وزارت خزانہ

نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، اِن ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این) اور نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز (این اے ڈی ٹی) نے وسائل کے اشتراک کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 24 NOV 2023 4:21PM by PIB Delhi

نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، اِن ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این) اور نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز (این اے ڈی ٹی) نے آج بہترین طور طریقوں، فیکلٹی ماہرین، تربیتی مواد اور اختراعی ٹیکنالوجی جیسے وسائل کے اشتراک کے لیے ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

مفاہمت نامہ پر جناب جینت دِدّی، پرنسپل ڈائریکٹر جنرل (ٹی آر جی)، این اے ڈی ٹی، اور ڈاکٹر کے این راگھون، ڈائریکٹر جنرل، این اے سی آئی این نے دستخط کئے۔ ممبر ایڈمنسٹریشن سی بی ڈی ٹی جناب روی اگروال، ممبر (ایڈمنسٹریشن اینڈ ویجیلنس) سی بی آئی سی، جناب آلوک شکلا، اے ڈی جی، این اے سی آئی این جناب رمیش چندر اور دونوں اکیڈمیوں کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

این اے سی آئی این اور این اے ڈی ٹی باہمی طور پر وسائل جیسے بہترین طرز عمل، فیکلٹی ماہرین، تربیتی مواد اور جدید ٹیکنالوجیز کے اشتراک میں تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ تعاون مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں ٹیکسیشن، قانون اور قانونی نظام، تجارت اور طریقہ کار کے قوانین، اقتصادی اور انتظامی قانون، باہمی تعاون کی کوششیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیٹا اینالیسس، ڈارک ویب ایکسپلوریشن جیسی جدید تحقیقاتی تکنیکوں میں وسائل اور درس گاہوں کا اشتراک اور رسک مینجمنٹ اور اخلاقیات بھی  اس مفاہمت نامہ کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔

مفاہمت نامہ سے دونوں مرکزی تربیتی اداروں کو سی بی آئی سی اور سی بی ڈی ٹی کے افسران کے باہمی فائدے کے لیے وسائل اور بہترین طور طریقوں کے اشتراک کے لئے تعاون میں مدد ملے گی اور دونوں سروسیز کے افسران کے لیے باہمی تربیتی پروگراموں کے لیے انتظامات کیے جاسکیں گے، جن میں افسر ٹرینیز کی ایک منظم منسلکہ (اٹیچمنٹ) بھی شامل ہے۔

سنٹرل بورڈ آف اِن ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) اور سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے جولائی 2020 میں دونوں اداروں کے افسران کے درمیان ڈیٹا کے اشتراک سے متعلق ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے تھے۔  موجودہ مفاہمت نامہ سے افسران کی تربیت کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا اور بہتر ریوینیو ایڈمنسٹریشن کے لیے ہم آہنگی پر توجہ دی جائے گی۔

 

این اے سی آئی این کے بارے میں

این اے سی آئی این ایک اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے جو انڈین ریوینیو سروس (کسٹمز اینڈ اِن ڈائریکٹر ٹیکسز) کے زیر تربیت افسران کو تربیت دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے اور سنٹرل بورڈ آف اِن ڈائریکٹر ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) کے تحت تمام افسران اور کیڈروں کے لیے درون سروس تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔ پال سمدرم میں این اے سی آئی این کا نیا کیمپس جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے۔ این اے سی آئی این شراکت دار ممالک کے ساتھ تربیت اور دیگر صلاحیت سازی کے وسائل کے تبادلے کے ذریعے کسٹمز، ڈرگ لاء انفورسمنٹ اور دیگر اِن ڈائریکٹ ٹیکسز سے متعلق امور کے شعبوں میں بین الاقوامی صلاحیت سازی میں بھی بہت زیادہ تعاون کر رہا ہے۔

این اے ڈی ٹی کے بارے میں

این اے ڈی ٹی ناگپور ایک اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے جو انڈین ریوینیو سروس (انکم ٹیکس) کے زیر تربیت افراد کو تربیت دینے اور سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کے درمیانی سے سینئر انتظامی سطح کے افسران کے لیے متعدد اِن- سروس کورسز کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔ م م  ۔ م ر

U NO: 1377



(Release ID: 1979495) Visitor Counter : 72