بجلی کی وزارت

بجلی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے گاندھی نگر میں ’’ہندوستان میں توانائی کی تبدیلی‘‘ موضوع پر قومی کانفرنس کا افتتاح کیا

Posted On: 01 DEC 2023 3:52PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج گاندھی نگر میں ’’توانائی کی تبدیلی – اب تک طے کیا گیا سفر اور آگے کے مواقع‘‘ موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر حکومت گجرات کے وزیر برائے توانائی، پیٹرو کیمیکلز اور مالیات جناب کنو بھائی دیسائی بھی دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ موجود تھے۔ آئندہ کے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے ایک حصہ کے طور پر منعقد اس پروگرام میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کے 250 سے زیادہ ہندوستانی اور غیر ملکی مندوبین  شرکت کر رہے ہیں۔ دو روزہ کانفرنس گرڈ انٹیگریشن، فائنانسنگ ٹولز اور مددگار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے متعلق چیلنجز پر غور و خوض کر کے قابل تجدید توانائی، پیداوار اور کھپت کو بڑھانے پر  مرکوز ہوگی۔

Singh10BIO.jpg

بجلی کے مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کانفرنس کا  بنیادی مقصد صاف توانائی کو فروغ دینے اور توانئی کی منتقلی کو سہولت آمیز بنانے کے آرزومند نظریہ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان 2005 کی سطح کے مقابلے 2030 تک اپنی مجموعی گھریلو پیداوار کی اخراج کی شدت کو 45 فیصد تک کم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ بعد میں، کانفرنس کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو کاربن کا اخراج کیسے ہوتا ہے، اس پر توجہ دینے کی بجائے کاربن کے اخراج کو کم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا، 80 فیصد کاربن کے اخراج کا بوجھ ترقی یافتہ ممالک پر ہے، جو دنیا کی آبادی کا صرف ایک تہائی حصہ ہیں۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ہندوستان  کا  ہدف صلاحیت کو بڑھانے کا ہے، تاکہ 2030 تک حجری ایندھن پر مبنی صلاحیت 500 گیگا واٹ تک پہنچ سکے اور موجودہ صلاحیت کے معاملے میں قابل تجدید توانائی پر مبنی صلاحیت کی حصہ داری کو کم از کم 50 فیصد تک بڑھایا جا سکے۔

Singh2QRF3.jpg

singh3Z361.jpg

اس موقع پر بولتے ہوئے، حکومت گجرات کے وزیر خزانہ اور توانائی جناب کنو بھائی دیسائی نے کہا کہ وزیر اعظم اور گجرات کے اُس وقت کے وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی کی دور اندیشی اور طویل مدتی منصوبہ کے سبب، ملک میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں گجرات سرفہرست ریاست بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا، جب جناب مودی وزیر اعلیٰ تھے تب ملک میں پہلی بار ماحولیاتی تبدیلی کے لیے ایک الگ محکمہ گجرات میں قائم کیا گیا تھا، جس سے پائیداری، توانائی کی منتقلی اور  مجموعی صفر کے اہداف کو حاصل  کرنے کے طریقے ممکن ہو سکے۔ گجرات قابل تجدید توانائی کے لیے ترغیب فراہم کرنے والی پالیسیاں شروع کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  موجودہ بادی توانائی کی صلاحیت کے معاملے میں گجرات آج ملک میں پہلے مقام پر ہے، جو ملک کی کل بادی توانائی کی صلاحیت کا 25 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ، گجرات میں سب سے زیادہ روف ٹاپ شمسی صلاحیت ہے، جو ہندوستان کی کل روف ٹاپ شمسی توانائی کا 26 فیصد ہے۔

*****

ش ح – ق ت

U: 1673



(Release ID: 1981815) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Gujarati