وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وکست  بھارت سنکلپ یاترا ،مہاراشٹر کے دیہی علاقوں تک پہنچ گئی


وزیر مملکت راؤ صاحب پاٹل دانوے نے، ناسک ضلع کے بیج گرام پنچایت میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

پونے کے ضلع کلکٹر نے، آئی ای سی گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا؛ مہم کا آغاز ضلع کے امبی گاؤں اور بارامتی تعلقہ سے ہوا

ریاست کے کئی دیہاتوں میں صحت کے کیمپس، مفت ہیلتھ چیک اپ اور آیوشمان بھارت کے استفادہ کنندگان کے اندراج کا انعقاد

Posted On: 23 NOV 2023 7:00PM by PIB Delhi

وکست بھارت سنکلپ یاترا کی معلوماتی، تعلیمی اور موصلاتی (آئی ای سی) وین، مہاراشٹر کے دیہی علاقوں تک پہنچ رہی ہے، تاکہ فلاحی اسکیموں کے بارے میں مستند معلومات کی تشہیر جا سکے اور ریاست کے طول و عرض میں اہل استفادہ کنندگان کا اندراج کیا جا سکے۔

ریلوے، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت راؤ صاحب پاٹل دانوے نے آج ناسک ضلع کے بیج گرام پنچایت میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

پونے میں، ضلع کلکٹر ڈاکٹر راجیش دیش مکھ نے وکست بھارت سنکلپ یاترا  کی آئی ای سی گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ مہم، اطلاعات ونشریات کی  وزارت اور ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر امبی گاؤں اور بارامتی تعلقہ سے شروع کی جا رہی ہے۔ پونے ضلع کے تمام تعلقہ میں واقع کل ایک ہزار 843 گاؤں کو معلومات کی  تشہیر  کی مہم میں شامل کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں مہم کی 12 ایل ای ڈی وینز ضلع کے بلدیاتی، میونسپل کونسل علاقوں سے گزریں گی۔

رائے گڑھ میں، ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیش مہسے نے آج کلکٹریٹ کے احاطے سے ایک آئی ای سی وین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر بھرت بستواڑ، ایڈیشنل کلکٹر سنیل تھورے، ریذیڈنٹ سب کلکٹر سندیش شرکے اور کلکٹریٹ کے دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

دھاراشیو میں، دھاراشیو تعلقہ کے امبیکابنگا گاؤں میں ایک صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کئی دیہاتیوں نے مفت صحت  چیک اپ کیا اور 50 سے 60 اہل شہریوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اس موقع پر موجود آیوشمان بھارت یوجنا کے مستفید سنجے جادھو نے کہا کہ مرکزی حکومت کی آیوشمان بھارت اسکیم سے ان کے بچے کے دل کی سرجری کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ انہوں نے اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے قابل ہونے پر شکریہ ادا کیا جس سے ان کے بچے کی جان بچ گئی۔ بچہ، جو پہلے غذائی قلت کا شکار تھا، اب اس کی صحت بہتر ہے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر سچن اومباسے اور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو شری راہل گپتا موجود تھے۔ آئی ای سی گاڑی کو کل (22 نومبر 2023) کو دھاراشیو ڈسٹرکٹ کلکٹر نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔

مرکزی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان آج امبیکابنگا گاؤں میں موجود تھے۔ انجم جلال شیخ نے بتایا کہ کس طرح ان کا کاروبار، جو کہ روزی روٹی کے دیہی قومی مشن  کے مستفید ہونے کے طور پر شروع ہوا تھا، اب آسانی سے چل رہا ہے، اور اسے خود انحصار بنایا جارہا ہے۔ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کی مستفید ہونے والی ریشما سیبلے نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح دھاراشیو تعلقہ کے امبی جاولگے گاؤں میں پروگرام میں انہیں مرکزی حکومت کی اسکیم سے فائدہ ہوا۔

ضلع واشیم میں، ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر وشوناتھ گھُگے نے ایک ایل ای ڈی مہم وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل ایڈمنسٹریشن آفیسر پنکج سونوانے، واشیم نگر پریشد کے سربراہ نلیش گائیکواڑ، آکاشوانی نوڈل آفیسر گجانن مالیکر موجود تھے۔ اس مہم کو ضلع میں مختلف محکموں کے تعاون سے موثر انداز میں نافذ کیا جائے گا۔ سب ڈیویژنل آفیسر ویشالی دیوکر، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر دگمبر لوکھنڈے، واشیم کے گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر پرفلہ ٹوٹے واڈ کے علاوہ مختلف ایجنسیوں کے افسران اور ملازمین اور آشا رضاکار موجود تھے، جبکہ وین ضلع ہیڈ کوارٹر کے بس اسٹیشن علاقے سے روانہ ہوئی۔ ضلع انتظامیہ نے تمام شہریوں سے شرکت کی اپیل کی ہے، تاکہ وہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں  معلومات حاصل کرسکیں  اور اس طرح مہم سے استفادہ کریں۔

گڈچرولی میں، گڈچرولی ضلع کے آرموری بلاک میں کیڑے مار ادویہ  اور کھاد کے چھڑکاؤ کے لیے ڈرون کا مظاہرہ کیا گیا۔ محکمہ زراعت کے افسران نے کاشتکاروں کو نامیاتی کھادوں کے استعمال کے بارے میں رہنمائی کی۔ اس موقع پر اہل استفادہ کنندگان میں آیوشمان بھارت کارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔

اس مہم کے ذریعے آیوشمان بھارت یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم وشواکرما یوجنا، پی ایم کسان سمان یوجنا، کسان کریڈٹ کارڈ، ہر گھر جل سوامیتر یوجنا، جن دھن یوجنا، جیون جیوتی بیمہ یوجنا،  بیمہ سرکشا  یوجنا کے بارے میں مستند معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اٹل پنشن یوجنا کے علاوہ پی ایم پرنم یوجنا، اسکالرشپ یوجنا، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول، جنگلات کے حقوق اور پی ایم سواندھی، پی ایم وشواکرما، شہری علاقوں کے لیے پی ایم اُجالا یوجنا، پی ایم مدرا یوجنا، اسٹارٹ اپ انڈیا، آیوشیامان بھارت،پی ایم آسواس یوجنا، سوچھ بھارت ابھیان، سوبھاگیہ یوجنا اور کھیلو انڈیا ریاست میں متعلقہ مستفیدین کو  فراہم کرنے  کا منصوبہ ہے۔

چونکہ اس مہم کے تحت ضلع انتظامیہ کا کردار بہت اہم ہوگا، اس لیے ریاست کے ہر ضلع میں، کلکٹر کی صدارت میں ایک کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی ہے اور اس کمیٹی میں ضلع مجسٹریٹ کو بطور چیئرپرسن، ضلع پریشد کے سی ای او کو بطور شریک- چیئرمین شامل کیا جائے گا۔  جبکہ دیگر ممبران میں کمشنر، میونسپل کارپوریشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ایم این پی شامل ہوں گے۔ کمشنر یا ان  کا نمائندہ  جوڈپٹی کمشنر کے عہدے سے نیچے کا نہ ہو، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر (پنچایت)، میونسپل کونسل/نگر پنچایت کے پرنسپل ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ رورل ڈیولپمنٹ میکانزم، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ایگریکلچر آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، تمام پروجیکٹ افسران، انٹیگریٹڈ ٹرائبل ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور ریذیڈنٹ کلکٹر بطور ممبر سکریٹری ہوں گے۔

مرکزی حکومت کی سطح پر، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت قابل ذکر قبائلی آبادی والے دیہی علاقوں کے لیے ،نوڈل وزارتیں ہوں گی۔ آنے والے دنوں میں شروع ہونے والی مہم کے شہری مرحلے میں، اطلاعات و نشریات کی وزارت اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اس مہم کو مربوط کرنے کے لیے، نوڈل وزارتیں ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔اع    ۔ر ا

 (U.No. 1360)


(Release ID: 1979346) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Marathi , Hindi