خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت پورے ملک میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کی حمایت کے لیے سرگرم عمل ہے


"میری کہانی میری زبانی" کے تحت اب تک 1800 سے زائد مستفدین نے اپنے تجربات بیان کیے

اہل مستفدین کی موقع پر ہی رجسٹریشن کی جا رہی ہے

سوستھ بالک اسپردھا کے دوران صحت مند بچوں کی عزت افزائی كی گئی

Posted On: 26 NOV 2023 12:47PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت  پورے ملک میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کی حمایت کے لیے سرگرم عمل ہے۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت "میری کہانی میری زبانی" اقدام کے تحت حصہ لے رہی ہے جس میں ہر گرام پنچایت کے مستفدین اپنے تجربات اور آنگن واڑی خدمات کے ان کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بتاتے ہیں۔ میری کہانی میری زبانی کے تحت اب تک 1800 سے زیادہ مستفید ہونے والے اپنے تجربات بیان کر چکے ہیں۔

یاترا کے دوران خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے تحت اسکیم کو مکمل کرنے کے لیے اہل مستفدین کی "بر سر موقع رجسٹریشن" کی جا رہی ہے۔

یہ یاترا عوام کو مختلف اسکیموں اور ان کے فوائد کے بارے میں مزید آگاہی دینے کی جانب ایک قدم ہے جو کہ اہل افراد کو متعلقہ اسکیموں کے لیے اندراج کرنے کے لیے مزید ترغیب دے رہی ہے۔

گملا ضلع، جھارکھنڈ

گملا ضلع، جھارکھنڈ

گملا ضلع، جھارکھنڈ

ضلع مغربی سنگھ بھومی، جھارکھنڈ

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے ریاستوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ان یاتراوں کے دوران سوستھ بالک اسپردھا شروع کریں جہاں صحت مند بچوں کی عزت افزائی كی جاتی ہے۔ کمیونٹی کی مستقل شمولیت کے لیے یہ ضروری ہے کہ غذائیت کے مسائل کو ایک مثبت رجحان کے ساتھ اجاگر کیا جائے اور "صحت مند بچے" کی شناخت اور جشن منانے پر زور دیا جائے۔ اس کا مقصد 0-6 سال کی عمر کے بچوں کی غذائیت کی کیفیت کو بہتر بنانا، صحت مند بچوں پر توجہ مرکوز کرنا، بچوں کی غذائیت اور بہبود سے متعلق مسائل کے ساتھ بڑے پیمانے پر کمیونٹی کا جذباتی تعلق پیدا کرنا اور مثبت احساس کو جنم دینا ہے۔ صحت مند ہونے کے لیے والدین اور بچوں کے درمیان مسابقت كا جذبہ پیدا كرنا ہے۔

جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر ملک بھر میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کے فوائد کو مكمل کرنے کے مقصد سے ایک اہم اقدام كے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 نومبر 2023 کو کھنٹی، جھارکھنڈ سے "وکست بھارت سنکلپ یاترا" کا آغاز کیا تھا۔

مقامی زبانوں میں معلومات سے آراستہ سرکاری اسکیموں کے پیغامات لے جانے والی خصوصی طور پر تیار کردہ آئی ای سی وینوں کو آڈیو ویژول، بروشرز، پمفلٹ، کتابچے اور اسٹینڈز کے ذریعے علم پھیلانے کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا ملک کی تقریباً ہر گرام پنچایت کو کور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اپر مانک گنج، ریسوبل پاڑہ، نارتھ گارو ہلز ڈسٹرکٹ، میگھالیہ

آنگن واڑی خدمات (سابقہ انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز)1975 میں شروع کی گئی تھیں۔ یہ حکومت ہند کے اہمیت كے حامل پروگراموں میں سے ایک ہے اور 0-6 سال کی عمر کے بچوں، ٹارگٹ خواتین اور نوعمر لڑکیوں (امنگوں بھرے اضلاع اور شمال مشرقی ریاستوں میں سر دست پوشن 2.0 میں 14-18 سال کی عمر کے گروپ میں) کے لیے ملک کی وابستگی کی سب سے بڑی علامت ہے۔ اس اسکیم کا مقصد غذائیت کی کمی، بیماری، سیکھنے کی صلاحیت میں کمی اور اموات کے سلسلہ ختم كرنا ہے۔

وزارت کی جانب سے نشانہ بند مستفدین پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے مختلف اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ ایسی ہی ایک بڑی پہل پوشن ابھیان بھی ہے جس کا آغاز وزیر اعظم نے 8 مارچ 2018 کو کیا تھا جس کا مقصد ہم آہنگی اور نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے وقت کے پابند طریقے سے 6 سال سے کم عمر کے بچوں، نوعمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی غذائی حالت میں بہتری لانا ہے۔

پروگرام ٹیکنالوجی کے استعمال، ہم آہنگی کے ذریعے رویے میں تبدیلی اور نگرانی کے مختلف پیرامیٹرز میں حاصل کیے جانے والے مخصوص اہداف کو ترتیب دیتا ہے۔ ابھیان کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع کیا گیا ہے۔

15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے لیے سکشم آنگن واڑی اور مشن پوشن 2.0 (پوشن 2.0) جو ایک "انٹیگریٹڈ نیوٹریشن سپورٹ پروگرام" ہے، شروع کیا گیا تھا۔ پوشن 2.0 كا مقصد غذائیت کے مواد اور ترسیل میں ایک حكمت انگیز تبدیلی کے ذریعے اور ایک متضاد ایکو سسٹم کی تخلیق کے ذریعے ان طریقوں کو وضع كرنا اور فروغ دینا ہے جو صحت، تندرستی اور غذائی قلت سے مدافعت کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ اسکیم آئی سی ٹی ایپلیکیشن (پوشن ٹریکر)، ہم آہنگی، کمیونٹی موبلائزیشن، طرز عمل میں تبدیلی، جن آندولن، صلاحیت سازی، ترغیبات، ایوارڈز اور اختراعات جیسے عناصر کے ذریعے ملک بھر میں غذائی قلت کے مسائل کو حل کرتی ہے۔

******

U.No:1433

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1979940) Visitor Counter : 61