بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
سی جی ٹی ایم ایس ای نے ایک تاریخی سنگل میل حاصل کیا، مالی سال 24-2023 کے صرف سات مہینوں میں ہی ایک لاکھ کروڑ روپے کی کریڈٹ گارنٹی کو منظوری دی: مرکزی وزیر جناب نرائن رانے
Posted On:
24 NOV 2023 6:53PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی،چھوٹی اور درمیان صنعتوں(ایم ایس ایم ای) کے لئے ایک زبردست فروغ کے طور پر مائیکرواور چھوٹی صنعتوں کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ٹی ایم ایس ای) نے مالی سال 24-2023 کے محض سات مہینوں میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی کریڈٹ گارنٹی کو منظوری دی۔ گزشتہ مالی سال 23-2022 میں یہ بارہ مہینوں میں حاصل کیا گیا تھا۔
ایکس (اس سے قبل کا ٹوئٹر) پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیان صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نرائن رانے نے سی جی ٹی ایم ایس ای کی اس بڑی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا ۔
انھوں نے کہا کہ یہ کامیابی ایم ایس ایم ای کا مکمل ساتھ دینے کے حکومت کے عہد اور مناسب شرح پر انھیں قرض فراہم کرانے کے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔
سی جی ٹی ایم ایس ای بہت چھوٹی،چھوٹی اور درمیان صنعتوں کو قرضوں کی دستیابی میں آسانی پیدا کرنے کی جانب اہم رول ادا کررہا ہے۔ اس سے حکومت کی جانب سے ایم ایس ایم ای کی مالی امداد کے عزم کی عکاسی بھی ہوتی ہے اور اس کے ذریعہ قوم کی اقتصادی تعمیر میں ان کی شراکت میں اضافہ ہوا ہے۔
جناب رانے نے کہا کہ سی جی ٹی ایم ایس ای کی یہ زبردست کامیابی وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی لگاتار مدد اور ان کی بابصیرت قیادت کا نتیجہ ہے۔ ان کی کلیدی رہنمائی اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بااختیار بنانے کے لئے لگن اور سنگ میل کو حاصل کرنے میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔
انھوں نے سی جی ٹی ایم ایس ای کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور لکھا کہ محض سات مہینے میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی کریڈٹ گارنٹی حاصل کرلینا سی جی ٹی ایم ایس ای اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔
*****
U.No:1389
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1979581)
Visitor Counter : 115