کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کے شعبے نے آٹھ بنیادی صنعتوں میں ماہ اکتوبر کے دوران 18.4 فیصد کی نمو حاصل کی


کوئلہ پیداوار گذشتہ برس کی 66.32 ملین ٹن پیداوار کے مقابلے میں اس سال ماہ اکتوبر میں اضافہ سے ہمکنار ہوکر 78.65 ملین ٹن کے بقدر  تک پہنچ گئی

کوئلہ صنعت کا عدد اشاریہ ماہ اپریل کے 9.1 فیصد سے بڑھ کر ماہ اکتوبر میں 18.4 فیصد کے بقدر ہوگیا

Posted On: 05 DEC 2023 6:19PM by PIB Delhi

ماہ اکتوبر 2023 کے لیے، تجارت و صنعت کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ آٹھ بنیادی صنعتوں (آئی سی آئی) کے عدد اشاریے کے مطابق کوئلہ صنعت کے عدد اشاریے نے گذشتہ 16 مہینوں کی 18.4 فیصد کے بقدر (عارضی)اعلیٰ ترین نمو ظاہر کی ہے  اور یہ بڑھ کر 172.6 نکات کے بقدر ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے دوران یہ 145.8 نکات کے بقدر تھی۔ اپریل تا اکتوبر 2023-2024 کے دوران مجموعی عدد اشاریہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.1 فیصد نمو سے ہمکنار ہوا۔

تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ آٹھ بنیادی صنعتوں کے مشترہ عدد اشاریہ میں اکتوبر 2023 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.1 فیصد (عارضی) کا قابل ذکر اضافہ رونما ہوا۔

آئی سی آئی آٹھ بنیادی صنعتوں یعنی سیمنٹ، کوئلہ، خام تیل، بجلی، کھاد، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات اور اسٹیل کی مشترکہ اور انفرادی پیداواری کارکردگی کی پیمائش کرتا ہے۔

کوئلے کی صنعت کے اشاریہ میں پرکشش نمو اکتوبر 2023 کے مہینے کے دوران کوئلے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کی وجہ سے دیکھ جا سکتی ہے جو 78.65 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی، جس نے گذشتہ برس کے اسی مہینے کے 66.32 ملین ٹن کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑا ہے ، جس سے 18.59 فیصد کے بقدر کا غیر معمولی اضافہ ظاہو ہوتا ہے۔

کوئلے کی صنعت کے اشاریہ نے اپریل 2023 میں 9.1 فیصد کی نمو درج کی جو کہ اکتوبر 2023 میں بڑھ کر 18.4 فیصد ہوگئی، جس مسلسل اور پائیدار ترقی کا اظہار ہوتا ہے۔

کوئلے کی وزارت نے حکمت عملی پر مبنی مختلف اقدامات کے ذریعہ  اس ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان اقدامات میں تجارتی کوئلے کی کانکنی کے لیے نیلامی پر مبنی نظام کے ذریعہ گھریلو پیداوار کو بڑھانا، کوئلے کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے مائن ڈیولپر کم آپریٹرس (ایم ڈی اوز) کو شامل کرنا اور کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ریوینیو شیئرنگ ماڈل پر بند کانوں کو دوبارہ مصروف عمل بنانا شامل ہے۔

کوئلے کے شعبے کی غیر معمولی ترقی اور آٹھ بنیادی صنعتوں کی مجموعی ترقی میں اس کا تعاون وزارت کوئلہ کی جانب سے کی جانے والی مسلسل کوششوں اور اقدامات کا ثبوت ہے۔ یہ کوششیں ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کی تصوریت سے ہم آہنگ ہیں اور خود کفالت اور توانائی کی حفاظت کی جانب ملک کی ترقی میں تعاون فراہم کرتی ہیں۔

 

******

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1842


(Release ID: 1982858) Visitor Counter : 97
Read this release in: English , Hindi , Telugu