وزارتِ تعلیم

کاشی  تمل سنگمم کے دوسرے مرحلے کا انعقاد 17سے 30دسمبر 2023تک کیاجائے گا


آئی آئی ٹی مدراس نے رجسٹریشن پورٹل کا آغاز کیا، اس نے تمل ناڈواورپوڈوچری کے عوام سے درخواستیں دینے کے اپیل کی

تقریبا 1400لوگ زندگی کے مختلف پہلوؤں کا تجربہ حاصل کرنے کے لئے وارانسی جائیں گے

Posted On: 28 NOV 2023 3:53PM by PIB Delhi

کاشی تمل سنگمم  کے دوسرے مرحلے کے لئے سبھی انتظامات مکمل ہیں ، جس میں آئی آئی ٹی مدراس  کی طرف سے 27نومبر 2023کو رجسٹریشن پورٹل  جاری کیاجائے گا۔ ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت پروگرام کادوسرایڈیشن 17دسمبر سے منعقد کئے جانے کی تجویز ہے ، جو تمل مرگلی مبارک مہینے کاپہلا دن ہے ۔ یہ پروگرام 30دسمبر 2023تک جاری رہے گا۔ اپنے پہلے ایڈیشن کی طرح اس پروگرام میں بھی وارانسی اورتمل ناڈو کے درمیان اقدارکو جلا دینے کے مقاصد کو آگے بڑھایاجائے گا، جو قدیم بھارت میں آموزش اورسخاوت کے دواہم مرکز ہیں ۔ اس پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے قائم کرنے کا موقع ملے گا ۔

کے ٹی ایس کے دوسرے مرحلے میں یہ تجویز ہے کہ تمل ناڈو اورپڈوچیری کے تقریبا 1400لوگ 8دن کے سفر پروارانسی ،پریاگ راج اورایودھیا جائیں گے ۔ اس 8دن کی مدت میں سفر کے اوقات بھی شامل ہیں ۔ ان لوگوں کو 7گروپوں میں تقسیم کیاجائے گا ۔ ہرگروپ میں تقریبا 200افراد ہوں گے ۔ یہ گروپ طلباء ، اساتذہ ، کسانوں اورکاریگروں ، تجارت پیشہ افراد اور کاروباریوں نیز مذہبی شخصیتوں ، مصنفین پرمشتمل ہوں گے ۔ ہرایک گروپ کانام  ایک مبارک دریاکے نام پررکھاجائے گا (گنگا،جمنا، سرسوتی سندھوں ، نرمدا، گوداوری اورکاویری )۔

مندوبین یوپی کے عوام کے ساتھ ان کے کاموں کی جانکاری حاصل کرتے ہوئے تاریخی ، سیاحتی اورمذہبی دلچسپی کی جگہوں کے بارے میں بات چیت کریں گے ۔ کے ٹی ایس دوئم میں بیداری میں اضافہ کرنے ، لوگوں تک رسائی حاصل کرنے ، لوگوں کا آپش میں رابطہ قائم کرنے اور ثقافتی جانکاری حاصل کرنے پرزوردیاجائے گا۔ اس پروگرام مصروفیتوں میں اضافہ کرنے اورمقامی متعلقہ فریقوں(بنکروں ، کاریگروں ، فنکاروں ، چھوٹے کاروباریوں اورمصنفین وغیرہ )  کے ساتھ ربط ضبط میں اضافہ کرنے پرتوجہ دی جائیگی ، تاکہ وہ بہترین طورطریقوں سے واقف ہوں ، اپنی جانکاری میں اضافہ کرسکیں اوراپنے تازہ خیالات ایک دوسرے کے سامنے ظاہرکرسکیں ۔

تعلیم کی وزارت  اس پروگرام کے لئے مرکزی وزارت ہوگی ، اس پروگرام میں اے ایس آئی اور ریلوے کے محکمے سمیت ثقافت کی وزارت بھی شرکت کرے گی ۔ ریلوے کے محکمے کے ساتھ ساتھ آئی آرسی ٹی سی ، سیاحت ، کپڑے کے صنعتوں ، خوراک کی ڈبہ بندی (اوڈی اوپی ) ، ایم ایس ایم ای ، آئی اینڈ بی ، ایس ڈی اینڈای اور یوپی سرکارکے متعلقہ محکمے بھی شامل ہیں ۔ پہلے مرحلے کے انعقاد سے کچھ جانکاری حاصل کرتے ہوئے اور تحقیق کے لئے اپنی ساکھ کے پیش نظرآئی آئی ٹی مدراس  ٹی این اور یوپی میں بی ایچ یو میں عمل درآمدکرنے والی ایجنسی ہوگی ۔

مندوبین کے سفرمیں دودن کا جانے کے اوردودن آنے کے بھی شامل ہوں گے ۔ یہ دودن وارانسی میں گزاریں گے اورایک ایک دن پریاگ راج ایودھیامیں گزاریں گے ۔ اسٹالز میں  تمل ناڈواورکاشی کے آرٹ وثقافت  ، ہتھ کرگھے ، دست کاری ، لذیذ کھانوں اوردیگرخصوصی مصنوعات کی نمائش  کی جائیگی ۔ یہ اسٹالز وارانسی میں نموگھاٹ پرقائم کئے جائیں گے ۔ اس مدت کے دوران دانشورانہ تبادلہ خیال کیاجائے گااورادب  قدیم نسخوں ، فلسفے ، روحانیت ، موسیقی ، رقص ، ڈرامہ ، یوگ ، آیوروید ، ہتھ کرگھے ، دستکاری جیسے مختلف پہلوؤں پرسمینار گفتگوکے اجلاس اورلیکچررز منعقدکئے جائیں گے ۔تمل ناڈو اوروارانسی  کے  ماہرین اوردانشورشخصیات  مندرجہ بالا موضوعات  پراس تبادلہ خیال میں حصہ لیں گی تاکہ مختلف میدانوں میں باہمی آموزش کا موقع مل سکے ۔

آئی آئی ٹی مدراس نے کے ٹی ایس پورٹل کو شروع کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں یہ درخواستیں تمل ناڈو اورپوڈوچیری کے عوام سے طلب کی گئی ہیں جو اس پروگرام میں شرکت کرناچاہتے ہیں۔مندوبین کا انتخاب ایک چیدہ کمیٹی کی طرف سے کیاجائے گاجس کی تشکیل اسی مقصد کے لئے کی گئی ہے ۔

کاشی تمل سنگمم کا پہلاایڈیشن 16نومبر سے 16دسمبر 2022تک کیاگیاتھا ۔ تمل ناڈوکے زندگی کے 12مختلف شعبوں کے  2500سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی ، ان لوگوں نے وارانسی ، پریاگ راج اورایودھیا کا 8روزہ سفرکیاتھا جس کے دوران ان لوگوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں کا تجربہ حاصل کیا۔

**********

(ش ح۔اس ۔ع آ)

U-1497



(Release ID: 1980450) Visitor Counter : 85