زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

دالوں کے بیجوں کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام

Posted On: 05 DEC 2023 3:28PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے زیراہتمام نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سسٹم ( این اے آر ایس) نے مختلف فصلوں بشمول دالوں کی مخصوص، زیادہ پیداوار دینے والی اور آب و ہوا کے اعتبار سے  لچکدار اقسام تیار کی ہیں۔ سال 2014 سے لے کر اب تک ملک میں دالوں کی 14 فصلوں کی کل 369 اقسام جاری کی گئی ہیں اور ان کو مشتہر کیا گیا ہے جن میں سات  دالوں کی فصلوں کی 24 اقسام یعنی چنے (6)، مٹر (6)، ارہر (5)، باقلہ (3)، مونگ (2)، اُرد (1) اور مسور کی دال (1) بہار کے لیے ستمبر، 2023 تک شامل ہیں۔

نئی بہتر اقسام کے بیج جلد از جلد کاشت کے لیے کسانوں کو دستیاب کرانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

(i) بہتر اقسام کے بیج کے بریڈر بیج کی پیداوار اور فراہمی۔ پچھلے پانچ سالوں کے دوران، آئی سی اے آر کی طرف سے دالوں کے 15.60 لاکھ کیو بریڈر بیج تیار کیے گئے اور مختلف سرکاری اور نجی شعبے کے بیج پروڈکشن ایجنسیوں کو فاؤنڈیشن اور تصدیق شدہ بیج کے اضافےکے لیے فراہم کیے گئے۔

ii) ) سال 2016میں بریڈر سیڈ کی پیداوار بڑھانے کے لیے 150 پلس سیڈ ہب اور 12 مراکز قائم کیے گئے جنہوں نے 2016-17 سے 2022-23 کے دوران 7.09 لاکھ معیاری بیج اور 21713 کیو بریڈر بیج تیار اور فراہم کیے ہیں۔

(iii) کل 1587.74 لاکھ کیو کوالٹی کا بیج تیار کیا گیا جس میں 6.39 لاکھ گاؤں شامل تھے۔

(iv)  سال 2014-23کے دوران 98.07 لاکھ کسانوں کو سیڈ ولیج اسکیم کے تحت تربیت دی گئی تاکہ گاؤں کی سطح پر معیاری بیج دستیاب ہو سکیں۔

(v) سال  2018-19 سے 2022-23 کے دوران دالوں کے 6000 فرنٹ لائن مظاہروں اور 151873 کلسٹر فرنٹ لائن مظاہروں کے ذریعے نئی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کے بیجوں کی تقسیم۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ک ۔ن ا۔

U- 1815

                          



(Release ID: 1982779) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Telugu