کانکنی کی وزارت

کانکنی کی وزارت اہم معدنیات سے متعلق  عالمی کارروائی پرجی 20آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام کرے گی


اہم معدنیات کے سپلائی چین کو مضبوط بنانے پر غور و خوض کیا جائے گا

کانکنی کی وزارت اہم معدنیات کی پالیسی پر کام کر رہی ہے

Posted On: 27 NOV 2023 4:31PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت 29 نومبر 2023 کو بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں "اہم معدنیات کی عالمی کارروائی کو آگے بڑھانے میں حکومت اور صنعت کا کردار" کے موضوع پر ایک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس تقریب میں مختلف ممالک کے سفیر/مشن سربراہان  کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں کاروباری اداروں کے نمائندے اور دیگرشراکت دار شرکت کریں گے۔

ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 نے اپنے عالمی قائدانہ کردار میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اپنی متنوع معیشت، تکنیکی مہارت اور پائیدار ترقی کے عزم کے ساتھ، ہندوستان نے منفرد نقطہ نظر پیش کیا ہے۔ صدارت کے دوران، ہندوستان نے جامع ترقی، ڈیجیٹل اختراع، آب و ہوا کی لچک اور مساوی عالمی صحت تک رسائی جیسے مختلف امور پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اپنی صدارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہندوستان ایسے باہمی حل کو فروغ دے رہا ہے جو نہ صرف اس کی اپنی آبادی کو فائدہ پہنچاتے ہیں بلکہ وسیع تر عالمی فلاح و بہبود میں اپنا  تعاون پیش کرتے ہیں، اس کے 'وسودھائیو کٹمبکم'  یعنی 'دنیا ایک خاندان ہے' کے جذبے کو تقویت دیتے ہیں۔ نئی دہلی  میں منعقدہ جی 20کے رہنماؤں کے اعلامیے میں اہم معدنیات پر ایک پیراگراف ہے۔ اعلامیہ میں اعلیٰ سطحی رضاکارانہ اصولوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

کانکی کی وزارت، توانائی کی منتقلی سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) کے ایک حصے کے طور پر، جی 20  میں ہونے والی بات چیت میں فعال طور پر شامل رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے کہ جی 20 کمیونٹی کی طرف سے توانائی کی منتقلی میں اہم معدنیات کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔ نئی دہلی کے قائدین کے اعلان کے آگے کی وزارتیں/محکمے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں کہ ہندوستان کا بیانیہ مستقبل کے جی 20  کے کام میں شامل ہو۔ کانکنی کی وزارت موجودہ آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے جس میں مختلف ممالک کے سفیروں/مشن  سربراہان اور دیگر شراکت داروں کو شامل کر کے آگے بڑھنے کے راستے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

جی 20کے ایک اہم رکن کے طور پر، ہندوستان نے اہم معدنیات کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اقدامات کا ایک سلسلہ فعال طور پر شروع کیا ہے۔ کانکی کی وزارت پہلے ہی ایم ایم ڈی آر ایکٹ میں ایک ترمیم کر چکی ہے جو 17 اگست 2023 کو نافذ ہو چکا ہے جس کے ذریعے 24 شناخت شدہ  اہم منرلز کی نیلامی کا اختیار مرکزی حکومت کو دیا گیا ہے۔ مزید تلاش کو فروغ دینے کے لیے، معدنیات کی ایک نئی رعایت کے لیے انتظام بھی کیا گیا ہے، خاص طور پر مخصوص شناخت شدہ اہم معدنیات کے لیے جس میں کچھ گہرے معدنیات شامل ہیں۔ یہ کان کنی کی وزارت کی جانب سے جونیئر کان کنی کمپنیوں کی تلاش کے لیے ہندوستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش ہے۔ اہم اور سٹریٹیجک معدنیات کی تلاش پر زیادہ زور دینے کے لیے ملک میں تلاش کی سرگرمیوں کو نئے سرے سے ترتیب دیا جا رہا ہے۔ یہ ترغیب این ایم ای ٹی (نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ) کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے اور سرکاری و نجی شعبے اہم معدنیات کی کامیاب دریافت پر ترغیب سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کانوں کی وزارت اہم معدنیات کے لیے ایک پالیسی تیار کرنے کے عمل میں ہے جس میں اہم معدنیات کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ شامل کیا جائے گا۔ حکمت عملی حکومت کی مختلف وزارتوں کی ذمہ داریوں کی نشاندہی بھی کرے گی۔ اہم معدنیات کی سپلائی چین کی لچک کو یقینی بنانے میں کانوں کی وزارت دھاتوں کی ری سائیکلنگ کے لیے ایک حکمت عملی بھی تیار کر رہی ہے جس سے ری سائیکلنگ کی صلاحیت کو بڑھانے اور ری سائیکلنگ کے عمل کو ہموار کرنے میں مدد ملے گی اور معدنی پروسیسنگ اور خام مال کی تیاری کی صلاحیتوں کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ بھی کام کرے گی۔

گھریلو میکانزم کو مضبوط بنانے کے علاوہ، کثیر جہتی اور دو طرفہ مصروفیات کے ذریعہ باہمی تعاون پر مبنی بین الاقوامی کوششیں معدنیات کی ایک لچکدار قیمت کی چین بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔ کانوں کی وزارت معدنیات کی حفاظتی شراکت داری  (ایم ایس پی)،ہند –  آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (ای سی ٹی اے) جیسی نئی شراکت داریوں اور اتحادوں میں سرگرم عمل ہے۔

کانکنی کی وزارت نے توانائی، ماحولیات اور پانی  سے متعلق کونسل (سی ای ای ڈبلیو) کے اشتراک سے "توانائی کی منتقلی کے لیے اہم معدنیات پر جی 20 کے اتفاق رائے کو ڈی کوڈنگ کرنے پر ورچوئل سیشن کا انعقاد کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

1462



(Release ID: 1980188) Visitor Counter : 73