مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے مشاورتی پیپر بعنوان 'عمارتوں یا علاقے میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے درجہ بندی کے فریم ورک کے ضابطے' پر تبصرے کی تاریخ میں توسیع

Posted On: 05 DEC 2023 7:30PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے 27 ستمبر 2023 کو 'عمارتوں یا علاقے میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے درجہ بندی کے فریم ورک کے ضابطے' پر مشاورتی پیپر جاری کیا، جس میں اسٹیک ہولڈرز سے تبصرے طلب کیے گئے تھے اور تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 08 دسمبر 2023 اور جوابی تبصرے 22 دسمبر 2023 تھی۔

اسٹیک ہولڈر/انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں مزید توسیع کے لیے موصول ہونے والی درخواست پر غور کرتے ہوئے، تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں چار ہفتے یعنی 05 جنوری 2024 تک اور جوابی تبصروں کو 19 جنوری 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشاورتی پیپر پر تحریری تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں، جناب تیج پال سنگھ، مشیر(کیو او ایس-I)،ٹی آر اے وائی کو ای میل پر بھیجے جا سکتے ہیں: adv-qos1@trai.gov.in ۔ اسٹیک ہولڈر سے گزارش ہے کہ وہ تبصرے / جوابی تبصرے بروقت جمع کرائیں، کیونکہ ٹائم لائن میں مزید توسیع کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

کسی بھی وضاحت کے لیے، جناب تیج پال سنگھ، مشیر(کیو او ایس-I)،ٹی آر اے وائی سے ای میل: adv-qos1@trai.gov.in  یا ٹیلی فون پر۔ نمبر: +91-11-2323-3602 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

1851

 



(Release ID: 1982891) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Telugu