وزارت اطلاعات ونشریات
مہاراشٹر کے شہروں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے وزارت میں مہم کی آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
مذکورہ آئی ای سی وینز ممبئی، تھانے، ناگپور، پونے، چھترپتی سمبھاجی نگر، شولاپور شہروں میں فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کریں گی
Posted On:
28 NOV 2023 7:39PM by PIB Delhi
مہاراشٹر کے دیہی اور قبائلی علاقوں میں پچھلے پندرہ دن میں بہترین ردعمل حاصل ہونے کے بعد، ریاست کے میونسپل کارپوریشن علاقوں کے اندر کئی شہری مراکز میں اطلاعات، تعلیم اور مواصلات ( آئی ای سی ) مہم کا آغاز کیا گیا ۔ مذکورہ آئی ای سی وینز کو ممبئی، تھانے، ناگپور، پونے، پمپری چنچواڑ، چھترپتی سنبھاجی نگر، شولا پور، وسائی ویرار اور ناسک میونسپل کارپوریشن علاقوں میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا اور مہم کا رسمی طور پر افتتاح کیا گیا۔
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے آج ممبئی میں وزارت سے ایک آئی ای سی وین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ اس موقع پر ممبئی ضلع کے گارجین وزیر دیپک کیسرکر ، جو ریاست کے اسکولی تعلیم اور مراٹھی زبان کے بھی وزیر ہیں ، موجود تھے اور بی ایم سی کمشنر اقبال سنگھ چاہل بھی معزز شخصیات میں شامل تھے۔ اس طرح کی چار آئی ای سی وینز کو شہر کے ، اُن 227 مقامات پر کھڑا کیا جائے گا ، جہاں سے یہ مہم چلائی جائے گی۔ مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والے افراد ، ان وین تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور براہ راست فائدہ حاصل کرسکتے ہیں یا فوری طور پر سرکاری اسکیموں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ آئندہ دنوں میں، ممبئی کے شہریوں کو مختلف وارڈس میں فلاحی اسکیموں جیسے آیوشمان ہیلتھ کارڈ، پی ایم اجوولا یوجنا، پی ایم سواندھی، یو آئی ڈی اے آئی کارڈ وغیرہ کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔
تھانے کے میونسپل کمشنر ابھیجیت بانگر نے تھانے چیک ناکا علاقے کے ایم ایل اے نرنجن داوکھرے، سابق میئر نریش مسکے اور مختلف فلاحی اسکیموں کے مستفیدین کی موجودگی میں تھانے-اربن یعنی شہری مہم کا افتتاح کیا۔ استفادہ کنندگان کو فلاحی اسکیموں جیسے پی ایم ای جی پی ، پی ایم – امرت ، پی ایم – آواس ، پی ایم جے اے وائی ، سووچھ بھارت، آدھار کارڈ رجسٹریشن وغیرہ کے بارے میں معلومات بہم پہنچانے کے لیے پنڈال میں لگائے گئے اسٹالوں پر شہریوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا ۔
شولا پور شہر میں ، آج آئی ای سی مہم کے افتتاح کی تقریب میونسپل کمشنر شیتل تیلی اوگلے نے انجام دی ، جس میں ایڈیشنل کمشنر سندیپ کرانجے اور ڈپٹی کمشنر مچندرا گھولپ اور دیگر معزز شخصیات اور مقامی باشندے موجود تھے۔
چھترپتی سنبھاجی نگر میں، آئی ای سی مہم کا افتتاح اے ٹی سدھارتھ ادیان اور چھترپتی سنبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن میں کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر جناب جی سری کانت نے مختلف فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کی موجودگی میں کیا۔ میونسپل کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ’’ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ریاستی اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کو غریبوں اور پسماندہ لوگوں تک پہنچائیں ‘‘ ۔ آئی ای سی وین 22 دسمبر تک میونسپل کارپوریشن کے دس زونز کے مختلف علاقوں میں 47 مقامات پر چلائی جائیں گی ۔ مرکزی حکومت کی شہر کے لیے چھ اسکیموں سمیت تمام اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر موجود پی ایم سواندھی سے فائدہ اٹھانے والے کچھ افردا یعنی فیروز خان ابراہیم خان، آشابائی بھانوداس کاندے، سگونا گنجیدھر واگھ، شہناز شیخ جاوید اور نسرین سید رفیق نے بتایا کہ اس اسکیم سے انہیں کیسے فائدہ پہنچا۔ اس موقع پر ترقی یافتہ بھارت بنانے کا حلف بھی دلایا گیا۔
ناگپور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر ابھیجیت چودھری نے شہر کے دھرم پیٹھ زون میں آئی ای سی مہم کا افتتاح کیا۔ آج سے شروع ہونے والی وکست بھارت سنکلپ یاترا آئی ای سی وین فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ناگپور شہر کے مختلف علاقوں میں گھومے گی ۔
پونے میں میونسپل کمشنر وکرم کمار نے ، اس موقع پر موجود معززین اور سرکاری افسران کے درمیان ایڈیشنل میونسپل کمشنر کنال کھیم نار، ڈپٹی میونسپل کمشنر نتن اُداس کی موجودگی میں قصبہ گنپتی میں مہم کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وسائی ویرار میونسپل کارپوریشن علاقے میں، مقامی شہریوں کی موجودگی میں ایم پی راجیندر گاوت اور میونسپل کارپوریشن کمشنر انیل کمار پوار نے آئی ای سی وین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر، سرکاری اسکیموں جیسے آیوشمان بھارت، پی ایم اجوولا یوجنا، پی ایم سواندھی، مفت ہیلتھ چیک اَپ کیمپ، آدھار کارڈ وغیرہ سے متعلق مختلف کیمپ لگائے گئے تاکہ اہل استفادہ کنندگان موقع پر ہی رجسٹریشن کرا سکیں ۔
ناسک میں ڈپٹی میونسپل کمشنر ڈاکٹر وجے کمار منڈے نے دیگر معزز شخصیات اور مقامی شہریوں کی موجودگی میں مہم کا افتتاح کیا۔
*************
ش ح۔و ا ۔ ع ا
U. No. 1537
(Release ID: 1980667)
Visitor Counter : 118