خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

ناساکے سربراہ نے ڈاکٹرجتیندرسنگھ سے ملاقات کی اوراسرو کے ساتھ مشترکہ سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے پرتبادلہ خیال کیا


بھارت اورامریکہ کرۂ ارض کے مشاہدے کے لئے مائیکروویو ریموٹ سینسنگ کے لئے مشترکہ سیٹلائٹ ،خلاء میں بھیجے گا جسے ناسا -اسرو  سنتھیٹک اپرچرراڈار(نثار) کانام دیاگیاہے ۔ یہ سیارچہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں اسرو کے  پی ایس ایل وی  راکٹ کے ذریعہ بھیجاجائے گا:ڈاکٹرجتیندرسنگھ

ناساکے ایڈمنسٹریٹر جناب بل نیلسن کی قیادت میں ناساکے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ڈاکٹرجتیندرسنگھ سے ملاقات کی

چاند کے قطب جنوبی خطے پر ، جہاں ابھی تک کوئی نہیں پہنچاتھا ، چندریان -3کے اتارے جانے کے تاریخی واقعہ پر ڈاکٹرجتیندرسنگھ کو مبارکباددیتے ہوئے جناب نیلسن نے ان سے کہاکہ وہ   ناساراکٹ کے ذریعہ   آئی ایس ایس کو بھیجے جانے والے بھارت کے پہلے خلاء نورد سے متعلق اپنےپروگرام کو توسیع دیں

’’خلاء کے شعبے میں جب سے وزیراعظم مودی نے اصلاحات شروع کئے ہیں ، بھارت کے لئے خلاء کا شعبہ ایک ابھرتاہوااسٹارٹ اپ بن گیاہے‘‘

Posted On: 28 NOV 2023 4:53PM by PIB Delhi

بھارت اورامریکہ کرہ ٔ ارض کے مشاہدے کے لئے مائیکروویو ریموٹ سینسنگ  مشترکہ مصنوعی سیارچہ خلاء میں بھیجیں گے جسے ناسا -اسرو  سنتھیٹک اپرچرراڈار(نثار) کہاگیاہے ۔مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے ناسا کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ یہ سیارچہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں بھیجاجائے گا۔ ناسا کے اس وفد کی قیادت اس کے ایڈمنسٹریٹر جناب بل نیلسن نے کی ، جنھوں نے آج نئی دہلی میں ڈاکٹرجتیندرسنگھ سے ملاقات  کی تھی ۔

نثار بھارت کے جی ایس ایل وی کے خلاء میں بھیجاجائے گا ، نثار زمین کے ماحولیاتی نظام ، ٹھوس زمین  کی ہیئت میں تبدیلی  ، پہاڑوں اورسمندری برف نیز خطے  سے لے کر عالمی پیمانے تک ساحل سمندرتک کے مطالعے کے لئے انتہائی موزوں ہوگا۔

یہ بھی بتایاگیا کہ اسرو کے ایس -بینڈ ایس اے آرکو جے پی ایل /ناسامیں  ، ناساکے ایل بینڈ ایس اے آر کے ساتھ اور ایل اینڈ ایس بینڈ ایس اے آرکے ساتھ مربوط کیاگیاتھا اوریہ فی الحال تجربات کے مرحلے سے گزررہاہے ۔ یہ تجربے یوآرایس سی بینگلورو میں ناسا /جے پی ایل کے افسران کی شرکت کے ساتھ کئے جارہے ہیں ۔

 

چندریان -3کو چاندکے قطب جنوبی خطے میں اتارے جانے کے تاریخی واقعہ پرڈاکٹرجتیندرسنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب نیلسن  نے ان سے زوردیکرکہاکہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن  آئی ایس ایس پرناسا راکٹ  کے ذریعہ بھارت کے پہلے خلاء نورد کو بھیجے جانے کے اپنے پروگرام میں توسیع کریں ۔اس سال کے شروع میں وزیراعظم نریندرمودی کے امریکہ کے دورے میں دونوں ملکوں نے اگلے سال بھارت -امریکہ خلائی مشترکہ پرواز  بھیجنے سے اتفا ق کیاتھا ، یہ پرواز دوہفتہ طویل ہوگی ۔

اسرواورناسا نے انسان کو خلاء میں بھیجنے کی پرواز سے متعلق تعاون  پرایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے اوریہ دونوں ملک  تاب کاری کے اثرات کے مطالعات  ، مائیکرومیٹیورائٹ  اینڈ آربیٹل ڈیبری شیلڈ ، خلائی صحت اور طریقہ علاج کے  شعبوں میں مطالعات میں  تعاون کی گنجائش تلاش کررہے ہیں ۔

اسرو گگن یان ماڈیول مائیکرومیٹیو رائیڈ اور آربیٹل ڈیبری پروٹیکشن شیلڈ کی جانچ کے لئے ناساکی سہولیات  کے امکانات کی بھی تلاش کررہی ہے ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ خلاء کے شعبے میں جب سے وزیراعظم مودی نے اصلاحات شروع کی ہیں خلاء کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کے لئے زبردست طورپرموقعے ابھررہے ہیں ۔ محض چارسال کے مختصرعرصے میں خلاء سے متعلق اسٹارٹ اپس کی تعداد محض ایک ہندسے سے 150سے  زائد ہوگئی ہے ۔

جناب نیلسن نے جو خود بھی ایک خلاء نورد ہیں اورجنھوں نے 1986میں کولمبیا میں 24ویں اسپیس شکل فلائٹ  کے عملے کے ساتھ  پرواز کی تھی ، امریکہ کے 231سیارچوں کو  خلاء میں بھیجنے کی تعریف کی ۔ یہ سیارچے قطبی سیارچے داغنے والے راکٹ  پی ایس ایل وی کے ذریعہ خلاء میں بھیجے گئے تھے ۔

جناب نیلسن نے کہا کہ وہ کل بینگلورومیں بھارت کے خلانورد راکیش شرماسے ملاقات کے متمنی ہیں ۔

بھارت میں امریکی سفیرجناب ایرک گریتی بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔

**********

(ش ح۔اس ۔ع آ)

U-1502


(Release ID: 1980486) Visitor Counter : 139