وزارت آیوش

آیوش شعبے  میں صنعتکاری  کو فروغ دینا ایک ترجیحی شعبہ ہے جس کی نشاندہی حکومت ہند کی طرف سے کی گئی ہے: آیوش کے وزیرجناب سربانند سونووال کا بیان


یکم سے 5 دسمبر تک ترواننت پورم میں گلوبل آیوروید فیسٹیول کا انعقاد

Posted On: 01 DEC 2023 5:24PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ترواننت پورم میں  قومی آروگیہ میلے میں اپنی افتتاحی تقریر کے دوران کہا کہ عالمی آیوروید فیسٹیول ترقی کا ایک مینار ہے، جو وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں عالمی سطح پر آیوروید کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیوش سیکٹر میں پریکٹیشنرز اور متعلقہ فریقین  کو جدت اور اشتراک کے جذبے کو اپنانا چاہیے۔

عالمی آیوروید فیسٹیول کا انعقاد سی آئی ایس ایس اے – سینٹر فار انوویشن ان سائنس اینڈ سوشل ایکشن کے تعاون سے یکم سے 5 دسمبر تک ترواننت پورم، کیرالہ میں کیا جا رہا ہے۔ اس میلے میں دنیا بھر سے محققین، معززین اور آیوروید برادری کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

جناب شری سونووال نے امور خارجہ کے وزیر مملکت  جناب وی مرلی دھرن، آیوش  کے سکریٹری ودیا راجیش  کوٹیچا اور آیش کی وزارت کے دیگر افسروں  کے ساتھ قومی آیورگیہ میلے کا افتتاح کیا۔ اس میلے کا انعقاد گلوبل آیوروید فیسٹیول اور آروگیہ ایکسپو کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ جناب  سونووال نے اس پہل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی جو قدیم حکمت اور جدید ترقی کے درمیان فرق کو ختم کرتا ہے۔

آیوش کے وزیر نے آیوش سیکٹر میں پریکٹیشنرز اور متعلقہ فریقین  اپیل کی کہ  وہ اختراع اور تعاون کے جذبے کو اپنائیں اور یقین دلایا کہ حکومت آیوش سیکٹر میں دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند افراد کو بھی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آیوش سیکٹر میں صنعتکاری کو فروغ دینا حکومت ہند کی طرف سے شناخت کردہ ایک ترجیحی شعبہ ہے اور نوجوان کاروباریوں کے لئے آیوش سیکٹر میں اسٹارٹ اپس قائم کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت اور گنجائش موجود ہے۔

 

اس موقع پر امور خارجہ  وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن نے صحت سے متعلق ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں ہندوستان کی روایتی ادویات بالخصوص آیوروید کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کا حالیہ مطالعہ ہمارے روایتی ادویات کے نظام کی مضبوطی کو واضح کرتا ہے۔

آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا، نے گلوبل آیورویدک فیسٹیول سے خطاب کیا اور ہندوستان میں معیاری تعلیم کے معیار کو بلند کرتے ہوئے آیورویدکی تعلیم کی کامیابیوں پر زور دیا۔ انہوں نے این سی آئی ایم  کی سرشار ٹیم کو اس میں ان کی بھرپور کوششوں کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے قومی آیوش مشن کے ذریعے صحت عامہ میں مؤثر ارتقاء پر روشنی ڈالی۔ ملک بھر میں 137 ہسپتال بنائے گئے یا چل رہے ہیں، آیوش مراکز متعدد اضلاع میں پھل پھول رہے ہیں۔ انہوں نے وزارت آیوش کے تحت ریسرچ کونسل کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی جو سائنسی علم کو آگے بڑھانے، کلینکل ٹرائلز کرنے اور روایتی ادویات کے نظام میں ثبوت پر مبنی طریقوں کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے سی سی آر اے ایس کی ٹیم کو تعاون پر مبنی مطالعات، خاص طور پر مربوط  ماڈلز میں فعال طور پر شامل ہونے کی تعریف کی۔

*****

U.No.1662

(ش ح – ح ا  - ر ا)



(Release ID: 1981631) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu