الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کی نیشنل ای گورننس ڈویژن نے سائبر سرکشت بھارت پہل کے تحت 40 ویں چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسرز ڈیپ ڈائیو تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 05 DEC 2023 3:11PM by PIB Delhi

وزرات اطلاعاتی ٹکنالوجی کی سائبر سرکشت بھارت پہل کا مقصد سائبر کرائم کے بارے میں بیداری پھیلانا اور تمام سرکاری محکموں میں چیف انفارمیشن سیکورٹی افسران (سی آئی ایس اوز) اور فرنٹ لائن آئی ٹی افسروں کی استعداد کار بڑھانا  ہے تاکہ بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے – تنظیموں کو اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا دفاع کرنے اور سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے لیے تیار ہونے کی ضرورت ہے۔

نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) اپنی صلاحیت سازی کی اسکیم کے تحت نئی دہلی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں 4سے 8دسمبر 2023 کے  دوران بہار، ہماچل پردیش، کیرالہ، تلنگانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور نئی دہلی کے 31شرکاء کے ساتھ 40ویں سی آئی ایس او ڈیپ ڈائیو تربیتی پروگرام کا انعقادکر رہی ہے۔

پروگرام کے افتتاحی سیشن میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی – جناب ایس کرشنن، سکریٹری، وزارت ماحولیات؛ جناب ایس این ترپاٹھی، ڈی جی آئی آئی پی اے اور وزرات اطلاعاتی ٹکنالوجی، این ای جی ڈی اور آئی آئی پی اے کے دیگر سینئر عہدیدار۔ بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے موجودہ منظر نامے میں سائبر سیکورٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب ایس کرشنن نے ڈیجیٹل دور کی کمزوریوں پر روشنی ڈالی اور کسی بھی تنظیم میں سائبر سیکورٹی کی حکمت عملی وں کو منظم کرنے میں سی آئی ایس او عہدیداروں کے اہم کردار پر زور دیا ، خاص طور پر انفارمیشن سیکورٹی کے لیے۔ انھوں نے تکنیکی ترقی سے آگے رہنے میں سی آئی ایس او کے ناگزیر کردار کا ذکر کیا اور سی آئی ایس او افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے اداروں کی سائبر سیکورٹی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے اختراعی اور مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ اپنے خطاب میں انھوں نے 5 جی اور 6 جی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

اس پروگرام کا مقصد آگاہی پھیلانا، استعداد کار بڑھانا اور سرکاری محکموں کو ان اقدامات کے بارے میں اہل بنانا ہے جو سائبر لچکدار ایکو سسٹم بنانے کے لیے اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام کا مقصد شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات کی مربوط فراہمی کے لیے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو آگے لے جانے کے لیے شرکاء کو سائبر سیفٹی اور سیکورٹی کے بارے میں حساس بنانا اور ان کی طرف راغب کرنا ، سائبر سیکورٹی کے بارے میں جامع معلومات اور علم اور تفہیم پیش کرنا ، بیداری پھیلانا ، صلاحیتوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کو ان کی سائبر سیکیورٹی ، حفاظت اور سلامتی کی دیکھ بھال کرنے کے قابل بنانا ہے۔

جون 2018 سے دسمبر 2023 تک این ای جی ڈی نے 1523 سے زیادہ سی آئی ایس اوز اور فرنٹ لائن آئی ٹی عہدیداروں کے لیے سی آئی ایس او ڈیپ ڈائیو ٹریننگ پروگراموں کے 40 بیچوں کا مؤثر طریقے سے انعقاد کیا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1827



(Release ID: 1982874) Visitor Counter : 59


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Telugu