وزارت اطلاعات ونشریات
بنیادی انسانی عظمت کا احترام کرنے کی ضرورت ہے؛ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو دنیا میں تفریق ختم ہو جائے گی: ‘ آراریرارو ’ کنڑ فلم کے ڈائریکٹر سندیپ کمار کا بیان
آج گوا میں بھارت کے 54 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (اِفّی - 54) میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کنڑ فلم آراریرارو کے ڈائریکٹر سندیپ کمار وی نے کہا ہے کہ انہیں کنڑ فلم ‘ آراریرارو ’ کے ذریعے ، اس کے ناظرین کے جذبات کے بدلنے کی امید ہے ۔ اگر کوئی بنیادی انسانی عظمت کا احترام کو سمجھ سکتا ہے اور اس کی عزت کر سکتا ہے تو دنیا میں تفریق ختم ہو جائے گا۔ یہ فلم ، اُن دو غیر معمولی لوگوں کے بارے میں ہے ، جن کی معاشرہ کوئی پرواہ نہیں کرتا لیکن وہ مصیبت کے وقت جذباتی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔ 16 دنوں سے زیادہ کی شوٹنگ پر مشتمل یہ فلم دو غیر متوقع طور پر دو افراد کو قسمت سے ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ ایک ناگزیر جذباتی الجھن ، خوبصورتی سے بنی کہانی کا نچوڑ بناتی ہے۔
ایک اداکار کے طور پر اپنی وابستگی اور فلم کے لیے اپنے عزم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی اداکار پرسنا شیٹی نے ، اس بات پر زور دیا کہ خلفشار سے بچنے کے لیے، انہوں نے صرف دو سال کی مدت کے لیے اس پروجیکٹ پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ میں فلم میں شروع سے ہی شامل تھا ۔ فلم کی پہلی لائن لکھنے کے عمل سے لے کر فلم کی ریلیز تک ، مجھے اس پروجیکٹ کے بارے میں یقین ڈائریکٹر کے پہلی ہی لائن سنائے جانے کے ساتھ ہو گیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ میں کردار کے ساتھ انصاف کروں، میں ہر ڈائیلاگ لکھتے وقت ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر کے ساتھ موجود تھا۔ ’’
اپنی فلموں میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، سندیپ کمار نے کہا کہ ‘‘ کچھ تخلیقی عناصر صرف اے آئی کے ذریعے حاصل یا تخلیق نہیں کیے جا سکتے۔ تاہم، یہ کہتے ہوئے کہ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ میری فلموں میں بہترین دستیاب ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے۔
سسپنس اور ہلکے پھلکے لمحات کے ساتھ مل کر، فلم ‘ آراریرارو ’ اپنی کہانی اور جذباتی حوالے سے سامعین کو مسحور کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ فلم، سنجیدہ مشورے دینے کے بجائے، اپنے ناظرین کو اپنے لیے اس پیغام کے وسیع معنی کی ترجمانی کرتی ہے۔
علاقائی سینما کو بھرپور طریقے سے ظاہر کرنے کے لیے فلم فیسٹیول میں بھارت کے مختلف حصوں سے فلموں کی نمائش کے لیے وقفے وقفے سے دن تیار کیے گئے ہیں۔ 125 منٹ کی طویل فلم ‘ آراریرارو ’ کو انڈین پینورما، فیچر فلمز سیکشن کے تحت بھارت کے 54ویں افی میں دکھایا جا رہا ہے۔
کاسٹ اور عملہ
ڈائریکٹر: سندیپ کمار وی
پروڈیوسر: ٹی ایم ٹی پروڈکشنز
مصنف: دیوی پرساد رائے
ڈی او پی: میور شیٹی
ایڈیٹر: مہیش ینمور
کاسٹ: پرسنا شیٹی، جیوا، نیریکشا شیٹی
ڈائریکٹر کے بارے میں مزید معلومات:
سندیپ کمار بنیادی طور پر کنڑ فلم انڈسٹری میں ایک فلم ڈائریکٹر، کہانی کار اور ایک بصری تخلیق کار ہیں۔ ان کی پہلی فلم ‘ نندناواناڈول ’ (2019) تھی ، جس کے بعد ‘ آراریرارو ’ (2023) میں بنائی گئی ۔ انہوں نے ایک دو مختصر فلموں کی بھی ہدایت کاری کی ہے۔
یہاں دیکھیں:
https://www.facebook.com/pibindia/videos/862745168725025/?mibextid=YxdKMJ
*******
ش ح۔ ح ا ۔ع ا
U. No. 1496
(Release ID: 1980425)
Visitor Counter : 119