بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ہندوستان کا سب سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے لیے دوبارہ انتخاب
ہندوستان "بین الاقوامی سمندری تجارت میں سب سے زیادہ دلچسپی لینے والی" 10 ریاستوں کے زمرے میں آتا ہے
کونسل کی میعاد 25-2024 کے لیےدو سال ہوگی
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ایم او پی ایس ڈبلیو کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے سب سے زیادہ ووٹ بین الاقوامی بحری کارروائیوں میں ہندوستان کی مختلف شراکتوں کو مضبوط کرنے کے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں: سربانند سونووال
آئی ایم او کی مسلسل خدمات میں انڈیا نے کیٹیگری بی میں ایک قابل فخر اور نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ برقرار رکھا ہے
Posted On:
03 DEC 2023 5:04PM by PIB Delhi
جمعہ کو انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کی اسمبلی میں دو سال یعنی 25-2024 کے لیے ہونے والے انتخابات میں، ہندوستان سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ آئی ایم او کونسل کے لیے دوبارہ منتخب ہوا۔ ہندوستان کا دوبارہ انتخاب آسٹریلیا، برازیل، کناذا، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، اسپین، سویڈن اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ "بین الاقوامی سمندری تجارت میں سب سے زیادہ دلچسپی" لینے والی 10 ریاستوں کے زمرے میں آتا ہے۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا، “وزارت نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہر ممکن کوشش کی ہے۔ ہم ہندوستان کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن میں بین الاقوامی برادری کی حمایت سے خوش ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ بین الاقوامی سمندری کارروائیوں میں ہندوستان کی مختلف شراکتوں کو مضبوط کرنے کے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ہندوستان نے عالمی سمندری شعبہ کی خدمت جاری رکھنے کے لئے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن میں بین الاقوامی برادری کی بڑے پیمانے پر حمایت حاصل کی۔ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) ایک اہم اتھارٹی ہے جو سمندری صنعت کو منظم کرتی ہے اور عالمی تجارت، نقل و حمل نیز تمام سمندری آپریشن کی حمایت کرتی ہے۔
ہندوستانی وفد کی قیادت جہاز رانی ،بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کے رامچندرن نے کی، جس میں ممبران بشمول ڈی جی جہاز رانی جناب شیام جگناتھن، ڈی جی ایس کے افسران، لندن میں ہندوستان کے ہائی کمیشن اور صنعت کے نمائندے شامل تھے۔
کونسل آئی ایم او کا انتظامی ادارہ ہے اور تنظیم کے کام کی نگرانی کے لیے اسمبلی کے تحت ذمہ دار ہے۔ اسمبلی کے اجلاسوں کے درمیان، کونسل سوائے سمندری حفاظت اور آلودگی کی روک تھام کے لیے حکومتوں کو سفارشات دینے کے اسمبلی کے کام انجام دیتی ہے ۔
آئی ایم او ہندوستان میں نمائندگی بڑھانے کے لیے ایم آئی وی 2030 کے تحت آئی ایم او لندن میں مستقل نمائندوں کا تقرر کرنا ہے۔ ہندوستان کے لیے بحری مہارت کو بڑھانے اور حاصل کرنے کے لیے، یہ تجویز ہے کہ ہندوستان کو کم از کم 2 اہل امیدواروں کو آئی ایم او میں جونیئر پروفیشنل آفیسر (جے پی او) پروگرام کے لیے نامزد کرنا چاہیے۔ جے پی او پروگرام اقوام متحدہ کے اندر ایک قائم کردہ پروگرام ہے جس کا بنیادی مقصد نوجوان پیشہ ور افراد کو ماہرین کی نگرانی میں بین الاقوامی تعاون میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا اور اپنی قوم کے مینڈیٹ کو آگے بڑھانے میں اپنا تعاون پیش کرنا ہے۔
امرت کال وژن 2047 نے ہندوستان کی عالمی سمندری موجودگی کو مضبوط کرنے کے اہداف بھی طے کیے ہیں۔ امرت کال وژن 2047 ایکشن پلان کے حصے کے طور پر 43 اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے اہم اقدامات ہماری عالمی سمندری موجودگی کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہیں جس میں ہندوستان میں وقف آئی ایم او سیل، آئی ایم او ہیڈ کوارٹر، لندن میں مستقل نمائندے کی تقرری ، بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے ماسٹر پلان کا نفاذ، علاقائی منصوبوں کو مربوط اور بروقت عمل میں یقینی بنا نے کے لیے ایک مضبوط بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ادارہ جاتی ڈھانچہ تشکیل دینا وغیرہ شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
1719
(Release ID: 1982154)
Visitor Counter : 110