وزارت اطلاعات ونشریات
’اوڑ‘ نے ہندوستان كے 54 ویں بین اقوامی فلمی میلے میں منعقدہ ’75 كریئٹیو مائنڈ آف ٹومارو‘ میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا
شرکاء نے 48 گھنٹوں میں ’مشن لائف‘ کے موضوع پر مختصر فلمیں تیار كیں
گوا کی ساحلی پٹی پر ایک تازگی بخش اور فکر انگیز مختصر فلم، ’اوڑ‘ نے آج گوا میں منعقدہ ہندوستان كے 54 ویں بین اقوامی فلمی میلے میں منعقدہ 75 كریئٹیو مائنڈ آف ٹومارو (سی ایم او ٹی) میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل كیا۔
جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب پرتُل کمار، جوائنٹ سکریٹری (فلم)، وزارت اطلاعات و نشریات اور منیجنگ ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی نے فلم سازی میں حقیقی مواد کو پہچاننے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو کہ ہندوستان کو عالمی سطح پر لائے گا۔ انہوں نے کہا كہ سی ایم او ٹی ہندوستان بھر کے نوجوان تخلیقی ذہنوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے جو اچھے مواد کے ساتھ فلمیں بنانے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر شوجیت سرکار نے جو 75 سی ایم او ٹی کے جیوری ممبر میں سے ایک ہیں، کہا کہ ’دی مشن لائف‘ کے موضوع پر 48 گھنٹوں میں ایک مختصر فلم بنانا اور تمام جذبات جیسے کہ خود شناسی، امید، احتجاج وغیرہ کو یکجا کرنا ناقابل یقین ہے۔
مقابلے میں شامل تمام فلموں کے ٹیم ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے شوجیت سرکار نے کہا کہ تمام فلمیں واقعی قریبی طور پر مربوط اور فکر انگیز ہیں اور ماحول کے تحفظ اور سلامتی کے ایک بہت اہم موضوع سے تعلق ركھتی ہیں۔انہوں نے کہا كہ آ سب پہلے سے ہی فاتح ہیں۔
جیوری کے رکن اور شارٹس ٹی وی کے سی ای او، کارٹر پِلچر نے کہا کہ نوجوان تخلیقی ذہنوں کو سی ایم او ٹی جیسا پلیٹ فارم فراہم کرنے کا تصورغیر معمولی ہے۔
فلمی چیلنج کے حصے کے طور پر، 75 سی ایم او اٹی كے شرکاء کو پانچ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا جنہوں نے 48 گھنٹوں میں 'مشن لائف' کے موضوع پر مختصر فلمیں تیار كیں۔
این ایف ڈی سی نے شارٹس انٹرنیشنل کے اشتراک سے اس مقابلے کا تصور کیا تھا۔ سی ایم او ٹی کے شرکاء نے ورکشاپس اور ماسٹر کلاس سیشنز میں بھی شرکت کی جو عالمی سنیما کے ماسٹرز کے ذریعہ تیار کردہ تھیں۔
اس اقدام کا مقصد مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ذہن کی اختراع ہے، فلم سازی کے مختلف کاروباروں سے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور پرورش کرنا ہے۔ یہ پہل اپنے تیسرے سال میں ہے جسے ’آزادی کے امرت مہوتسو‘ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر 2021 میں شروع کیا گیا تھا۔
اوڑ:
اوڑ کے بارے میں: مارسلین جو ایك ماہی گیر ہے پارکنگ کی جگہ تلاش کرنے کی کوشش میں اپنی کشتی کو شہر کے وسط میں لے جاتا ہے۔ وہ شکایت کرتا ہے کہ ساحل چوری ہو گیا ہے اور اس کے پاس پارک کرنے کے لیے جگہ نہیں ہے۔
یہ فلم گوا کی سطح سمندر میں اضافے اور ساحلوں پر بڑے پیمانے پر تعمیرات کی وجہ سے ساحل سمندر کی قطاروں میں کمی کے مسئلے سے رجوع کرتی ہے۔
*****
U.No:1398
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1979619)
Visitor Counter : 147