کانکنی کی وزارت

اکتوبر تک کوئلے پر مبنی گھریلو بجلی کی پیداوار میں 8.8 فیصد کا اضافہ


بلینڈنگ کے لیے کوئلے کی درآمد میں 46.5 فیصد کی نمایاں کمی

Posted On: 29 NOV 2023 4:32PM by PIB Delhi

ہندوستان توانائی کا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا صارف ہے، جس میں سالانہ بجلی کی طلب میں تقریباً 4.7 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اپریل سے اکتوبر 2023 تک بجلی کی پیداوار میں 8.18 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں اپریل سے اکتوبر  2023کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.16 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جو کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے، ملک کے شمالی علاقے میں مانسون میں تاخیر اور کووڈ کے بعد مکمل تجارتی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے ہے۔

اکتوبر 2023 تک کوئلے پر مبنی گھریلو بجلی کی پیداوار 686.7 بلین یونٹس (بی یو) تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں پیدا ہونے والے 630.7 بلین یونٹس (بی یو) سے 8.88 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BLGP.jpg

بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کے باوجود، بلینڈنگ کے لیے کوئلے کی درآمد میں اکتوبر 2023 تک 46.57 فیصد کی کمی واقع ہو کر 13.57 (ایم ٹی) ہو گئی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 25.4 ایم ٹی  تھی، جو کوئلے کی پیداوار میں خود انحصاری کے لیے قوم کے عزم اور کوئلے کی مجموعی درآمدات میں کمی  کوظاہر کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MNOW.jpg

حکومت کوئلے کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد دستیابی کو بڑھانا اور درآمدی کوئلے پر انحصار کم کرنا ہے، اس طرح غیر ملکی ذخائر کی حفاظت کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ک ۔ن ا۔

U- 1558



(Release ID: 1980872) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil