وزارت دفاع

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو یكم دسمبر کو آرمڈ فورسز میڈیکل کالج کو اس کے پلاٹینم جوبلی سال میں پریسیڈنٹ كلر ایوارڈ سے سرفراز کریں گی

Posted On: 27 NOV 2023 12:10PM by PIB Delhi

 ہندوستان کی صدر اور مسلح افواج کی سپریم کمانڈر محترمہ دروپدی مرمو جمعہ یكم دسمبر 2023 کو آرمڈ فورسز میڈیکل کالج(اے ایف ایم سی) واقع پُنے کو اس کے پلاٹینم جوبلی سال میں پریسیڈنٹ كلر ایوارڈ سے نوازیں گی۔ اے ایف ایم سی ایک پریمیئر آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (اے ایف ایم ایس) ادارہ ہے اور ملک کے معروف میڈیکل کالجوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایوارڈ اے ایف ایم سی کی قوم کے حق میں 75 سال کی شاندار خدمات کا ثبوت ہے۔

اس عظیم الشان تقریب میں صدر کی طرف سے ایک خصوصی کور اور ڈاک ٹکٹ اور ایک یادگاری سکے کا اجراء بھی گا۔ صدر جمہوریہ آرمڈ فورسز سنٹر فار کمپیوٹیشنل میڈیسن 'پراجنا' کا بھی ای-افتتاح کریں گی جو مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے اے ایف ایم سی کو صحت کی دیکھ بھال کی جدید تحقیق کرنے والے سرکردہ عالمی اداروں کے گروپ میں شامل گا۔

یہ شاندار تقریب اے ایف ایم سی کے کیپٹن دیواشیش شرما کیرتی چکر پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ رسمی پریڈ کی ایک خاص بات مسلح افواج کے میڈیکل سروسز کے اہلکاروں کے چار دستوں کی قیادت کرنے والی لیڈی میڈیکل آفیسرز ہوں گی جو فوج، بحریہ اور فضائیہ میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور اے ایف ایم ایس میں خواتین کو بااختیار بنانے کا مظہر ہیں۔

اے ایف ایم سی جو مسلح افواج کی طبی خدمات میں طبی تعلیم کا سرچشمہ ہے دنیا بھر میں اپنی اخلاقیات اور طبی تربیت کے اعلیٰ ترین معیارات کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ کالج کا غیر معمولی تربیتی اور انتظامی ڈھانچہ نہ صرف بہترین طبی تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ مختلف کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کے کلبوں کے ذریعے میڈیکل کیڈٹس کو مجموعی ترقی کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس قابل احترام ادارے کے پورٹلز سے پاس آؤٹ ہونے والے میڈیکل کیڈٹس فوج، بحریہ اور فضائیہ میں کمیشن حاصل کرتے ہیں۔ ایک افسر اور ڈاکٹر کے طور پر مستعدی سے اپنا فرض انجام دیتے ہوئے، ان لوگوں نے كامیابی كے ساتھ اپنے شاندار ملك کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے مسلح افواج کے اہلکاروں اور بیرون ملک مشنز پر موجود افراد بلکہ ان کے اہل خانہ کی بھی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو بے مثال اور مثالی طور پر پورا کیا ہے۔ اس ادارے کے سابق طلباء نے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی اور تحقیق میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کے  مختلف نامور قومی اور بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پریسیڈنٹ كلر جسے 'راشٹرپتی کا نشان' بھی کہا جاتا ہے کسی بھی فوجی یونٹ کو دیا جانے والا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ اس شاندار تقریب میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور مسلح افواج کے سینئر معززین اور اہلکار شرکت کریں گے۔ سابق ڈائریکٹر اور کمانڈنٹ اور سابق ڈین اور ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت تجربہ کار افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

***

U.No:1455

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1980148) Visitor Counter : 70