عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی عوام پر مبنی کام کی ثقافت کی گواہی دیتی ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
غریبوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی سوچ کے مطابق ذات، عقیدہ، مذہب یا ووٹ کے لحاظ سے قطع نظر سب سے زیادہ فائدہ ضرورت مند یا آخری قطار میں موجود آخری فرد تک پہنچے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وزیر موصوف نے نئی دہلی کے قریب منیرکا میں ‘‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’’پروگرام سے خطاب کیا
آئی ای سی وینز، مودی گارنٹی وین ہیں، جہاں سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقات کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے گزشتہ 9 سے 10 سالوں میں متعارف کرائی گئی 17 سے 18 اسکیموں میں 100 فیصد کامیابی کی کوشش کی جا رہی ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ساڑھے نو سال کے قلیل عرصے کے دوران، مرکز نے بہت سی اسکیموں میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے اور ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘‘ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے مستحق لوگوں کو فوائد فراہم کیے جاتے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
30 NOV 2023 3:02PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی کے عوام پر مبنی کام کے کلچر کی گواہی دیتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کو ہمیشہ ہندوستان میں ایک نئے ورک کلچر کو متعارف کرانے کا سہرا دیا جائے گا جس میں غریب نواز اور عوامی فلاح وبہبود کی ہر اسکیمو ں کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اس کا فائدہ ذات، عقیدہ، مذہب یا ووٹ کے لحاظ سے قطع نظر سب سے زیادہ ضرورت مند یا آخری قطار میں کھڑے شخص تک پہنچ سکے۔
گاؤں منیرکا میں ایک ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آئی ای سی وین ’’مودی گارنٹی وین‘‘ ہیں، جہاں معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے گزشتہ10-9سالوں میں متعارف کرائی گئی 17سے 18 بڑی اہم اسکیموں میں 100 فیصد کامیابی کے حصول کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کیمپ میں مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ انصاف کی فراہمی کے لیے خالصتاً معروضی پیرامیٹرز پر عمل کیاگیا، جہاں ماضی میں انصاف کی فراہمی سے انکار کردیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماضی کے طرز عمل سے کافی حد تک الگ ہے جس طرح پچھلی اپوزیشن کی حکومتیں تھیں، جس میں ووٹ بینک کی سیاست نے ریاستی فوائد کے انتخابی عمل کو پہلے سے طے کیا تھا۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کامیابی کے ساتھ عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کو ووٹ کے لحاظ سے بہت زیادہ بلند کیا، جو سب کے لیے انصاف کے اصول پر مبنی ہے اور پھر عوام پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ کس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں، اور عوام نے بھی اس نقطہ نظر کی تائید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کو دوسری مدت کے لیے پہلے کے انتخابات کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ مینڈیٹ کے ساتھ واپس لانا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ساڑھے نو سال کے قلیل عرصے کے دوران، مرکز نے بہت سی اسکیموں میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے اور ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘‘ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے مستحق لوگوں کو فوائد فراہم کیے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے ساڑھے نو سال نے ملک میں ’یووا شکتی‘ اور ’ناری شکتی‘ کو ایک نئی سمت دی ہے اور ان کی خواہشات، مقاصد اور اہداف کو نمایاں کیا ہے۔
مختلف جن بھاگیداری پروگرام جیسے اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے تجربات کا اشتراک، ترقی پسند کسانوں کے ساتھ بات چیت، آیوشمان کارڈ، جل جیون مشن، جن دھن یوجنا، پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا، او ڈی ایف پلس جیسی اسکیموں میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرکے گرام پنچایتوں کی کامیابیوں کا جشن اور موقع پر کوئز مقابلہ ڈرون مظاہرہ، ہیلتھ کیمپس، میرا یووا بھارت رضاکاروں کا اندراج منیرکا کیمپ میں ہونے والی سرگرمیوں کا حصہ تھے۔
وکست بھارت مہم، اب تک کی جانے والی سب سے بڑی رسائی کے اقدامات میں سے ایک ہے۔ بالآخر 25 جنوری 2024 تک ملک کے ہر ضلع تک پہنچنے کے لیے 2.55 لاکھ گرام پنچایتوں اور 3,600 سے زیادہ شہری بلدیاتی اداروں کو کور کرنے کا ہدف ہے۔
26 نومبر 2023 تک، 995 گرام پنچایتوں میں 5,470 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کل 7,82,000 سے زیادہ لوگوں کی آمد کی اطلاع ہے۔
پوری مہم ریاستی حکومتوں، ضلعی حکام، شہری مقامی اداروں اور گرام پنچایتوں کی سرگرم شرکت اور شمولیت کے ساتھ’ مکمل حکومت‘ کے نقطہ نظر کے ساتھ منصوبہ بندی اور نفاذ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ای سی وینز کو برانڈڈ اور کسٹمائزڈ بنایا گیا ہے تاکہ ہندی اور ریاستی زبانوں میں آڈیو ویژول، بروشر، پمفلٹ، کتابچے اور اہم معیارات کے ذریعے معلومات کی ترسیل کو ممکن بنایا جا سکے جس میں قومی، ریاستی اور ضلع سطح پر اہم اسکیموں، جھلکیوں اور ان کی کامیابیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
********
ش ح ۔ ع ح ۔ع ر
U. No.1600
(Release ID: 1981158)
Visitor Counter : 105