اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ایم ایس ٹی سی کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں تمام متعلقہ فریقین کا ایک مجموعہ بننے کے امکانات کو تلاش کرنا چاہیے اور ملک میں ہر ایک رئیل اسٹیٹ اثاثے کو ایک شناخت دینا چاہیے: جناب  ناگیندر ناتھ سنہا


یہی وقت ہے کہ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور بلاک چین کو ضم کیا جائے  تاکہ ایم ایس ٹی سی کے کاموں کی میں قدر میں اضافہ ہو:  وزارت اسٹیل کے سکریٹری کا بیان

ایم ایس ٹی سی کی طرف سے شروع کردہ پراپرٹی ای نیلامی اور ٹکٹ  اکٹھا کرنے کے نظام ایم ایس ٹی سی ویب پیج کی شکل میں کسٹمر پر مبنی   خدمات

Posted On: 30 NOV 2023 7:33PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت  کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا، نے آج نئی دہلی میں سی آئی آئی – ایم ایس ٹی سی  کانفرنس برائے رئیل اسٹیٹ سنرجی: ای کامرس کے ذریعے مواقع سے متعلق تقریب میں  شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے، انہوں نے کہا،’’ایم ایس ٹی سی کو اپنے قیام سے لے کر اب تک تین بار خود کو دوبارہ ایجاد کرنے کے بعد، اب ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں تمام فریقوں کا مجموعہ بننے اور ملک کے ہر ریئل اسٹیٹ اثاثہ کو ایک شناخت دینے کے امکانات کو تلاش کرنا چاہیے‘۔

ایم ایس ٹی سی کو یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ آیا وہ زمین کے سروے کرنے والوں سے لے کر  ان بروکرز تک ریئل اسٹیٹ میں تمام فریقوں کو مکمل طور پر مربوط کرسکتے ہیں، جن کے پاس ان لوگوں کی مقامی خفیہ معلومات ہے جو زمین کی قدر کرتے ہیں اور دیگر فریقوں کی بھی قدر کرتے ہیں۔ پی ایس یو، جس نے کئی بار اپنے آپ کو نئے سرے سے  تعارف کرایا ہے، اسے یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ آیا یہ ملک کے ہر ریئل اسٹیٹ اثاثے کو جیو لوکیٹ کرکے شناخت دینے کا پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔ جناب سنہا نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، اور بلاک چین کو ضم کیا جائے تاکہ ایم ایس ٹی سی  کے کاموں میں قدر میں اضافہ ہو۔

جائیداد کی  ای نیلامی اور ٹکٹ اکٹھا کرنے  کا نظام

حکومت ہند کی اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری نے بھی کانفرنس  کے افتتاحی اجلاس کے دوران ایم ایس ٹی سی  کی دو منفرد خدمات کا آغاز کیا، جن میں جائیدا کی ای نیلامی کی ایم ایس ٹی سی ویب پیج اور ٹکٹ اکٹھا کرنے کا نظام ہے۔

جائیداد کی ای نیلامیوں کے ایم ایس ٹی سی  ویب پیج سے خریدار اور فروخت کنندگان ایم ایس ٹی سی کی طرف سے منعقد کی جانے والی تمام طے شدہ اور آئندہ نیلامیوں کو چیک کر سکتے ہیں، اس طرح ایک بازار فراہم کر کے کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ ٹکٹ اکٹھا کرنے کے نظام تحت، صارفین کوئی بھی سوال  داخل  کر سکتے ہیں جو خریداروں کے نقطہ نظر سے پیدا ہو سکتی ہے۔ اس نظام کے آغاز کے ذریعے، ایم ایس ٹی سی کا منصوبہ ایک ڈھانچہ جاتی  طریقے سے  اس طرح کے تمام سوالات سے نمٹنا ہے۔

ایم ایس ٹی سی کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر جناب سریندر کمار گپتا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ٹی سی نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں  4268 کروڑ روپئے کی جائیدادیں فروخت کی ہیں، اور اسی مدت میں  24459 کروڑ روپئے مالیت کے نان پرفارمنگ اثاثوں کی نیلامی کی ہے۔ جناب گپتا نے مزید کہا کہ ’’ بنیادی طور پر ہمارے پاس  ایک بی 2 بی کمپنی رہی ہیں لیکن بینکنگ سیکٹر میں ہم نے انفرادی صارفین کو فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور بی 2 سی زمرے میں قدم رکھا ہے‘‘۔  انھوں نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایم ایس ٹی سی کے اگلے بڑے اقدامات کی منصوبہ بندی کے لیے سی آئی آئی اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کی خواہش ظاہر کی ہے۔

’’ایک سرکاری پلیٹ فارم ہونے کے ناطے، ایم ایس ٹی سی اپنی خدمات میں انصاف اور شفافیت لانے کے ساتھ منسلک ہے جس طرح سے وہ اپنے ای-نیلامی پلیٹ فارم پر اثاثے فروخت کرتا ہے۔ ہم رہائشی اکائیوں، دفتری جگہوں، ریٹیل اسپیسز، مالز اور دیگر بازاروں میں ریٹیل لیزنگ سروسز میں بہت زیادہ مانگ دیکھ رہے ہیں۔ اور ایم ایس ٹی سی اپنے پلیٹ فارم پر خریداروں اور بیچنے والوں کو جوڑ کر یہ ای کامرس خدمات پیش کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا۔ بنیادی ڈھانچے سے متعلق ذیلی کمیٹی سی آئی آئی دلّی کے چیئرمین جناب ہرش وردھن بنسل نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ اور شہری ترقی اور شریک بانی، یونٹی گروپ ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا۔

*****

U.No.1644

(ش ح – ح ا  - ر ا)



(Release ID: 1981532) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Telugu