وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے اوڈیشہ کے دورے پر آئے کیرالہ کے یووا سنگم کے شرکا سے بات چیت کی


ہماری یووا شکتی کو اپنی متحرک ثقافت اور علمی روایات پر فخر ہے اور ہم ایک دوسرے سے مربوط کرنے والے تانے بانے کو دوبارہ دریافت کرنے کے خواہاں ہیں – جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 02 DEC 2023 5:43PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر برائے تعلیم و ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ جناب دھرمیندر پردھان نے آج بھوبنیشور میں اوڈیشہ کا دورہ کرنے والے یووا سنگم مرحلہ 3 کے کیرالہ کے شرکا سے گفت و شنید کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ و پارلیمانی امور وی مرلی دھرن ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) سمبل پور کے ڈائرکٹر پروفیسر مہادیو جیسوال اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ ٹیم کی میزبانی اوڈیشہ میں آئی آئی ایم سمبل پور نے کی ہے۔ این آئی ٹی کالی کٹ کیرالہ میں نوڈل ایجنسی ہے۔

جناب پردھان نے 42 شرکاء پر مشتمل ٹیم کے ساتھ گفتگو کی ۔  اوڈیشہ کی مالا مال ثقافت ، کھانوں اور فنکارانہ ورثے کو دیکھنے کے ان کے تجربے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ یہ نوجوان شرکاء اپنی متحرک ثقافت اور علمی روایات پر فخر کرتے ہیں اور مشترکہ تانے بانے کی بازیافت کے خواہاں ہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔

جناب پردھان نے یووا سنگم کے تصور کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا جو ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو تقویت دے رہا ہے۔

یووا سنگم کے جاری مرحلے کے ایک حصے کے طور پر نومبر اور دسمبر 2023 کے دوران نمائشی دوروں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں زیادہ تر اعلی تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی) میں پڑھنے والے طلبہ اور ملک بھر سے 18-30 سال کی عمر کے آف کیمپس نوجوان بھی ریاستوں کا سفر کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران مندوبین میزبان ریاستوں میں پانچ وسیع شعبوں پر محیط ہوں گے:  پریٹن (سیاحت)، پرمپرا (روایات)، پرگتی (ترقی)، پرودیوگک (ٹکنالوجی) اور پرسپر سمپرک (لوگوں سے رابطہ)۔

یووا سنگم فیز 3 میں 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے حصہ لیا جائے گا جس میں درج ذیل اعلی تعلیمی ادارے نمائشی دوروں کا انعقاد کریں گے: آندھرا پردیش کی سینٹرل ٹرائبل یونیورسٹی - آئی آئی ٹی دہلی؛ آئی آئی ٹی دھارواڑ-آئی آئی ٹی روپڑ ایس پی پی یو پونے- آئی آئی ٹی گوہاٹی۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد- بی ایچ یو وارانسی۔ آئی آئی ایم تریچی -آئی آئی  ٹی کوٹا۔ آئی آئی ایم سمبل پور- این آئی ٹی کالی کٹ۔ آئی ٹی ڈی ایم جبل پور- آئی آئی ٹی کھڑگپور۔ آئی ٹی رانچی- این آئی ٹی کروکشیتر۔ این آئی ٹی گوا- آئی آئی ٹی بھلائی اور آئی آئی ایم بودھ گیا-آئی آئی ٹی سورت۔

یووا سنگم کے پہلے دو مرحلوں میں ملنے والے زبردست رسپانس کو دیکھتے ہوئے ، جس میں 2000 سے زیادہ نوجوانوں نے حصہ لیا ، تیسرے مرحلے میں بھی زبردست جوش و خروش دیکھنے کی توقع ہے۔ یہ مرحلہ حکومت ہند کے ذریعہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے زیر اہتمام اس انوکھے اقدام کے پیچھے کے خیالات کو فروغ دے گا جس کا مقصد نہ صرف تبدیلی کے نوجوان ایجنٹوں کے دانشورانہ افق کو وسعت دینا ہے بلکہ انھیں پورے بھارت میں تنوع کے بارے میں حساس بنائے گا تاکہ مستقبل کے ہمدردانہ اور تکنیکی طور پر مضبوط بھارت کی تشکیل کے لیے ان کے علم کو زیادہ مربوط انداز میں استعمال کیا جاسکے۔

روپ

روپ

روپ

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1701



(Release ID: 1981987) Visitor Counter : 67


Read this release in: Odia , English , Hindi , Tamil