وزارت دفاع

ایئر مارشل مکرند راناڈے نے،یکم   دسمبر 2023 کو، ایئر ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں، ڈائریکٹر جنرل (انسپکشن اینڈ سیفٹی) کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 DEC 2023 9:30AM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AirMarshalMakarandRanadeC951.jpg

ایئر مارشل مکرند راناڈے نے یکم دسمبر 2023 کو ایئر ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں ڈائریکٹر جنرل (انسپکشن اینڈ سیفٹی) [ڈی جی (آئی اینڈ ایس)] کا عہدہ سنبھالا۔

نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی اور پیرس، فرانس میں کالج انٹرآرمی ڈی ڈیفنس کے سابق طالب علم، ایئر مارشل نے 06 دسمبر 1986 کو ہندوستانی فضائیہ کے فائٹر اسٹریم میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ 36 سال پر محیط کیریئر میں، ایئر مارشل نے اہم فیلڈ اور عملے کے عہدوں پر کام کیا۔ ان میں ایک فائٹر اسکواڈرن کی کمان اور دو فلائنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ وہ ٹیکٹکس اینڈ ائیر کمبا ٹ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ڈائریکٹنگ اسٹاف رہ چکے ہیں۔ وہ ہندوستان کے سفارت خانہ کابل، افغانستان میں ائیر اتاشی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ایئر ہیڈکوارٹر میں ان کی  تقرریوں میں ڈائریکٹر، پرسنل آفیسرز، پرنسپل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ایئر اسٹاف انسپیکشن اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف آپریشنز (اسپیس) کے عہدے شامل ہیں۔ اپنی موجودہ تقرری سے پہلے، وہ ہیڈکوارٹر ویسٹرن ایئر کمانڈ، نئی دہلی میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر تھے۔

ایئر مارشل کو 2006 میں وایو سینا میڈل (بہادری) اور 2020 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔

وہ ایئر مارشل سنجیو کپور کی جگہ لے رہے ہیں، جو 30 نومبر 2023 کو 38 سال سے زیادہ ممتاز خدمات کے بعد سبکدوش ہوگئے۔

 

***********

  ش ح۔اع ۔رم

U-1626   



(Release ID: 1981426) Visitor Counter : 75