وزارت دفاع

پروگرام سے قبل ریلیز

کریسٹ کی نقاب کشائی: وائی -12706 (امپھال)

Posted On: 27 NOV 2023 10:16AM by PIB Delhi

مزگاوں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) میں بنائے جانے والے چار پروجیکٹ 15بی گائیڈڈ میزائل اسٹیلتھ ڈسٹرائرز میں سے تیسرا، یارڈ 12706 (امپھال) کا کریسٹ 28 نومبر 23 کو نئی دہلی میں رونما ہونے والا ہے۔

اپریل 2019 میں(اس کے آغاز کے وقت) اس بحری جہاز کو   امپھال کا نام دیا گیا تھا اور ایم ڈی ایل نے 20 اکتوبر 23 کو اسے ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیا تھا۔ اپنے آغاز سے قبل کی مشق کے حصے کے طور پر، اس جنگی جہاز نے حال ہی میں ایک توسیعی رینج کے برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس غیر معمولی کامیابی کے بعد اب اس جنگی جہاز کی کریسٹ کی نقاب کشائی کا پروگرام بھی شاندار طریقے سے منعقد کیا جائے گا ۔ یہ تقریب منی پور کے وزیر اعلی، وزیر دفاع منتری اور وزارت دفاع اور ریاست منی پور کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہوگی ۔

سمندری روایات اور بحری رسم و رواج کے مطابق، ہندوستانی بحریہ کے بحری جہازوں اور آبدوزوں کا نام ممتاز شہروں، پہاڑی سلسلوں، دریاؤں، بندرگاہوں اور جزائر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کو اپنے جدید ترین اور تکنیکی طور پر جدید جنگی جہاز پر بے حد فخر ہے جس کا نام ہندوستان کے تاریخی شہر امپھال کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ ہندوستان شمال مشرقی خطے کے کسی شہر کے نام پر رکھا جانے والے پہلا شاندار جنگی جہاز بھی ہے جس  کی 16 اپریل 2019 کوصدر جمہوریہ ہند نے دی تھی ۔

ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز ڈیزائن بیورو (ڈبلیو ڈی بی) کے ذریعہ ڈیزائن کیا گیا یہ جہاز دیسی جہاز سازی کی ایک پہچان ہے اور دنیا کے جدید ترین جنگی جہازوں میں سے ایک ہے ۔ اس جہاز کی تعمیر میں تقریباً 75فیصدکے اعلیٰ  دیسی مواد کا استعمال کیا گیا ہے، جس  میں ایم آر ایس اے ایم، برہموس ایس ایس ایم ،  دیسی ٹارپیڈو ٹیوب لانچرز، اینٹی سب میرین انڈیجینس راکٹ لانچرز، اور 76 ملی میٹر ایس آر جی ایم شامل ہیں۔

امپھال پہلا دیسی تباہ کن بھی ہے جس کی تعمیر اور سمندری آزمائشوں کو مکمل کرنے میں سب سے کم وقت لگا ہے۔ یہ جہاز 23 دسمبر کو ہندوستانی بحریہ میں شامل ہوگا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)ImphalCrestUnveilingYYCU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3SVSZ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

1457



(Release ID: 1980131) Visitor Counter : 74