وزارت دفاع
آئی این ایس کدمت کا 02 سے 05 دسمبر تک یوکوسو کا، جاپان کا دورہ
Posted On:
03 DEC 2023 9:22AM by PIB Delhi
شمالی بحرالکاہل میں طویل فاصلے کی آپریشنل تعیناتی پر آئی این ایس کدمت آپریشنل ٹرن اراؤنڈ (او ٹی آر) کے لیے 02 دسمبر 2023 کو جاپان کے یوکوسوکا میں داخل ہوا۔
اس سفر کے دوران پیشہ وارانہ بات چیت اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود سے متعلق سرگرمیوں سمیت بحری جہاز پر سفر جیسے منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔
جاپان میری ٹائم سیلف ڈفینس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) کے ساتھ بات چیت میں جہازوں پر باہمی دورے، خیالات کا پیشہ وارانہ تبادلہ، مشترکہ یوگا کیمپ ، بحری شراکت داری مشق (ایم پی ایکس) کے لیے کوآرڈی نیشن میٹنگ شامل ہوگی۔
جاپان کے یوکوشوکا میں، یہ بحری جہاز غیر مقیم بھارتیوں کی موجودگی میں 04 دسمبر 2023 نیوی ڈے منائے گا۔
حال ہی میں، آئی این ایس کدمت نے دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان دستخط شدہ، سپلائی اور خدمات کی باہمی تجویز (آر پی ایس ایس) کے اصولوں کے تحت 28 نومبر 2023 کو اوکی ناوا کے ساحل پر جے ایم ایس ڈی ایف فاسٹ کامبیٹ سپورٹ شپ جے ایس ٹوواڈا کے ساتھ ایندھن بھرنے کا کام بھی انجام دیا ہے۔
آئی این ایس کدمت کے دورۂ جاپان اور جے ایم ایس ڈی ایف کے ساتھ بات چیت کا مقصد انڈو۔پیسفک خطے کے بارے میں دونوں ممالک کے نظریے کے مطابق بھارت اور جاپان کے مابین بحری تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
آئی این ایس کدمت اندرونِ ملک تیار کیا گیا ایک آبدوز شکن جنگی بحری جہاز ہے، جو کہ جدید ترین اے ایس ہتھیار سوٹ سے آراستہ ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1710
(Release ID: 1982062)
Visitor Counter : 87