وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج بحر ہند ٹونا(مچھلی) کمیشن کے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اعدادوشمار پر 19ویں ورکنگ پارٹی کے اختتامی اجلاس کوورچوئل طور پر خطاب کیا


سائنسی کمیٹی ڈیٹا اکٹھا کرنے، پروسیسنگ اور تجزیہ کے لیے پالیسیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے :جناب روپالا

ہندوستان کو پختہ یقین ہے کہ سائنسی کمیٹی کی اس میٹنگ کا نتیجہ روایتی ٹونا ماہی گیروں اور ان کی روزی روٹی کے خدشات کو دور کرنے اورامنگوں کوپورا کرنے کے لیے برابر کے مواقع فراہم کرے گا :جناب پرشوتم روپالا

پائیداری کے لیے ہماری وابستگی ہمارے روایتی ماہی گیروں کے طریقوں سے ظاہر ہوتی ہے، جو ہر سال 61 دن تک مچھلی پکڑنے سے رضاکارانہ طور پر پرہیز کرتے ہیں تاکہ مچھلیوں کو بڑھنے اور دوبارہ پیداہونے کا موقع مل سکے: مرکزی وزیر

Posted On: 04 DEC 2023 4:17PM by PIB Delhi

‘‘سائنسی کمیٹی، کمیشن کے مشاورتی ادارے کے طور پر، ڈیٹا اکٹھا کرنے، پروسیسنگ اور تجزیہ کرنے کے لیے پالیسیوں کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ٹونا اسٹاکس کا جائزہ لینے اور رپورٹ کرنے کی اس کی ذمہ داری سب سے اہم ہے۔’’ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج بحر ہند ٹونا کمیشن(آئی او ٹی سی)کے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اعدادوشمار پر 19ویں ورکنگ پارٹی(ڈبلیو پی ڈی سی ایس19)کے اختتامی اجلاس سے اپنے ورچوئل خطاب میں یہ بات کہی۔آئی او ٹی سی کے ڈبلیو پی ڈی سی ایس 19 کا انعقاد ممبئی، مہاراشٹر میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ ماہی پروری، اے ایچ ڈی اور آئی بی کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن،حکومت مہاراشٹر کے ماہی پروری کے وزیر جناب سدھیر منگنتیوار، آئی او ٹی سی کے ایگزیکٹو سکریٹری ڈاکٹر پال ڈی بروئن؛ آئی او ٹی سی سائنٹیفک کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر توشیہائیڈ کیتاکاڈو (جاپان)، جوائنٹ سکریٹری (میرین فشریز)، ڈی او ایف محترمہ نیتو کماری پرساد، سکریٹری اور کمشنر ماہی گیری، مہاراشٹر حکومت ڈاکٹر اتل پٹنے، منیجنگ ڈائریکٹر، مہاراشٹر فشریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن  جناب پنکج کمار،ایف اے او     ایچ کیو سے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر محترمہ کیتھرین ہیٹ،وفود کے سربراہان اس موقع پر ذاتی طور پر یاورچوئل طور پر  موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00156WF.jpg

 

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کہا کہ جب ہم کمیٹی کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہیں، تو یہ کیچز، خاص طور پر یلو فن اور بگئے کے کیچز میں نمایاں اضافہ دیکھنا پریشان کن ہے، جس کی وجہ سے ہماری سائنس پر مبنی تحفظ اور انتظامی کوششوں کے باوجود ضرورت سے زیادہ ماہی گیری کے خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوناز اور پیلاجک نسلیں محض سمندری وسائل نہیں ہیں؛ وہ اقتصادی لائف لائنز ہیں، جو سالانہ 41 بلین ڈالر کا حصہ ڈالتے ہیں۔ ان کے بین الاقوامی اثرات کا پیمانہ موثر انتظام کے لیے مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کرتا ہے، خاص طور پر جب انہیں کثیر القومی بحری بیڑے کی طرف سے زیادہ ماہی گیری کے خطرات کا سامنا ہے۔

ایف اے ایچ اینڈ ڈی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کو پختہ یقین ہے کہ سائنسی کمیٹی کے اس اجلاس کے نتائج روایتی ٹونا ماہی گیروں اور ان کی روزی روٹی کے خدشات کو دور کرنے اورامنگوں کو پورا کرنےکے لئےبرابر کاموقع فراہم کریں گے۔ ہم ایک متوازن نقطہ نظرکی اپیل کرتے ہیں جو فنکارانہ اور چھوٹے پیمانے پر ماہی گیری کی کمیونٹیز کو درپیش منفرد چیلنجوں پر غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیاں بھی بحر ہند کے ماہی گیری کے وسائل کی افسوسناک حالت میں حصہ ڈال رہی ہیں۔

جناب روپالا نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، صنعتی ماہی گیری میں اضافے نے بحر ہند کے ٹروپیکل ٹونا اسٹاک کی پائیداری کے لیے چیلنجز پیدا کیے ہیں۔ پائیدار ماہی گیری کے انتظام کے لیے ہندوستان کی جانب سے کی گئی خاطر خواہ کوششوں کو تسلیم کرنا بہت ضروری ہے۔ ہمارا روایتی اور چھوٹے پیمانے پر ٹونا فشریز کا شعبہ طویل عرصے سے پائیداری کے اخلاق سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی او ٹی سی کے علاقے میں ہندوستان کی ٹونا ماہی گیری کی صلاحیت سب سے کم ہے، اور ہم دور دراز کے پانی میں ماہی گیری کرنے والے ملک نہیں ہیں۔ کچھ جدید ماہی گیری  سی پی سیز کے برعکس، ہندوستان معمولی سائز کے بیڑے کے ساتھ کام کرتا ہے جو بنیادی طور پر اس کے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ)کے اندر مچھلیاں پکڑتے ہیں اور غیر فعال گیئرکو  استعمال کرتے ہیں اور کم سے کم ماحولیاتی نقصاندہ  اثرات چھوڑتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029NKT.jpg

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ پائیداری کے لیے ہماری وابستگی ہمارے روایتی ماہی گیروں کے طریقوں سے ظاہر ہوتی ہے، جو ہر سال 61 دن تک مچھلی پکڑنے سے رضاکارانہ طور پر پرہیز کرتے ہیں تاکہ مچھلیوں کی نشوونما اور دوبارہ تخلیق ہوسکے۔ یہ پائیدار ماہی گیری کے لیے درکار نازک توازن کی گہری سمجھ کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قابل ذکر ہے کہ اپنے ٹونا اور ٹونا جیسے وسائل کے پائیدار استعمال میں ہندوستان کی مصروفیت مثالی ہے۔ کچھ ممالک کی طرف سے صنعتی ماہی گیری میں حالیہ اضافے نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔ جب کہ بہت سی قوموں نے اپنے بڑے صنعتی بحری بیڑے کو بحر ہند کی ٹونا دولت سے فائدہ اٹھانے اور اسے ختم کرنے کی اجازت دی، ہندوستان نے معمولی سائز کے بیڑے کو برقرار رکھا،غیر فعال گیئر کے ساتھ کام کیا اور سمندری منظر میں کم سے کم نقصاندہ اثرات چھوڑے۔جناب روپالا نے مزید کہا کہ عالمی ٹونا کے ذخائر پر ترقی یافتہ ماہی گیر ممالک کا اثر بالخصوص بلند سمندروں میں ناقابل تردید ہے۔حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اونچے سمندر میں ماہی گیری، اپنے موجودہ پیمانے پر، بہت زیادہ سرکاری سبسڈی پر انحصار کرتی ہے۔ ہندوستان اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے کہ ترقی یافتہ ماہی گیر ممالک کو بحر ہند میں ٹونا کے ذخیرے کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

جناب پرشوتم روپالا نے اس بات پر زور دیا کہ گلاسگو میں منعقدہ فریقوں کی 26ویں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس (سی او پی26) کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشن لائیف پر زور دیا، جو کہ لوگوں کو ‘پرو پلانیٹ پیپل’بننے کے لیے متحرک کرنے کے لیے ایک عوامی تحریک ہے۔ مشن لائف ماحولیاتی شعوری طرز زندگی کی ایک عوامی تحریک بن سکتا ہے۔ پی ایم نے مزید کہا، آج جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے  بنا سوچے سمجھے  اور تباہ کن استعمال کے بجائے سوچا سمجھا اور جانا بوجھا استعمال۔ دبئی میں حال ہی میں ختم ہونے والی سی او پی28 چوٹی کانفرنس کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی نے تخفیف اور موافقت کے درمیان توازن برقرار رکھنے پر زور دیا اور پوری دنیا میں ‘‘منصفانہ اور جامع’’ توانائی کی منتقلی پر زور دیا۔ انہوں نے امیر ممالک پر زور دیا کہ وہ ‘‘خود غرضی سے اوپر اٹھیں’’اور ٹیکنالوجی کو منتقل کریں تاکہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔ جب تک عالمی رہنما، حکومتیں، کاروباری ادارے اور افراد فطرت پر پڑنے والے بے پناہ دباؤ کو کم کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات نہیں اٹھاتے، سمندری آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی کوششیں ناکام رہیں گی۔ درحقیقت، فطرت میں سرمایہ کاری دوسری قسم کی ترقی سے علیحدگی نہیں ہے۔ فطرت میں سرمایہ کاری ترقی اور پائیدار مستقبل کے لیے اہم ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ہم نے توقع کی ہے کہ آئی او ٹی سی سائنسی کمیٹی کی طرف سے فراہم کردہ سائنسی مشورہ بڑے صنعتی بحری بیڑے کو انتظامی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی راہ ہموار کرے گا، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا مقابلہ کرے گا، ساحلی برادریوں کی بقا کو یقینی بنائے گا، بحر ہند کی ساحلی ریاستوں کی ترقی کو یقینی بنائے گا اور ہمارے قیمتی سمندری وسائل کا تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

آئی او ٹی سی کے رکن ممالک کے مندوبین اور نمائندے،رکن ممالک اور دنیا کے مختلف سائنسی اداروں کے سائنسدان اور ماہرین، آئی او ٹی سی کے مبصرین، مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

*************

ش ح۔ا ک ۔م ش

(U-1742)



(Release ID: 1982429) Visitor Counter : 66


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Telugu