صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوڈیکس الیمینٹیریس کمیشن نے موٹے اناج  پر ہندوستان کے معیارات کی تعریف کی


ہندوستان نے عام آدمی کے لیے موٹے اناج  کو منتخب  کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستان کی تجویز موٹے اناج  اور اس کے فوائد کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں معیار قائم کرے گی: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

ہندوستان نے ان غذائی اناج کے  عالمی معیارات کے واسطے  آگے بڑھنے کا راستہ دکھایا ہے

Posted On: 01 DEC 2023 2:53PM by PIB Delhi

کوڈیکس ایلیمینٹریس کمیشن (سی اے سی) نے جو کہ  ایک بین الاقوامی خوراک کی سلامتی  اور کوالٹی  معیار طے کرنے والا ادارہ  ہے جسے 188 ممبر ممالک کے ساتھ اقوام متحدہ کے ڈبلیو ایچ او اور ایف اے او نے بنایا ہے، موٹے اناج  پر ہندوستان کے معیارات کی تعریف کی ہے اور موٹے اناج  کے عالمی معیارات کی ترقی کے لئے  روم، اٹلی میں منعقد ہونے والے اپنے 46ویں اجلاس کے دوران اس کی تجویز کو قبول کیا ہے۔

ہندوستان نے موٹے اناج  کی 15 اقسام  کے لئےجس میں 8 معیار کے پیرامیٹرز کی وضاحت کی گئی ہے، ایک جامع گروپ کا معیار تیار کیا ہے جسے بین الاقوامی میٹنگ میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ کوڈیکس کے پاس  اس وقت سورگھم اور پرل  ملیٹ کے معیارات ہیں۔

ہندوستان نے موٹے اناج  کے لئے، خاص طور پر فنگر ملیٹ، برنیارڈ ملیٹ، کوڈو ملیٹ، پروسو ملیٹ اور لٹل ملیٹ  دالوں کی طرح گروپ معیارات کے طور پر عالمی معیارات کی ترقی کے واسطے  ایک تجویز پیش کی ہے۔  روم میں ایف اے او کے صدر دفتر میں ہونے والے اجلاس میں اس تجویز کی متفقہ طور پر توثیق کی گئی، جس میں یورپی یونین (ای یو ) سمیت 161 رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ہندوستانی وفد کو اس اہم موقع پر مبارکباد پیش کی جو 2023 کو موٹے اناج  کے بین الاقوامی سال کے طور پر منانے کے موقع پر  وقوع پذیر ہواہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے عام آدمی کو موٹے  اناج  کا انتخاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستان کی تجویز دنیا بھر میں موٹے اناج اور اس کے فوائد کو اجاگر کرنے میں معیار قائم کرے گی۔

سی ای او، ایف ایس ایس اے آئی جناب  جی کملا وردھنا راؤ کی قیادت میں ہندوستانی وفد نے موٹے اناج کے لیے بین الاقوامی گروپ کے معیارات تجویز کیے تھے نہ صرف اس بات کا لحاظ کرتے ہوئے کہ 2023 کو ’’موٹے اناج کا بین الاقوامی سال‘‘ قرار دیا گیا ہے بلکہ ان مصنوعات کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تجارت  کی بھی عکاسی کی گئی  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YRM2.png

سی ای او، ایف ایس ایس اے آئی جناب جی کملا وردھنا راؤ نے کوڈیکس کے چیئرمین جناب  اسٹیو ویرنے کوموٹے اناج کے معیارات پر کتاب پیش کی۔

سی اے سی کی تجویز کی توثیق کے ساتھ، پروجیکٹ کے دستاویزات جمع کرانے اور مسودہ کے معیارات کی ترقی پر کام اب ہندوستان شروع کرے گا۔ ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے موٹے اناج کی 15 اقسام کے لیے موٹے اناج کے گروپ کے معیارات، جو 8 معیار کے پیرامیٹرز کی وضاحت کرتے ہیں، یعنی نمی کی مقدار، یورک ایسڈ کی مقدار، خارجی مادے، دیگر خوردنی اناج، نقائص، موٹے دانے اور ناپختہ اور سُرکھے ہوئے اناج کی زیادہ سے زیادہ حدیں عالمی معیارات کی ترقی کے لیے ایک اہم بنیاد کے طور پر کام کریں گی۔ سورگھم اور پرل ملیٹ کے لیے موجودہ کوڈیکس معیارات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جب کہ موٹے اناج کے لیے گروپ معیارات بنائے جائیں گے۔

موجودہ سیشن، کوڈیکس الیمینٹیریس کمیشن کی 60 ویں سالگرہ  ہے، جس کا ہندوستان 1964 سے ایک رکن ہے۔ ہندوستان نے اب تک 12 ای ڈبلیو جیز کی صدارت کی ہے اور 28 ای ڈبلیو جیز کی مشترکہ صدارت کی ہے جو مختلف کوڈیکس معیارات/ متن اور رہنما خطوط سے متعلق ہیں۔  ہندوستان کی طرف سے تجویز کردہ اہم معیارات میں اوکرا، ای ڈبلیو جی کالی مرچ، بیگن، خشک اور پانی کی کمی والے لہسن، خشک یا پانی کی کمی والی مرچ اور پیپریکا، تازہ کھجور، آم کی چٹنی، چلی ساس، ویئر آلو اور غیر خوردہ کنٹینرز کے لیے لیبلنگ کی ضروریات شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ک ۔ن ا۔

U- 1647


(Release ID: 1981573) Visitor Counter : 118