سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ نئی ہاؤسنگ ٹیکنالوجیز 2047 میں ہندوستان کو، شاندار حویلی کی شکل دیں گی


وزیر موصوف نے نئی دہلی میں ہیبی ٹیٹ سنٹر میں سی ایس آئی آر- سی بی آر آئی ٹیکنالوجی ٹرانسفر میلے سے خطاب کیا، جہاں ایک سلاٹ میں 75 عمارتی اور تعمیراتی ٹیکنالوجیز کو صنعتوں کو منتقل کیا گیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، سنٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی بی آر آئی) نے عالمی معیار اور جدید ترین، عمارت کی تعمیراتی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، جو نہ صرف مضبوط اور آب و ہوا اور خشک سالی کے خلاف مزاحم ہیں، بلکہ عالمی ماحولیاتی اصولوں کے مطابق بھی ہیں

آنے والے دنوں میں ایسی 108 ٹیکنالوجیز، صنعتوں کو محفوظ، پائیدار اور سستی عمارت کی تعمیر کے لیے دستیاب کرائی جائیں گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزیر موصوف نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سب سے زیادہ اہم اور سب سے زیادہ ترجیحی اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے کے لحاظ سے اہم بنیاد بننے کے لیے سی بی آر آئی کی تعریف کی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فولڈ ایبل سالٹ شیلٹرز، جو موسم اور آگ سے مزاحم ہیں، کو تیار کرنے کے لیے بھی سی بی آر آئی کی تعریف کی اور کہا کہ اس کے بہت بڑے سماجی اثرات ہوں گے

Posted On: 24 NOV 2023 2:37PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ نئی ہاؤسنگ ٹیکنالوجیز 2047 میں ہندوستان کو، شاندار حویلی کی شکل دیں گی، جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منارہا ہوگا۔

نئی دہلی میں سی ایس آئی آر- سی بی آر آئی ٹیکنالوجی ٹرانسفر میلے سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سنٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی بی آر آئی) نے عالمی معیار کی اور جدید ترین، عمارت کی تعمیراتی ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں، جو نہ صرف مضبوط اور آب و ہوا اور خشک سالی سے مزاحم ہیں، بلکہ عالمی ماحولیاتی اصولوں کے مطابق بھی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ملک بھر میں 37  سی ایس آئی آر لیبز میں سے ہر ایک کی منفرد ٹیکنالوجیز کو ظاہر کرنے کے لیے ان کے ذریعے گزشتہ سال ایک ہفتہ کے ایک لیب پروگرام کا تصور اور افتتاح کیا گیا، جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، کیونکہ سی ایس آئی آر- سی بی آر آئی نے 75 عمارتی اور تعمیراتی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی اور ایک سلاٹ میں انہیں صنعتوں کو منتقل کر دیا۔ آنے والے دنوں میں ایسی 108 ٹیکنالوجیز صنعتوں کو محفوظ، پائیدار اور سستی عمارت کی تعمیر کے لیے دستیاب کرائی جائیں گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سب سے زیادہ اہم اور سب سے زیادہ ترجیحی اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے کے لحاظ سے اہم بنیاد بننے پر سی بی آر آئی کی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے اگست کے اجتماع کی یاد دلائی اور کہا کہ  جناب مودی نے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ وعدہ کیا ہے کہ کچے گھر میں کوئی بھی ہندوستانی نہیں رہے گا اور تمام مستحقین کے پاس بیت الخلاء اور روشنی کی سہولیات سے لیس پکی چھت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کے طور پر پی ایم اے وائی گھروں میں مقیم غریب مستحقین کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فولڈ ایبل سالٹ شیلٹرز کو تیار کرنے کے لیے سی بی آر آئی کی بھی تعریف کی، جو موسم اور آگ سے مزاحم ہے اور کہا کہ اس کے بہت بڑے سماجی اثرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی تقریباً تمام اصلاحات اور اختراعات اور اقدامات میں سماجی بنیادیں ہیں اور ان کا مقصد عام آدمی کے لیے ’’زندگی میں آسانی‘‘ پیدا کرنا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی سی ایس آئی آر- سی بی آر آئی، روڑکی کے سائنس دانوں اور محققین کی لگن اور مہارت کا ثبوت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمارتی ٹیکنالوجی افراد اور کمیونٹیز کی زندگیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجیز انسانوں کے حالات زندگی کو تبدیل کرنے، پائیداری بڑھانے اور لوگوں کی مجموعی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی طاقت رکھتی ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ تحقیقی اداروں اور صنعتوں کے درمیان فرق کو ختم کرکے، سی ایس آئی آر- سی بی آر آئی روڑکی نے سب کے لیے سستی، پائیدار اور اختراعی رہائش کے وژن کو پورا کرنے کی طرف ایک بڑی پیش رفت کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’ہاؤسنگ سیکٹر میں آج ہمیں جن چیلنجوں کا سامنا ہے، وہ کثیر جہتی ہیں، جن میں سستی اور پائیداری سے لے کر آفات کے تئیں لچک اور توانائی کے نقطہ نظر سے کارگر ہونا تک شامل ہیں۔ تاہم، آج ہمارے پاس جو مہارت اور علم ہے، مجھے یقین ہے کہ ہم ان کی بدولت ملک میں ان چیلنجوں پر قابو پاسکتے ہیں اور ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جہاں ہر شخص کو محفوظ اور آرام دہ رہائش تک رسائی حاصل ہو۔‘‘

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے صنعت کے تمام رہنماؤں اور نمائندوں پر زور دیا کہ وہ ان ٹیکنالوجیز کو اپنائیں اور ملک میں مثبت تبدیلی لانے کی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پیش رفتوں کو بہترین طور طریقوں میں شامل کرکے، کسی کو نہ صرف مسابقتی برتری بڑھانے کا موقع مل سکتا ہے، بلکہ معاشرے کی فلاح و بہبود میں بھی اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری اور سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این کلیسیلوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 77 سالوں میں مسلسل تحقیق اور ترقی کے ذریعے، سی ایس آئی آر- سی بی آر آئی روڑکی، ہاؤسنگ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک سرکردہ ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شاندار ذہنوں کی طرف سے کی گئی پیش رفت نے نہ صرف تعمیراتی صنعت میں انقلاب برپا کیا، بلکہ لاتعداد افراد کی زندگیوں پر بھی مثبت اثر ڈالا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کچھ قابل ذکر ٹیکنالوجیز انڈر ریمڈ پائلس، ویسٹ ٹو ویلتھ، پہلے سے تیار شدہ مکانات، آگ سے تحفظ، درختوں کے بغیر لکڑی، حفاظتی کوٹنگز، اور بہت سی ایسی ٹیکنالوجی ہیں جن کی طرف آج پیش رفت کی جارہی ہے۔

سی بی آر آئی کے ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار نے کہا کہ یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ سی ایس آئی آر- سی بی آر آئی نے سماجی فائدے کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی ہے اور پی ایم اے وائی- جی کے لیے حکومت ہند کے قومی مشن ’’سب کے لیے مکان‘‘ میں بڑے پیمانے پر تعاون کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے دیہی عمارتوں کی جامع ترقی کے لیے دیہی ہاؤسنگ ٹائپولوجی کمپینڈیم ’’پہل‘‘تیار کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹیکنالوجی کمپینڈیم بھی جاری کیا، جس میں دو جلدوں میں اس کی مختلف پائیدار اور سستی ٹیکنالوجیز کے لیے ایک جامع گائیڈ ہے جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اندرون ملک تیار کی گئی موجودہ جدید ٹیکنالوجیز کے مقابلے وقت کی کسوٹی پر ثابت شدہ ٹیکنالوجیز کا احاطہ کیا گیا ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔ م م  ۔ م ر

U NO: 1372


(Release ID: 1979460) Visitor Counter : 146