پنچایتی راج کی وزارت

پنچایت ترقیاتی اشاریہ  پنچایتوں کو نو موضوعات پر ترقیاتی اہداف کے ساتھ ساتھ جامع  پی ڈی آئی اسکور میں موازنہ کرنے میں مدد کرے گا

Posted On: 05 DEC 2023 2:34PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ پنچایتی راج کی وزارت 9 موضوعات کو اپناتے ہوئے 2030 تک پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف کے لوکلائزیشن کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے۔ لوکلائزڈ ایس ڈی جی کو حاصل کرنے اور اس طرح ایس ڈی جی 2030 کو حاصل کرنے میں نچلی سطح کے اداروں کی طرف سے کی گئی پیشرفت کا جائزہ لینے اور پیمائش کرنے کے لیے، وزارت نے پنچایت ترقیاتی اشاریہ (پی ڈی آئی) پر ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ پنچایت ڈیولپمنٹ انڈیکس دیہی علاقوں میں ایل ایس ڈی جی کو حاصل کرنے میں کارکردگی کی جانچ اور پیشرفت کے جائزے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

اصلاح شدہ آر جی ایس اے کے تحت، وزارت پنچایتوں کے درمیان مثبت مقابلہ پیدا کرنے کے لیے ایس ڈی جی کے حصول میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر قومی پنچایت ایوارڈ (این پی اے) کے ذریعے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کو ترغیب دے رہی ہے۔ مقامی پائیدار ترقی کے اہداف کے نو موضوعات پر موضوعاتی اسکور، پی ڈی آئی کی تیاری میں حاصل کیے گئے اور گرام پنچایتوں کے جامع پی ڈی آئی اسکور سے مقامی ایس ڈی جی کو حاصل کرنے میں ان کی پیش رفت کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔ پی ڈی آئی پنچایتوں کو نو موضوعات پر ترقیاتی اہداف کے ساتھ ساتھ جامع پی ڈی آئی اسکور میں موازنہ کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ لہذا، پی ڈی آئی پنچایتوں کے درمیان مسابقتی جذبے کو فروغ دے گا کہ وہ ترقیاتی اہداف کے لیے منصوبہ بندی اور کام کرے اور اپنی ہم مرتبہ پنچایتوں کے مقابلے میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنا کر تمام سطحوں پر مجموعی ترقی کی مرئیت کو بڑھائے۔

پی ڈی آئی رپورٹ نے 9 موضوعات کے مقامی اشارے، اس کے ڈیٹا کے ذرائع اور نگرانی کے طریقہ کار پر مبنی پنچایت ترقیاتی اشاریہ کی گنتی کے طریقہ کار کو واضح کیا ہے۔ پی ڈی آئی کا حساب 9 موضوعات، 144 مقامی اہداف اور ایل ایس ڈی جیز کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے 642 منفرد ڈیٹا پوائنٹس پر ترقی کا اندازہ لگانے کے 577 مقامی اشاریئے پر کیا جائے گا۔

وزارت نے پی ڈی آئی پر مختلف فریقوں اور شراکت داروں کے ساتھ علم کے اشتراک کے لیے مختلف نقطہائے نظر اختیار کیے ہیں۔ ریاستی سطح کی ورکشاپ/مختلف فریقوں کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ؛ اے وی فلمز، لرننگ ماڈیولز وغیرہ کی ترقی کا آغاز پی ڈی آئی کی اہمیت اور ادارہ سازی کی حکمت عملیوں کے بارے میں معلومات کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

پی ڈی آئی پنچایتوں کو بہ یک وقت طریقہ کار کے ذریعے ایل ایس ڈی جیز کے موضوعات کے مختلف اختراعی ماڈلز پر مثالی طرز عمل تیار کرنے کی ترغیب دے گا۔ پنچایتوں کے اچھے طریقہ کار کو دیگر پنچایتوں میں دیگر ریاستوں اور پی آر آئی کے ساتھ بانٹنے کے شعوری عمل کے ذریعے نقل کیا جارہا ہے اور اس کے نتیجے میں تجربات اور مہارت کے تبادلے کے ذریعے نچلی سطح پر مؤثر طریقے کارآمد ہو رہے ہیں۔ ریاستوں کے اندر اور باہر پی آر آئی کے بیرونی دورے علم کے اشتراک کا دوسرا طریقہ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاستوں میں پنچایت لرننگ مراکز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ پنچایتوں کی طرف سے اپنائے گئے اچھے طریقوں کو دوسرے فریقین میں پھیلایا جا سکے۔

  وزارت نے مختلف حکمت عملیوں اور طریقہ کار کے ذریعے پی ڈی آئی کو ادارہ جاتی بنانے کا عمل شروع کیا ہے۔ ریاستوں کو وزارت کی طرف سے اپنائی گئی حکمت عملیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے اور وہ پنچایت کی سطح پر نتائج پر مبنی ترقیاتی اہداف کے لیے پی ڈی آئی کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پی ڈی آئی کا نتیجہ ایل ایس ڈی جی کے حصول کی طرف پنچایت کے حاصل کردہ اسکور کے ذریعے بڑھتی ہوئی پیشرفت کی پیمائش کرے گا اور پی ڈی آئی کا بنیادی ڈیٹا مقامی اہداف اور شواہد پر مبنی پنچایت ترقیاتی منصوبے کی تیاری میں قابل عمل پوائنٹس کو متعین کرنے میں مدد کرے گا تاکہ  بہتر کارکردگی کے لئےمطلوبہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ک ۔ن ا۔

U-1801

                          



(Release ID: 1982678) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu