وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے ایڈ منسٹریٹر بنواری لال پروہت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سکریٹریٹ سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو سب کی شمولیت والی ترقی کے لئے ایک کلیدی لمحے کی علامت ہے

Posted On: 28 NOV 2023 6:02PM by PIB Delhi

وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک ملک گیر پہل ہے جس کا مقصد سب کی شمولیت والی ترقی کو تقویت دینا ہے ۔یہ یاترا آج چنڈی گڑھ پہنچی جو جاری تحریک میں ایک اہم پیش قدمی کی علامت ہے ۔پنجاب کے گورنر اور مرکزکے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے ایڈ منسٹریٹر جناب بنواری لال پروہت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ  کے سکریٹریٹ  سے معلومات ،تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) گاڑی کو ایک تقریب کے دوران جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو اس یکسر تبدیلی کی مہم کی پہل کی علامت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-28at4.19.11PM0X6F.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-28at4.19.23PMWCCT.jpeg

 

اس افتتاحی تقریب میں کلیدی شخصیتیں بھی موجود تھیں جن میں ایڈمنسٹریٹرکے مشیر جناب نتن کمار یادو ،مالیہ سکریٹری جناب وجے نام دیو راو زادے اور چنڈی گڑھ انتظامیہ اور حکومت ہند کے دیگر افسران نے بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ایک جذبہ خیر سگالی کے طور  پر پریس انفارمیشن بیورو کے اے ڈی جی راجیندر چودھری نے گورنر بنواری رال پروہت کو کتابوں کا ایک مجموعہ پیش کیا۔ جس میں معلومات کو عام کرنے کو فروغ دینے میں حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے درمیان اشتراک کو اجا گر کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-28at4.19.17PM9OCL.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-28at4.19.12PM(1)2JH4.jpeg

 

اس تقریب نے معلومات ،تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی )وین کے اندر مختلف فلموں کی خصوصی نمائش کے ساتھ ایک روشن سمت  اختیار کی۔ان فلموں نے کلیدی ترقیاتی اقدامات سے متعلق ایک وژول  بیانیہ اور شیڈنگ لائٹ فراہم کی اور  وہاں موجود افسران اور عملے کے ذریعہ سراہنا کی گئی۔

15 نومبر 2023 کو جھارکھنڈ کے کھنٹی سے شروع ہوئی وکست بھارت سنکلپ یاترا نے اب جامع ترقی کی ایک علامت کی شکل اختیار کرلی ہے۔مرکز کے زیر انتظام علاقے سکریٹریٹ سے چنڈی گڑھ سے شروع ہونے والی یاترا اس بات کو یقینی بنانے کی جانب سفر میں  اس کلیدی لمحے کی نشاندہی کرتی ہے جس سے کہ حکومت کی اسکیموں کے فائدوں سے ہر شہری  مستفید ہوتا ہے۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا کثیر سطحی نقطہ نظر کا مقصد معاشرے کے سبھی طبقوں کو حکومت کی اسکیموں کے فائدے پہنچا نا ہے ۔چنڈی گڑھ کے لئے بنیادی سرگرمیاں منصوبہ بند کی گئی ہیں۔ جن میں سب کی شمولیت والی ترقی کو تقویت دینے کے مجموعی مقصد کے ساتھ صحت کیمپ اور آن دی اسپورٹ کوئز مقابلے ،مقامی حصولیابیوں کا جشن منانے اور مستفیدین کے ساتھ انٹر ایکٹو اجلاس شامل ہیں۔یاترا کے مقاصد میں بیداری پیدا کرنا فلاحی اسکیم کے فوائد کی فراہمی کو آسان بنانا صفائی ستھرائی مالی خدمات ،بجلی ، مکان وغیرہ جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔جن اسکیموں کو اجا گر کیا گیا ہے ان میں آیوشمان بھارت، پی ایم کلیان ان یوجنا اور پی ایم آواس یوجنا اور دیگر اسکیمیں شامل ہیں۔

شفافیت اور ریئل ٹائم ڈیٹا کیپچر پر زور دیتے ہوئے، چندی گڑھ میں آئی ای سی گاڑی  تعینات کی گئی ہےجو لگاتار ٹریب وہیکل  نقل و حرکت کو مسلسل ٹریک کرنے اور زمینی سطح کی سرگرمیوں کو منظم طریقے سے دستاویز کرنے کے لیے لیس ہے۔ڈیٹا کو بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے ذریعہ وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے تحت تیار کردہ پورٹل میں ضم کیا جائے گا، جس سے سینئر عہدیداروں کو فوری رسائی حاصل ہوگی۔

چنڈی گڑھ میں جیسے ہی وکسٹ بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز ہوتا ہے، یہ ایک تبدیلی کی طاقت کی نمائندگی کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ حکومتی اقدامات کے اثرات کو نہ صرف سنا جائے بلکہ شہریوں  میں اس کو  گہرائی سے محسوس کیا جائے۔

 

*************

ش ح ۔ح ا۔ م ش

U. No.1534


(Release ID: 1980650) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Punjabi