سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
اترا کاشی میں سلکیارا سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی زندگی کو بچانے کے لئے حکومت راحت کارروائیوں میں سرگرمی سے مصروف عمل
تین بجے تک جائے حادثہ کی تازہ معلومات
سلکیارا سرنگ کے دھنسنے والے مقام پر راحت اور بچاؤ کارروائیاں جنگی پیمانے پر جاری
Posted On:
24 NOV 2023 5:12PM by PIB Delhi
زندگیاں بچانے کے لیے اپنے اٹل عزم کو جاری رکھتے ہوئے، حکومت اترکاشی میں سلکیارا سرنگ میں جاری بچاؤ کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے، جہاں 41 کارکن پھنسے ہوئے ہیں۔ سرنگ کا 2 کلومیٹر کا حصہ، جس میں کام مکمل کیا گیا ہے اور مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے، بچاؤ کی کوششوں کا مرکز ہے۔
مختلف سرکاری ادارے ہر تفویض کردہ مخصوص کام پر انتھک محنت کر رہے ہیں تاکہ کارکنوں کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنایا جا سکے۔ راحتی کارروائیوں کے بارے میں مشورہ دینے کے لیے قومی اور بین الاقوامی ماہرین جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ حکومت پھنسے ہوئے لوگوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔
راحت اوربچاؤ کی کارروائیوںمیں اہم معلومات:
1. این ایچ آئی ڈی سی ایل کی زندگی بچانے کی کوششیں
دوسری لائف لائن (150 ملی میٹر ڈائی) خدمات کا استعمال کرتے ہوئے سرنگ کے اندر تازہ پکا ہوا کھانا اور تازہ پھل باقاعدگی سے داخل کیے جا رہے ہیں جسے ابتدائی پوزیشن سے 12 میٹر کے فاصلے تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ استحکام اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
روٹی، دال، ملی جُلی سبزیوں اور پھلوں جیسے سیب، نارنگی، کیلے وغیرہ کے ساتھ ادویات اور نمکیات پر مشتمل سامان کی کھیپ بھی فراہم کی گئی ہے۔
ایس ڈی آر ایف کی طرف سے تیار کردہ وائرکنیکٹیویٹی کے ساتھ ترمیم شدہ مواصلات کے نظام کو باقاعدگی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اندر موجود لوگوں نے اطلاع دی ہے کہ وہ پوری طرح محفوظ ہیں۔
2. این ایچ آئی ڈی سی ایل کی طرف سے افقی بورنگ
22 نومبر 2023 کو بارہ بج کر 45 منٹ پر شروع ہونے والی آؤگر ڈرلنگ کو پائپ کے سامنے دھات والی چیز (لیٹیس گرڈر ریب) کا سامنا ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اور پائپ کو مزیداندر نہیں ڈالا جا سکتا تھا۔ گیس کٹر کا استعمال کرتے ہوئے دھات والی چیز کی (لیٹیس گرڈر ریب) کٹائی مکمل ہو چکی ہے۔ 9ویں پائپ کو اضافی 1.8 میٹر کی دوری تک دھکیلنے میں کامیابی حاصل ہوگئی۔معمولی وابریشن کو نوٹ کیا گیا ہے ۔ لہذا ا اوگر کو معمولی سا پیچھے دھکیل دیا گیا تاکہ لاگو ہونے والی قوت کا دوبارہ جائزہ لیا جاسکے۔ رکاوٹوں کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔
سرنگ کی لائننگ سے فورپول (پائپ) کا ایک جھکا ہوا حصہ اوگر کی اسمبلنگ کے دوران اٹک گیا تھا۔ جس کی وجہ سے وائبریشن شروع ہوئی۔
کنکریٹ کو تیزی سے سخت کرنے کے لیے ایکسلریٹنگ ایجنٹ کا استعمال کرتے ہوئے اوگر مشین کے لیے پلیٹ فارم کی مضبوطی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
اوگر مشین کے پلیٹ فارم کو اینکرنگ، بولٹنگ، کنکریٹنگ فاؤنڈیشن وغیرہ کے ذریعے مضبوط کیا گیا ہے۔
مزید برآں، پائپ کو ہونے والے کسی بھی دوسرے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے اوگر کو مکمل طور پر پیچھے ہٹانے کی ضرورت تھی۔ اوگر کھینچنے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ جی پی آر (گراؤنڈ پینیٹریشن ریڈار) ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے۔ مڑے ہوئے پائپ کی کٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔
اوگر مشین کی دوبارہ اسمبلی کا کام ڈھائی بجے تک مکمل ہوا اور پھر اسے دوبارہ داخل کیا گیا۔ اوگر کو 800 ملی میٹر قطر میں ڈالنے کے بعد، اوگرمشین کے ساتھ لگائے گئے اگلے پائپ کو اوگر ڈرلنگ مشین کے مطابق پوزیشن میں رکھا جائے گا۔
اگلے پائپ کی تنصیب، پوزیشننگ کا کام جاری ہے اور ویلڈنگ جوائنٹ مکمل ہونے کے بعد دھکیلنے کا کام شروع ہو جائے گا۔
ایس جے وی این ایل کی طرف سے بچاؤ کے لیے عمودی ڈرلنگ:
ڈرلنگ مشینیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ڈرلنگ مشین کوچالو کرنے کے لئے پلیٹ فارم مکمل کر لیا گیا ہے۔ سرنگ کے اوپر ڈرلنگ پوائنٹ کی مارکنگ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ او این جی سی ،آر وی این ایل اور جی ایس آئی کے ساتھ بات چیت کے بعد 300 L/S۔ مشین کی اسمبلنگ شروع ہو گئی ہے۔
4. ٹی ایچ ڈی سی ایل کی طرف سے بارکوٹ کی طرف سے افقی ڈرلنگ:
ٹی ایچ ڈی سی نے بارکوٹ کے سرے سے ایک راحتی سرنگ کی تعمیر شروع کی ہے، جس میں چار دھماکے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں 9.10 میٹرشگاف پڑگیا ہے۔
شاٹ کریٹنگ اور ریب کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور اضافی ریب بنانے کا کام جاری ہے۔
5. آر وی این ایل کے ذریعے عمودی-افقی ڈرلنگ:
مزدوروں کو راحت اور بچانے کے لئے افقی ڈرلنگ کے لیے درکار بہت سرنگ کرنے کا سامان جگہ پر پہنچ گیا ہے۔ پلیٹ فارم 24.11.2023 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ آلات 25 نومبر 2023 نصب کئے جائیں گے۔
6. سلکیارا کے آخر ی سرے میں آر وی این ایل کے ذریعے عمودی ڈرلنگ (6 انچ):
1150 میٹر تک رسائی والی سڑک کو بی آر او نے مکمل کر کےآر وی این ایل کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈرلنگ کے لیے مشین کو بی آر او کے ذریعے مقام پر لایا گیا۔
آر وی این ایل کو الیکٹرک کنکشن فراہم کر دیا گیا ہے۔
عمودی ڈرلنگ 26 نومبر 2023تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
7. او این جی سی کی طرف سے بار کوٹ کے آخری سرے کی طرف عمودی ڈرلنگ
اندور سے ایئر ڈرلنگ رگ مشین جگہ پر پہنچ گئی ہے۔ فیلڈ سروے کی تکمیل کے بعد او این جی سی کے ذریعہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔
8. ٹی ایچ ڈی سی ایل/فوج/کول انڈیا اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کی مشترکہ ٹیم کے ذریعے دستی-سیمی میکانائزڈ طریقہ سے سرنگ میں شگاف۔
سرنگ کے اندر شگاف پیدا کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ فوج اس مقصد کے لیے باکس کلورٹس کو متحرک کر رہی ہے۔ 15 کی تعداد میں فریم بنائے گئے ہیں۔
9. بی آر او کی طرف سے سڑک کی کٹائی اور دیگر امداد ی کام:
بی آر او نے ایس جے وی این ایل اور آر وی این ایل کے ذریعے عمودی ڈرلنگ کے لیے سرنگ تک پہنچنے والی سڑک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
بی آر او او این جی سی کے ذریعہ کئے گئے جیولوجیکل سروے کے ساتھ او این جی سی کے لئے سرنگ تک پہنچنے والی سڑک بھی بنا رہا ہے۔ اب تک 700 میٹر سرنگ تک پہنچنے والی سڑک تعمیر ہو چکی ہے۔
پس منظر:
12 نومبر 2023 کو سلکیارہ سے بارکوٹ تک زیر تعمیر سرنگ میں سلکیارہ سائیڈ پر 60 میٹر کے حصے میں ملبہ گرنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ پھنسے ہوئے 41 مزدوروں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی طرف سے فوری طور پر وسائل کو بروئے کا ر لایا گیا ۔
ابتدائی طور پر ملبے کے ذریعے 900 ملی میٹر پائپ کا انتخاب کرتے ہوئے، حفاظتی خدشات بیک وقت متعدد راحتی کارروائیوں کی تلاش کا باعث بنے۔ پھنسنے کا رقبہ، جس کی پیمائش 8.5 میٹر اونچائی اور 2 کلومیٹر ہے، سرنگ کا تعمیر شدہ حصہ ہے، جو مزدوروں کو دستیاب بجلی اور پانی کی فراہمی کے ساتھ تحفظ فراہم کرتا ہے۔
پانچ ایجنسیوں — اواین جی سی ،ایس جے وی این ایل ،آر وی این ایل ،این ایچ آئی ڈی سی ایل اور ٹی ایچ ڈی سی ایل کو مخصوص ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، جو آپریشنل کارکردگی کے لیے وقتاً فوقتاً ٹاسک ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔
نوٹ: فراہم کردہ ٹائم لائنز تکنیکی خرابیوں، ہمالیہ کے چیلنجنگ خطوں، اور غیر متوقع ہنگامی حالات کی وجہ سے تبدیل ہو سکتی ہیں۔
********
ش ح۔ح ا ۔رم
U-1380
(Release ID: 1979539)