وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

دہلی کسٹمز پریوینٹیو نے  55 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے غیر ملکی سگریٹ کی غیر قانونی درآمد کا معاملہ درج کیا ہے

Posted On: 01 DEC 2023 12:16PM by PIB Delhi

ایک خفیہ اطلاع  کی بنیاد پر، کسٹمز (پریوینٹیو) کمشنریٹ دہلی کے افسران نے تلاشی لی اور تقریباً 5,48,800 لاکھ غیر ملکی سگریٹ برآمد کیں جن کی کل  مالیت تقریباً 55.23 لاکھ روپے تھی۔

پلاٹینم سیون، ڈیوڈ آف، ڈن ہل اور مونڈ سمیت مختلف برانڈز کے سگریٹ برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد شدہ غیر ملکی سگریٹ کے پیکٹوں پر صحت سے متعلق لازمی با تصویر انتباہ نہیں ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019B1T.jpg

یہ شبہ  کیا جارہا ہے کہ یہ سگریٹ کسٹمز ڈیوٹی سے بچتے ہوئے غیر قانونی طور پر ملک میں درآمد کیے گئے/اسمگل کیے گئے اور ‘سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات (پیکجنگ اور لیبلنگ) ترمیمی رولز 2022’  کی بھی خلاف ورزی کی گئی اور مقامی مارکیٹ میں سپلائی کی گئی۔

دوران تفتیش ایک ملزم کو کسٹم ایکٹ 1962 کی دفعہ 104 کے تحت گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.1635


(Release ID: 1981486) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu