جل شکتی وزارت

نل کے پانی کی فراہمی 13.69 کروڑ (71فیصد) دیہی گھرانوں تک پہنچی

Posted On: 04 DEC 2023 2:45PM by PIB Delhi

حکومت ہند، ریاستوں کے ساتھ ساجھیداری میں، ملک کے ہر دیہی گھرانے کو، 2024 تک نل کے پانی کے کنکشن کے ذریعے،  باقاعدہ اور طویل مدتی بنیادوں پر مقررہ معیار کے مناسب مقدار میں پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اگست، 2019 سے جل جیون مشن (جے جے ایم) -  ہر گھر جل اسکیم  کو نافذ کر رہی ہے ۔

مشن کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، جے جے ایم کے تحت درج ذیل اجزاء کو شامل کیا گیا ہے:

  • ہر دیہی گھر کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کرنے کے لیے گاؤں کے اندر پائپ سے پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ۔
  • پانی کی فراہمی کے نظام کو طویل مدتی پائیداری فراہم کرنے کے لیے پینے کے پانی کے قابل اعتماد ذرائع کی ترقی اور/یا موجودہ ذرائع میں اضافہ ۔
  • بڑی مقدار میں پانی کی منتقلی ، گندے پانی کے صفائی کے پلانٹس اور تقسیم کاری کا نیٹ ورک  ۔
  • جہاں پانی کا معیار خراب ہے، آلودگی کو ختم کرنے کے لیے تکنیکی اقدامات  ۔
  • کم از کم سروس لیول، ایل پی سی ڈی 55 پر ، ایف ایچ ٹی سیز کو فراہم کرنے کے لیے مکمل شدہ اور جاری اسکیموں کی ریٹروفٹنگ ۔
  • گرے واٹر مینجمنٹ -  گندے پانی کی صفائی  اور دوبارہ استعمال ؛  اور
  • برادریوں کی صلاحیت سازی اور امدادی سرگرمیاں ۔

15 اگست 2019 کو جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 3.23 کروڑ (17فیصد) دیہی گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن موجود تھے۔ اب تک، جیساکہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  نے مطلع کیا ہے ، 29 نومبر 2023 تک ، مزید  تقریباً 10.46 کروڑ  دیہی گھروں  میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں ۔  اس طرح، 29.11.2023 تک، ملک  میں تقریباً 19.24 کروڑ دیہی گھروں میں سے، تقریباً 13.69 کروڑ (71 فیصد) گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کیے جانے کی  اطلاع ہے ۔  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 30.09.2023 تک اور 29.11.2023  تک نل کے پانی کے کنکشن کی تفصیلات  ضمیمے میں دی گئی ہیں۔

9 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، پنجاب اور تلنگانہ، اے اینڈ این جزائر، دادرا نگر حویلی اور دمن دیو اور پڈوچیری نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے 30.09.2023  تک متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تمام دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کر دیا ہے ۔  

یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

ضمیمہ

State/ UT-wise status of tap water connections in rural households

(Number in lakhs)

S. No.

State/ UT

Total rural HHs

Rural HHs with tap water supply as on 15.08.2019

Rural HHs with tap water supply as on 30.09.2023

Rural HHs with tap water supply as on 29.11.2023

No.

In%

No.

In%

No.

In%

1.

A & N Islands

0.62

0.29

46.02

0.62

100.00

0.62

100.00

2.

Andhra Pr.

95.54

30.74

32.18

67.22

70.36

68.66

71.87

3.

Arunachal Pr.

2.29

0.23

9.96

2.07

90.32

2.18

95.04

4.

Assam

69.04

1.11

1.61

39.47

57.17

45.11

65.34

5.

Bihar

166.30

3.16

1.90

160.32

96.40

160.34

96.41

6.

Chhattisgarh

49.96

3.20

6.40

31.05

62.16

34.74

69.55

7.

DNH and DD

0.85

0.00

0.00

0.85

100.00

0.85

100.00

8.

Goa

2.63

1.99

75.70

2.63

100.00

2.63

100.00

9.

Gujarat

91.18

65.16

71.46

91.18

100.00

91.18

100.00

10.

Haryana

30.41

17.66

58.08

30.41

100.00

30.41

100.00

11.

Himachal Pr.

17.09

7.63

44.64

17.09

100.00

17.09

100.00

12.

J&K

18.70

5.75

30.77

13.14

70.25

14.04

75.06

13.

Jharkhand

61.77

3.45

5.59

26.62

43.10

28.40

45.97

14.

Karnataka

101.17

24.51

24.23

70.12

69.31

71.51

70.68

15.

Kerala

70.78

16.64

23.51

36.05

50.93

36.56

51.65

16.

Ladakh

0.42

0.01

3.37

0.36

85.64

0.37

89.04

17.

Lakshadweep

0.13

 

0.00

0.02

11.94

0.06

41.38

18.

Madhya Pr.

111.89

13.53

12.09

65.33

58.39

66.07

59.05

19.

Maharashtra

146.74

48.44

33.01

116.83

79.62

120.05

81.81

20.

Manipur

4.52

0.26

5.74

3.48

77.04

3.50

77.56

21.

Meghalaya

6.52

0.05

0.70

3.91

59.96

4.20

64.49

22.

Mizoram

1.33

0.09

6.91

1.24

92.97

1.29

97.01

23.

Nagaland

3.69

0.14

3.76

2.91

78.79

3.00

81.35

24.

Odisha

88.64

3.11

3.51

57.75

65.15

60.28

68.01

25.

Puducherry

1.15

0.94

81.33

1.15

100.00

1.15

100.00

26.

Punjab

34.26

16.79

49.00

34.26

100.00

34.26

100.00

27.

Rajasthan

106.63

11.74

11.01

46.95

44.03

47.89

44.91

28.

Sikkim

1.32

0.70

53.34

1.15

87.56

1.17

88.38

29.

Tamil Nadu

125.31

21.76

17.36

92.95

74.18

96.23

76.79

30.

Telangana

53.98

15.68

29.05

53.98

100.00

53.98

100.00

31.

Tripura

7.46

0.25

3.28

5.18

69.47

5.41

72.42

32.

Uttar Pr.

263.18

5.16

1.96

166.69

63.34

184.25

70.01

33.

Uttarakhand

14.54

1.30

8.96

12.25

84.23

12.61

86.69

34.

West Bengal

173.97

2.15

1.23

66.52

38.24

69.13

39.74

 

Total

19,24.02

3,23.63

16.82

13,21.13

68.67

13,69.22

71.16

HHs: Households Source: JJM – IMIS

 

*************************

ش ح ۔ و ا ۔ ت ح

U- 1740



(Release ID: 1982371) Visitor Counter : 58