 05 DEC 2023 8:37PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ، جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ملک بھر کے ضلع اور بلاک کی سطح کے 65 بہترین تعلیمی افسران کو تعلیمی انتظامیہ (2020-21 اور 2021-22) میں اختراعات اور اچھے طور طریقوں کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا۔ قومی ادارہ برائے تعلیمی منصوبہ بندی اور انتظامیہ (این آئی ای پی اے) کے چانسلر جناب مہیش چندر پنت؛ وزارت تعلیم کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سکریٹری جناب سنجے کمار؛ این آئی ای پی اے کی نائب چانسلر پروفیسر ششی کلا ونجری؛ اور وزارت تعلیم کے دیگر افسران اور معززین  بھی اس تقریب کے دوران موجود تھے۔ این آئی ای پی اے میں تعلیمی انتظامیہ کے محکمے  کے ڈائرکٹر (منصوبہ بندی اور ترقی) اور سربراہ پروفیسر کمار سریش نے پروگرام کی مختصر تفصیل پیش کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پردھان نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی۔ وزیر موصوف نے طلبا کی زندگیوں کو سنوارنے کے لیے ان کے جذبے اور اسکولوں میں سیکھنے کے عمل کو مزید فعال بنانے کے لیے اختراعی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے این آئی ای پی اے کو ملک بھر سے اختراعی تعلیمی اقدامات اور بہترین طریقوں کو ساجھا کرنے اور پہچاننے کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ این آئی ای پی اے نچلی سطح پر این ای پی کے نفاذ کو تیز تر کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول کے منتظمین کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھی کوششیں کرے گا۔

این ای پی 2020 کے جذبے سے ہم آہنگ، جناب پردھان نے ہماری امرت پیڑھی کو عالمی شہریوں میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ 2047 تک وکست بھارت کے خواب کی تکمیل کے لیے مشن اور مقصد کے احساس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب فراہم کی۔

بھارتی تعلیمی نظام کی وسعت کو اجاگر کرتے ہوئے، جس میں 10 ملین اساتذہ اور 260 ملین طلباء شامل ہیں، جناب پردھان نے نظام میں قیادت، اختراع، اچھے طور طریقے متعارف کرانے، وغیرہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ان اہم کرداروں پر روشنی ڈالی جو تعلیم کے منتظمین ادا کرتے ہیں کیونکہ ان کے پاس انسانی وسائل کو سنبھالنے کی ذمہ داری ہے اور انہیں اپنے اختراعی طریقوں کے کامیاب نفاذ کے لیے خود پر کچھ ضابطہ اخلاق نافذ کرنا چاہئے۔

این آئی ای پی اے نے ضلع اور بلاک کی سطح کے تعلیمی افسران کے لیے تعلیمی انتظامیہ میں اختراعات اور اچھے طرز عمل کے لیے قومی ایوارڈ قائم کیا ہے۔ یہ اسکیم 2014 میں شروع کی گئی تھی تاکہ عوامی نظام تعلیم کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی سطح پر تعلیمی انتظامیہ میں اختراعات اور اچھے طور طریقوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ مجموعی مقصد تعلیمی انتظامیہ کے میدانی سطح پر تعلیمی انتظامیہ میں اختراعات اور اچھے طور طریقوں کی ثقافت اور ایکونظام تشکیل دینا ہے۔

ایوارڈس کے مقاصد میں ضلع اور بلاک کی سطح پر تعلیمی انتظامیہ میں اختراعات اور اچھے طور طریقوں کو دستاویزی شکل دینا اور انہیں عام کرنا بھی شامل ہے۔ نئی دہلی میں این آئی ای پی اے کے زیر اہتمام تعلیمی انتظامیہ اختراعات اور اچھے طور طریقوں کے بارے میں دو روزہ کانفرنس کے موقع پر منتخب افسران کو قومی ایوارڈ پرزنٹیشن تقریب میں ایوارڈ/ ستائشی اسناد پیش کیے جاتے ہیں ۔ امیدواران کو کانفرنس میں شرکت اور اپنی اختراعات پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GY6S.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G4Q3.jpg

******

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1833


(Release ID: 1982928) Visitor Counter : 75


Read this release in: Telugu , English , Hindi