صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ  ہند نے گورنمنٹ میڈیکل کالج، ناگپور کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا

Posted On: 01 DEC 2023 8:54PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے یکم  دسمبر 2023  کو مہاراشٹر کے ناگپور میں گورنمنٹ میڈیکل کالج، ناگپور کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر  جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ایک  کفایتی اور قابل رسائی حفظان صحت کا نظام ضروری ہے۔ بے مثال کووڈ وبائی مرض نے ہمیں  حفظان صحت کے مضبوط انفراسٹرکچر کی اہمیت کا دل کی گہرائیوں سے احساس دلایا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی کمی یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں میڈیکل کالجوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ایم بی بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ سیٹوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ اقدامات مستقبل قریب میں ہر ایک کو مناسب طبی دیکھ بھال فراہم کرنے میں بہت اہم ثابت ہوں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  حفظان صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ حفظان صحت  کی سہولیات عام لوگوں کی پہنچ میں ہو۔ مالی مجبوریوں کی وجہ سے غریب لوگ اکثر دستیاب ہوتے ہوئے بھی طبی خدمات سے محروم رہتے ہیں۔ اسی لیے حکومت ہند دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کو نافذ کررہی ہے۔

صدر  جمہوریہ نے کہا کہ صحت سے متعلق ذاتی ریکارڈ مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ ڈاکٹر ان ریکارڈ کے ذریعہ درست تشخیص بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس (اے بی ایچ اے) کے ذریعہ صحت کے ریکارڈ کی  ڈیجیٹل  کاری کے لیے حکومت کے اقدام کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے صحت کی خدمات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ہمارے ملک میں اعضاء عطیہ کرنے والوں کی کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ کمی نہ صرف ضرورت مندوں کو طویل انتظار کرنے پر مجبور کرتی ہے بلکہ انسانی اعضاء کی غیر قانونی تجارت کو بھی فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس کمی کی بنیادی وجہ لوگوں میں شعور کی کمی ہے اور اسے لوگوں کو اعضاء عطیہ کرنے کی ترغیب دے کر حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے طبی برادری پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو اعضاء کے عطیہ کے بارے میں آگاہ کریں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ طبی ماہرین ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔ ان پر لوگوں کو صحت مند رکھنے کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفظان میں بڑھتے ہوئے تکنیکی تجربات سے نظام میں بنیادی تبدیلیاں آنے کا امکان ہے۔ مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجی  حفظان صحت کو نئی سمتیں دیں گی۔ ایسے میں یہ ضروری ہے کہ جی ایم سی ناگپور اپنے طلباء کو مستقبل کے لیے تیار رکھے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایم سی ناگپور کو ایک اہم کردار ادا کرنا چاہئے اور دیگر طبی اداروں کے لئے رول ماڈل بننا چاہئے۔

صدر جمہوریہ  کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

1690


(Release ID: 1981849) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Punjabi