نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے گرو نانک جینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی

Posted On: 26 NOV 2023 3:04PM by PIB Delhi

میں تمام بھارتیوں کو گرونانک دیو جی کی پیدائش کی سالگرہ کے مبارک موقع پر گرمجوشانہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

گرو نانک دیو جی روحانی حکمت کے چراغ تھے۔ ان کی تعلیمات کے اثرات بنی نوع انسانی پر نظر آتے ہیں، یہ تمام مخلوقات کے اتحاد پر زور دیتی ہیں اور مساوات، شفقت، اور بے لوث خدمت کی وکالت کرتی ہیں۔ رواداری اور ازحد ہمدردی پر مبنی ان کا عمیق پیغام ذات، عقیدہ،مذہب اور قومیت کی حدود سے بالاتر ہوکر بنی نوع انسانی کی رہنمائی کرتا ہے۔

دعا ہے کہ یہ مبارک دن ایمانداری، ہم آہنگی اور عالمگیر بھائی چارے کے اصولوں کی عکاسی اور سرشاری کا وقت ثابت ہو۔

***

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1435



(Release ID: 1979943) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil