وزارت اطلاعات ونشریات

اِفّی 54 میں ’بہترین ڈیبیو فیچر فلم آف ڈائریکٹر ایوارڈ‘ کے مقابلے میں سات فلمیں

Posted On: 25 NOV 2023 5:34PM by PIB Delhi

گوا، 25 نومبر 2023

پہلی مرتبہ نمائش کی جانے والی سات سات فلموں کو ڈائریکٹر کٹیگری کی بہترین ڈیبیو فیچر فلم کے تحت نامزد کیا گیا ہے اور ان کی نمائش گوا میں 54 ویں ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول (اِفّی) میں مختلف اسکرینوں پر کی جارہی ہے۔ اِفّی میں مقابلے کا یہ زمرہ– ہندوستان اور بیرون ملک دونوں  سے – ابھرتے ہوئے فلم سازوں اور ان کی شاندار فلموں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔ اِفی اس ایوارڈ کو قائم کر کے کہانی سنانے، تناظر کی تازگی، اور سنیما میں عمدگی کا جشن مناتا ہے اور اس کی پرورش کرتا ہے۔

اس سال اس زمرے کے تحت شامل کی گئی فلمیں یہ ہیں:

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-3-11UWL.jpg

آلموسٹ انٹائرلی اے سلائڈ ڈیزاسٹر:  امُت سباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ترک فلم میں استنبول میں چار افراد کی عصری زندگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ زینب، ایک پریشان حال طالب علم؛ آئیسی، ترکی میں اپنے ممکنہ مستقبل سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک غیر مطمئن شادی شدہ انجینئر مہمت؛ اور علی، ایک بے روزگار فرد اپنے والدین کے ساتھ رہ رہا ہے۔ یہ فلم، جس کا ورلڈ پریمیئر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول روٹرڈیم 2023 میں ہوا، نئی نسل کو درپیش پریشانیوں کے ساتھ مہارت سے مزاح کو منسلک کرتی ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-2-2XY6L.jpg

لیٹ می گو: میکسم ریپاز کی ہدایت کاری میں بننے والی اور سوئٹزرلینڈ میں سیٹ کی گئی اس فلم کی کہانی کلاڈائن کے گرد گھومتی ہے، جو کہ ایک عقیدت مند ماں اور محبت کرنے والی شخصیت ہے۔ ہر منگل کو ایک پڑوسی اس کے بیٹے کی دیکھ بھال کرتی ہے، جب وہ مسافر مردوں سے ملنے پہاڑی ہوٹل جاتی ہے۔ جب ان میں سے کوئی اس کے لیے اپنا قیام بڑھانے کا فیصلہ کرتا ہے، تو کلاڈائن الجھن میں پڑ جاتی ہے اور خود کے لئے دوسری زندگی کا خواب دیکھتی ہے۔ اس فلم کا ورلڈ پریمیئر کانز 2023 میں ہوا تھا، اور اس نے اے سی آئی ڈی، وینکوور آئی ایف ایف  2023، اور اسٹاک ہوم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 میں بھی نمائش کی ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-2-3KU91.jpg

 اوکارینا: البان زوگجانی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک البانیائی فلم، اوکارینا خاندانی مسائل کی ایک کہانی ہے، جو نئے ملک میں منتقل ہونے کے بعد طرز زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے ابھرتے ہیں، جو اپنے حالات کو بہتر بنانے کی مضبوط خواہش پر مبنی ہیں۔ شاقا اور سیلویا ایک روشن مستقبل کی تلاش میں اپنے ’’اخلاقیات‘‘ کے احساس کو چیلنج کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، جیوانی کی غیر ارادی شمولیت، ان کے منتخب کردہ راستے کو غیر متوقع سمت میں لے جاتی ہے۔ تاہم، ان کا سفر ختم نہیں ہوتا، جیسا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر توقع کی تھی۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-2-4X2FI.jpg

سلیپ: جیسن یو کے کی ہدایت کاری میں بننے والی جنوبی کوریائی فلم میں ایک حاملہ بیوی کی کہانی بیان کی گئی ہے، جو اپنے شوہر کی نیند کی پریشان کن عادات کے بارے میں فکر مند ہو جاتی ہے، جس کی شروعات، بے ضرر نیند میں باتیں کرنے سے ہوتی ہے، لیکن اس کے بعد یہ عادت پریشان کن رویہ اختیار کرلیتی ہے۔ ایک سلیپ کلینک سے مدد لینے میں کامیابی کے باوجود، شوہر کے ڈراؤنے خواب کی حرکتیں تیز ہونے پر جوڑا ایک شمن کا رخ کرتا ہے۔ یہ فلم کینز (کریٹکس ویک) 2023، ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 اور میلبورن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 میں بھی دکھائی گئی۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-2-5SU1O.jpg

وہین دی سیڈلنگس گرو: ایک ترک فلم ساز ریجر آزاد کایا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم کوبانی کے مقام پر حسین اور اس کے خاندان کے گرد گھومتی ہے، جو دہی بیچ کر روزی کماتے ہیں۔ بازار کا ایک کھو جانے والا موقع، ہیموڈے نامی لڑکے کے ساتھ ان کی زندگیوں اور کمیونٹی پر کوبانی جنگ کے اثرات کے ساتھ ایک دن بھر کے سفر کا باعث بنتا ہے۔

ڈھائی آکھر: ایک ہندی فلم، جس کی ہدایت کاری پروین اروڑا نے کی ہے، امریک سنگھ دیپ کے’تیرتھٹن کے بعد‘ نامی ناول پر مبنی ہے۔ اتراکھنڈ میں 1980 کی دہائی میں قائم، یہ فلم ہرشیتا کے سفر کو بیان کرتی ہے، جو ایک ہمدرد مصنف کے ساتھ جذباتی خطوط کے ذریعے، ناخوشگوار شادی شدہ زندگی سے بچنے کے بعد، اپنی زندگی کو دوبارہ بناتی ہے۔ اپنے شوہر کی موت کے بعد سری دھر کے ساتھ سکون اور احترام تلاش کرتے ہوئے، ہرشیتا کی کہانی پدرانہ معاشروں میں بدسلوکی کو معمول پر لانے پر روشنی ڈالتی ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کے زبردست پیغام کے ساتھ ایک آزاد قوت کے طور پر محبت پر زور دیتی ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-2-7NJSS.jpg

 ارٹّا: ایک ہندوستانی فلم، جس کی ہدایت کاری روہت ایم جی کرشنن نے کی ہے۔ یہ فلم اے ایس آئی ونود کے قتل کی کھوج کرتی ہے، جو کہ پولیس ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ایک جیسے جڑواں ہیں اور جسے وزیر کی آمد سے عین قبل تین گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ڈی وائی ایس پی پرمود، ونود کے جڑواں، کو تحقیقات کے لیے دباؤ کا سامنا ہے، جس میں ونود کی تصادم کی نوعیت اور اس کی موت کے حقیقی حالات کے بارے میں سوالات اٹھانے والے محرکات کے ایک پیچیدہ جال کا انکشاف ہوتا ہے۔

اب جبکہ اِفّی  54 جاری ہے، شاندار ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے اعتراف میں، بہترین پہلی نمائش والی فلم کے ایوارڈ کا اعلان اگلے چند دنوں میں کیا جائے گا، حالانکہ فیسٹیول میں جاری اسکریننگ، ہدایت کاروں کی اگلی نسل کے تصورات کی جھلک پیش کرتی ہیں۔

 

******

ش  ح۔ ا ع ۔ م ر

U-NO. 1417



(Release ID: 1979880) Visitor Counter : 74