وزارت دفاع

انڈین کوسٹ گارڈ کی واڈینار، گجرات سے دور آلودگی سے متعلق کارروائیوں کی نویں قومی مشق (NATPOL REX-IX)

Posted On: 26 NOV 2023 6:53AM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ نے 25 نومبر 2023 کو واڈینار، گجرات سے دور آلودگی پر کارروائیوں سے متعلق 9 ویں قومی مشق انجام دی۔ ڈی جی راکیش پال، ڈائرکٹر جنرل انڈین کوسٹ گارڈ اور چیئرمین این او ایس ڈی سی پی نے مشق کے دوران تمام ایجنسیوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں نے  ساحلی ریاستوں، بندرگاہوں، تیل کمپنیوں کے نمائندوں  اور دیگر متعلقہ افراد نے مشق میں حصہ لیا۔ 31 سے زیادہ غیر ملکی مشاہدین اور 80 مندوبین بھی مشق میں شامل ہوئے۔

NATPOL REX-IX نے سمندر میں تیل بکھرنے کی آفت کے تیاری پروگرام یا این او ایس ڈی سی پی کے ضابطوں کے تحت سمندر میں تیل بکھرنے کی صورت میں مختلف متعلقہ ایجنسیوں کے مابین تال میل اور تیاریوں کی جانچ کرنے کا اپنا مقصد پورا کرلیا۔

آئی سی جی نے زمینی اور فضائی پلیٹ فارم بشمول آلودگی سے نمٹنے والے بحری جہازوں (پی آر وی ایس)، ساحل سے دور گشتی  جہاز( او پی وی ایس)، اندرون ملک تیار ہلکے ہیلی کاپٹر ایم کے –III اور ڈورنٹرائر کرافٹ کو سمندری آلودگی سے  نمٹنے کی کارروائی کے لئے تعینات کیا تھا اس پروگرام میں وزیر اعظم جناب نریندرمودی کےآتم نربھر بھارت ویژن کے تحت میک ان انڈیا کے اعتبار سے سے ہندوستان کی صنعتی مہارت کا بھی مظاہرہ ہوا ہے دیگر فریقوں، مثلا بڑی بندرگاہوں نے سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لئے اپنے سمندری اثاثوں کے تال میل کا بھی مظاہرہ کیا۔

انڈین کوسٹ گارڈ نے سات مارچ 1986 کو ہندوستان کے بحری علاقوں کے سمندری ماحول کے تحفظ کی ذمہ داریاں بھی سنبھالی تھیں۔ اس وقت جہاز رانی کی وزارت نے یہ ذمہ داری کوسٹ گارڈ کو سونپی تھی۔ اس کے بعد کوسٹ گارڈ نے سمندر میں تیل بکھرنے کی آفت سے نمٹنے کے لئے این او ایس ڈی پی سی تیار کیا تھا جسے 1993 میں کمیٹی آف سکریٹریز نے منظوری دی تھی۔ این او ایس ڈی سی پی کے قیام کے علاوہ  کوسٹ گارڈ نے ممبئی، چنئی پورٹ بلئر اور واڈینار میں چار پولیوشن ریسپونس سنٹرز بھی قائم کئے۔

ہندوستان کی سمندری حدود میں تیل بکھرنے کی آفت کے لئے ایک فعال قومی نظام اشد ضروری ہے۔ توانائی کی ہماری ضرورتوں کا 75 فیصد تیل سمندر کے راستے درآمد کیا جاتا ہے۔ سمندر کے ذریعہ تیل کی نقل وحمل میں ہنگامی صورتحال کے اندیشے ہمیشہ دیتے ہیں اور اس کے لئے امتناعی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے اور بحری جہازوں کے مالکان اور تیل وصول کرنے والے ادارے دونوں کو اس جانب اقدامات کرنے ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود سمندری حادثوں یا ناگہانی صورتحال کی وجہ سے سمندر میں تیل کے بکھرنے کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتاہے۔

انڈین کوسٹ گارڈ ہندوستان کی آبی حدود میں تیل بکھرنے سے نمٹنے کے لئے مرکزی تایل میل اتھارٹی ہے۔

*******

U.No:1430

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1979895) Visitor Counter : 69