وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 6

‘خواتین اور رکاوٹیں’ کے موضوع پر اداکارہ ودیابالن کے ساتھ بات چیت کا سیشن


خواتین اب ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، انہیں اب مردوں کے ساتھ ان کے رشتے سے نہیں جوڑا جاتا ہے:قومی ایوارڈیافتہ اداکارہ ودیا بالن

اداکارہ ودیابالن نے کہا کہ ماضی میں بھارتی فلم صنعت میں خواتین اداکاراؤں کے ذریعے نبھائے گئے تمام غیر معمولی کردار اور ان کی ذیادہ سے زیادہ خواہش نے ہمیں اس مقام پر پہنچانے کے لیے راغب کیا جہاں اب ہم فلموں میں خواتین پر مرکوز کہانیاں سنارہے ہیں۔وہ گوا میں جاری 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول (آئی ایف ایف آئی)سے الگ ‘خواتین اور روکاٹیں’ کے موضوع  پر منعقد سیشن میں خطاب کررہی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-8-1Y1DI.jpg

الگ الگ کردار نبھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ مستقل نئی کہانیوں اور کیریکٹرس کی تلاش کرنا بہت اہم ہے جو سامعین سے جڑسکے۔انہوں نے کہا کہ غیر روایتی کردار ان کرداروں کونبھاتے وقت خود میں بنے رہنا میرے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

ہرفلم میں ورسٹائل کردار نبھانے کی ترغیب سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ غیرتصوراتی اداکاری کی خواہش اور بھارتی سنیما میں خواتین کے کرداروں کے تئیں دقیانوسی سوچ کوختم کرنے کی خواہش ان کے لیے ترغیب کا باعث رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی ہرایک فلم میں آسان صورت حال(کمفرٹ زون)  سے باہر نکلنے کا خیال پسند کرتی ہوں اور اس کے لیے بہت سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے مجھے زیادہ سے زیادہ آزادی ملتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-8-2F5P1.jpg

ہندوستانی سنیما میں خواتین کی تصویرکشی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ ہم سبھی کو خواتین کے سلسلے میں ہمارے سماج میں موجود دقیانوسی سوچ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ آج کی دنیا میں خواتین وقت سے بہت آگے ہیں۔

تین دہائیوں کے کیریر میں اداکارہ نے پرنیتا، بھول بھلیا، پا،کہانی، دی ڈرٹی پکچر،شکنتلادیوی، شیرنی اور جلسہ جیسی فلموں میں بڑی خوبصورتی کے ساتھ غیرروایتی اداکاری کی ہے۔ان کی فلموں نے بھارتی سنیما میں خواتین کے کرداروں کی تصویرکشی کو بدل کررکھ دیا ہے۔

******

 

ش ح ۔  ع ح  ۔ج ا

U. No.1477

iffi reel

(Release ID: 1980292) Visitor Counter : 106