وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 5

ہالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر مائیکل ڈگلس کو سینما میں بہترین کارکردگی کے لیے ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا


یہ ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لئے زبردست اعزاز: مائیکل ڈگلس

آئی ایف ایف آئی فلم سازی اور ثقافتی فنکارانہ اظہار، وقت، زبان اور جغرافیہ سے ماورا جادو کی یاد دہانی ہے

معروف ہالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر مائیکل ڈگلس کو آج گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں سینما میں بہترین کارکردگی کے لیے باوقار ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈگلس ، بافٹا ایوارڈ یافتہ نامور اداکارہ اور انسان دوست اپنی شریک حیات کے ہمراہ کیتھرین زیٹا جونز اور ان کے بیٹے اور اداکار، ڈیلن ڈگلس نے 54  ویں آئی ایف ایف آئی کی ایک شاندار اختتامی تقریب میں، سامعین کے داد وصول کیے۔

مائیکل ڈگلس، جو اپنے عہد کے شاندار کرداروں، عوامی خدمت کے  لیے وقف ریکارڈ اور ثقافتی اثرات کے لیے جانے جاتے ہیں ، ایوارڈ حاصل کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے،  کہا ، "یہ اعزاز حاصل کرنا  میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، یہ پیشہ ورانہ زندگی کی شاندار کامیابی ہے۔ جب میں نے ایوارڈ کے بارے میں سنا تو میں اور میری فیملی بہت خوش ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-7-125QC.jpg

ڈگلس نے کہا کہ سنیما میں ثقافتی فنکارانہ اظہار کے ساتھ لوگوں کو متحد اور تبدیل کرنے کی طاقت ہے۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ سنیما کی عالمی زبان پہلے سے کہیں زیادہ عالمی ہے، دو بار آسکر جیتنے والے اداکار نے کہا کہ ہندوستان کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) فلم سازی اور ثقافتی فنکارانہ اظہار کے جادو کی یاد دہانی ہے، جو وقت، زبان اور جغرافیے سے ماورا ہے۔

ڈگلس نے ہندوستانی سنیما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آر آر آر، اوم شانتی اوم اور لنچ باکس ان کی پسندیدہ ہندوستانی فلمیں ہیں۔

نامور اداکارہ اور مائیکل ڈگلس کی اہلیہ کیتھرین زیٹا جونز کو بھی مبارکباد دی گئی۔ کیتھرین نے کہا کہ ہندوستان میں ان کی سخاوت اور مہمان نوازی دیکھ کر دل خوش ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-7-2TGN4.jpg

54 ویں آئی ایف ایف آئی کی اختتامی تقریب میں کیتھرین زیٹا جونز کو مبارکباد دی جا رہی ہے

فلم اور ٹیلی ویژن میں 50 سال سے زائد عرصے پر محیط وراثت کے حامل ، مائیکل ڈگلس نے شاندار ایوارڈز حاصل کی ہیں، جن میں 2 آسکر، 5 گولڈن گلوب ایوارڈز، ایک پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ، اور متعدد دیگر اعزازات شامل ہیں۔ وال اسٹریٹ میں گورڈن گیکو کے طور پر ان کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ تصویر سے لے کر فیٹل اٹریکشن، دی امریکن پریذیڈنٹ، بیسک انسٹنٹ، ٹریفک، اور رومانسنگ دی سٹون جیسی فلموں میں دلکش پرفارمنس تک سنیما پر ان کا گہرا اثر مشہور کرداروں کے ذریعہ  گونجتا ہے ۔

فلمی صنعت کے ایک چراغ ،  مائیکل ڈگلس نے اپنی بے مثال صلاحیتوں اور اپنے ہنر سے وابستگی  کے لیے عالمی سطح پر سامعین کو مسحور کیا ہے۔ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں سے ہٹ کر، ڈگلس کا اثر پروڈکشن تک پھیلا ہوا ہے، جس میں ون فلیو اوور دی کوکوز نیسٹ، دی چائنا سنڈروم اور دی گیم جیسے نمایاں کام ہیں۔ اقوام متحدہ کے امن کے پیغامبر، عالمی مسائل کے تئیں ان کی وابستگی میں تخفیف اسلحہ، جوہری عدم پھیلاؤ، اور غیر قانونی ہتھیاروں کی تجارت کو روکنے کی وکالت شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-7-3KUAE.jpg

ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے ایکسیلینس ان سنیما، جو اس سے قبل مارٹن اسکورسی، برنارڈو برٹولوچی، دلیپ کمار، کارلوس سورا، کرزیزٹوف زانوسی، اور وونگ کار وائی جیسے  ان روشن ستاروں کو دیا گیا تھا، جن کی بے مثال شراکت نے سنیما کے منظر نامے کو تقویت بخشی ہے۔ یہ ایوارڈ مائیکل ڈگلس کی ایک شاندار پہچان ہے، جس نے پانچ دہائیوں سے زائد غیر معمولی صلاحیتوں اور اپنے فن کے لیے اٹل عزم کے ساتھ دنیا بھر کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

1519

iffi reel

(Release ID: 1980577) Visitor Counter : 122