کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کان کنی  کی وزارت اہم اورجامع  معدنیات کی نیلامی کی پہلی قسط کا آغاز  کرے گی


ملک بھر میں پھیلی ہوئی اہم اور جامع  کانوں  کے 20 بلاک کی نیلامی کی جائے گی

اہم معدنیات  جامع  شعبوں کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ نیلامی کا عمل ہندوستان کی توانائی کی منتقلی کی کوششوں کی جانب  ایک اہم اقدام ہے

 دو مرحلے والی شفاف آن لائن نیلامی کا عمل اپنایا جائے گا

Posted On: 28 NOV 2023 12:31PM by PIB Delhi

یہاں 29 نومبر 2023 کو کانکنی کی وزارت اہم اور جامع کانکنی  کی پہلی قسط کی نیلامی کا آغاز کرے گی۔ مہمان خصوصی کے طور پر، کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر، جناب پرہلاد جوشی پہلی بار اہم کانوں  کی نیلامی کا آغاز کریں گے۔ اس  عمل میں  اہم اورجامع  معدنیات کے 20 بلاکس نیلام کیے جا رہے ہیں جو ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ ایک تاریخی اقدام ہے جو ہماری معیشت کو فروغ دے گا، قومی سلامتی میں اضافہ کرے گا اور صاف توانائی کے مستقبل کی طرف ہماری منتقلی کی جانب حمایت کرے گا۔

اہم معدنیات ہمارے ملک کی اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے ضروری ہیں۔ ان معدنیات کی دستیابی کی کمی یا چند ممالک میں ان کے نکالنے یا پروسیسنگ کا ارتکاز، فراہمی کے سلسلے میں  کمزوریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ مستقبل کی عالمی معیشت کا انحصار ان ٹیکنالوجیوں سے ہوگا جو معدنیات، جیسے کہ لیتھیم، گریفائٹ، کوبالٹ، ٹائٹینیم اور نایاب زمینی عناصر (آر ای ای) پر منحصر ہیں۔ ہندوستان نے 2030 تک غیر روایتی ذرائع سے مجموعی الیکٹرک پاور کی نصب شدہ صلاحیت کا 50 فیصد حاصل کرنے کا عہد کیا ہے۔ توانائی کی منتقلی کا ایسا جامع منصوبہ ، الیکٹرک کاروں، ہوا اور شمسی توانائی کے منصوبوں اور بیٹری اسٹوریج کے نظام کی طلب میں اضافہ کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جس سے ان اہم معدنیات کے لیے مانگ میں اضافہ ہوگا۔

اہم اور جامع معدنیات کی بہت زیادہ مانگ ہے اور اسی کو عام طور پر درآمدات سے پورا کیا جاتا ہے۔ اہم معدنیات قابل تجدید توانائی، دفاع، زراعت، ادویہ سازی، ہائی ٹیک الیکٹرانکس، ٹیلی مواصلات ، نقل وحمل  اور بڑی بڑی  فیکٹریوں کی تخلیق وغیرہ جیسے شعبوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔

حال ہی میں، 17 اگست 2023 کو، ایم ایم ڈی آر قانون  میں ایک ترمیم کے ذریعے، 24 معدنیات کو حساس اور  جامع  معدنیات کے طور پرنوٹیفائی کیا گیا۔ یہ ترمیم مرکزی حکومت کو ان معدنیات کی معدنی رعایت دینے کا اختیار دیتی ہے تاکہ مرکزی حکومت ملک کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ان معدنیات کی نیلامی کو ترجیح دے سکے۔ ان نیلامیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی، ریاستی حکومتوں کو جائے گی۔ اس کے بعد، اہم معدنیات کی رائلٹی کی شرحوں کو، نیلامی میں مزید شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے، معقول بنایا گیا ہے۔ حکومت نے مارچ 2022 میں پلاٹینم گروپ آف میٹلز (پی جی ایم) کے لیے رائلٹی کی شرح 4فیصد، مولیبڈینیم کی7.5فیصد، گلوکونائٹ  اور پوٹاش کی شرح2.5فیصد مقرر کی تھی۔ 12 اکتوبر 2023 کو حکومت نے لیتھیم کے لیے رائلٹی کی شرح 3فیصد ، نیوبیم کی شرح 3 فیصد اور نایاب ارضی عناصر کی شرح 1 فیصدمقرر کی تھی۔

 ٹینڈر دستاویزات کی فروخت کا آغاز، 29 نومبر 2023 سے ہوگا۔ معدنی بلاکس، نیلامی کی شرائط، ٹائم لائنز وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcl/index.jsp  پر، 29 نومبر 2023 کو شام 6 بجے  سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نیلامی کا انعقاد ایک شفاف دو مراحل میں بتدریج پیشرفت کرنے والے نیلامی کے عمل کے ذریعے آن لائن کیا جائے گا۔ اہل بولی دہندہ کا انتخاب، ان کے ذریعہ بھیجے گئے معدنیات کی قیمت کے سب سے زیادہ فیصد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔اع    ۔ر ا

 (U.No. 1484)


(Release ID: 1980347) Visitor Counter : 97