صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت ’کوڈیکس ایلیمینٹریس کمیشن ‘کی ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل

Posted On: 02 DEC 2023 5:46PM by PIB Delhi

 روم میں ایف اے او ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ کوڈیکس ایلیمینٹریس کمیشن (سی اے سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 46 ویں اجلاس میں بھارت کو متفقہ طور پر ایشیائی خطے کا نمائندہ رکن منتخب کیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی سی اے سی کا ایک اہم بازو ہے اور رکن ممالک اس کی رکنیت حاصل کرنے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس حیثیت سے بھارت کو نہ صرف مختلف فوڈ پروڈکٹ زمروں کے لیے بین الاقوامی معیار مقرر کرنے کے عمل میں نمایاں حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا بلکہ فیصلہ سازی کے عمل میں بھی شامل ہوگا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کام شروع کرنے اور معیارات کی ترقی کی پیشرفت کی نگرانی کرنے کے لیے تجاویز کا ’تنقیدی جائزہ‘ لے کر کمیشن کے معیارات کی ترقی کے پروگرام کے انتظام میں مدد کرتی ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی میں چیئرمین، تین نائب چیئرمین، چھ ریجنل کوآرڈینیٹر اور کوڈیکس کے مختلف جغرافیائی علاقوں سے سات منتخب نمائندے شامل ہیں۔

باجرا کے لیےگروپ معیار بندی کی بھارت کی تجویز کو کمیشن نے بھی قبول کیا تھا اور باجرا کے لیے عالمی معیار بندی کرنے کے لیے بھارت کی پہل کو کمیشن نے تسلیم کیا تھا اور ممبر ممالک نے اس کی حمایت کی تھی۔

بھارت نے 27 نومبر 2023 کو سی اے سی اجلاس کے پہلے دن اضافی ایجنڈا زمرے کے تحت باجرا کے لیے عالمی معیار بندی کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور اس معاملے پر 30 نومبر کو تفصیلی غور و خوض کیا گیا تھا اور کمیشن نے تین پروجیکٹ دستاویز کی تیاری کے لیے منظوری دی تھی۔

بھارتی وفد کی قیادت ایف ایس ایس اے آئی کے سی ای او جناب جی کملا وردھن راؤ نے کی اور اس میں وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ارادھنا پٹنائک ، این آئی ایف ٹی ای ایم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہریندر اوبرائے ، ایف ایس ایس اے آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب پی کارتیکیان ، اے پی ای ڈی اے کے جنرل منیجر ڈاکٹر ساسوتی بوس اور ای آئی سی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جے ایس ریڈی شامل تھے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1700


(Release ID: 1981990) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu