تعاون کی وزارت
کثیر ریاستی امدادباہمی کی سوسائٹیوں کا آڈٹ
Posted On:
05 DEC 2023 3:27PM by PIB Delhi
کثیر ریاستی امداد باہمی کی سوسائٹیوں (ایم ایس سی ایس) (ترمیمی) کےقانون اور ضابطے 2023 کو بالترتیب 03اگست2023 اور 04اگست2023 کو نوٹیفائی کیا گیا، تاکہ امداد باہمی کی سوسائٹیوں، موجودہ قانون سازی کی تکمیل اور ستانوے آئینی ترمیم کی دفعات کو شامل کر کےمختلف ریاستوں میں حکمرانی کو مضبوط ، شفافیت کو بڑھانے، احتساب میں اضافہ اور انتخابی عمل میں اصلاحات وغیرہ کی جا سکے۔
کثیر ریاستی امداد باہمی کی سوسائٹیوں کے آڈٹ کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے درج ذیل دفعات خاص طور پر متعارف کرائی گئی ہیں:
- مرکزی رجسٹرار کے ذریعہ منظور شدہ آڈیٹرز کے پینل سے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کے لین دین/ڈپازٹس والی کثیر ریاستی امداد باہمی کی سوسائٹیوں کے لیے آڈٹ کا طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔ ریاستوں کے دائرہ اختیار کے تحت آڈٹ، دھوکہ دہی یا بے ضابطگیوں کا جلد پتہ لگانے کو یقینی بنائے گا، اگر کوئی ایسا معاملہ ہے تو اور اس کے مطابق فوری طور پر ضروری اصلاح کی جا سکتی ہے۔
- مالی سال 24-2023 کے لیے کثیر ریاستی امداد باہمی کی سوسائٹیوں کے لیے آڈیٹرز کے دو پینل نوٹیفائی کئے گئے ہیں:
- کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے لیے آڈیٹرز کا پینل، جن کا سالانہ لین دین /ڈپازٹ (جیسا کہ معاملہ ہو) ،تادیبی آڈٹ کرنے کے لیے، پانچ سو کروڑ روپے تک کا ہو۔
- کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے لیے آڈیٹرز کا پینل، جن کا سالانہ لین دین /ڈپازٹ (جیسا کہ معاملہ ہو) ،تادیبی اور ریاستوں کے دائرہ اختیار کے تحت آڈٹ کرنے کے لیے پانچ سو کروڑ روپے سے زیادہ کا ہے۔
- iii. مرکزی حکومت کی طرف سے کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے لیے اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ کے معیارات کے تعین کے لیے ایک طریقہ کاربھی متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ معلومات امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.1818
(ش ح – اع - ر ا)
(Release ID: 1982748)
Visitor Counter : 85