وزارت اطلاعات ونشریات

مہاراشٹر کے مستفدین كی وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت


وکست بھارت سنکلپ یاترا ڈرون اور نینو یوریا جیسی ٹیکنالوجیوں کو مقبول بنائے گی: نتن گڈکری

حکومت خوراک، لباس، رہائش، تعلیم، صحت، سڑکیں، پینے کا پانی اور صفائی جیسی سہولتیں فراہم کرنے کے عہد كی پابند: پیوش گوئل

Posted On: 30 NOV 2023 4:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملک بھر میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفدین سے بات چیت کی۔ ممبئی کے چیتنا کالج کے احاطے میں اس پروگرام کا براہ راست ٹیلی نشریہ دیکھنے کے لیے نوجوانوں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بی ایم سی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں صنعت و تجارت، خوراک کی فراہمی اور صارفین کے امور اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل، ایم ایل اے شریش چودھری، ایم ایل اے کالی داس کولمبکر کے ساتھ بی ایم سی کے سینئر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال كرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ سماج کے تمام طبقوں کو اسکیموں کا فائدہ کسی امتیاز کے بغیر مل رہا ہے۔ حکومت اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ ہر ایک کو خوراک، کپڑا، رہائش، تعلیم، صحت، سڑکیں، پینے کا پانی، صفائی وغیرہ جیسی سہولتوں کا فائدہ ملے گا۔

پنڈال میں اجولا گنس یوجنا، پی ایم-سوانیدھی یوجنا کا ایک اسٹال لگایا گیا تھا۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مفت ہیلتھ چیک اپ كا ایك کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

"وکست بھارت سنکلپ یاترا لوگوں کو بتائے گی کہ ڈرون جیسی جدید ٹیکنالوجی کیا کر سکتی ہے۔ میں نے نینو کھاد کا استعمال کر كے ایک ایکڑ فارم میں 85 ٹن گنے کی پیداوار حاصل کی۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گکڑی نے کہا كہ کسانوں کو اس ٹیکنالوجی کو اپنانا چاہیے"۔ جناب نتن گڈکری اور ناگپور ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں نے آج ناگپور ضلع کے ودھامنا میں وکاس بھارت سنکلپ یاترا کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کی مستفدین کے ساتھ بات چیت کا براہ راست ٹیلی نشریہ دیکھا۔

جناب گڈکری نے مزید کہا کہ ڈرون اور نینو یوریا ٹیکنالوجی کے استعمال سے کھاد کے استعمال میں بڑے پیمانے پر بچت ہوتی ہے جس سے نقصانات میں کمی آتی ہے اور اس سے گنے کی پیداوار میں تقریباً 5000 روپے فی ایکڑ کی بچت ہوتی ہے۔ وزیر موصوف نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ویوشری اسکیم کا فائدہ اٹھائیں جس سے ناگپور کے 40,000 لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب گڈکری نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں کا فائدہ اٹھا کر اپنی زندگیوں کو بہتر بنائیں۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجت كی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے پُنے کے مہارانا پرتاپ گارڈن سے وکاس بھارت سنکلپ یاترا کے مستفدین کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت كے نشریے کو براہ راست دیکھا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی پرکاش جاوڈیکر بھی موجود تھے۔

سماجی انصاف کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے ضلع پالگھر کے ویراتھن خورد سے اس پروگرام کو براہ راست دیکھا۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ راجندر گاویت بھی موجود تھے۔

کلیان کے کیلنی کولم گاؤں میں ریاستی وزیر خزانہ بھاگوت کراد نے گاؤں والوں کے ساتھ اس پروگرام کو براہ راست دیکھا۔

سیاحت کے وزیر مملکت جناب پد نائک نے گوا کے امونا گاؤں پنچایت سے اس پروگرام کو  راست طور پر دیکھا۔

پنچایتی راج کے وزیر مملکت کپل پاٹل نے تھانے ضلع کے بھیونڈی بلاک کے گھوٹگاؤں میں مستحقین سے ملاقات کی۔

******

 

U.No:1614

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1981281) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Kannada