وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

گجراتی فلم صنعت سنیما میں بڑے رجحانات کو دھیرے دھیرے لیکن مستقل طور پر اپنا رہی ہے: اداکار سدھارتھ رانڈیریا


علاقائی سنیما عصری مسائل کی حقیقت پسندانہ عكاسی کرتا ہے: ڈائریکٹر، 'ہری اوم ہری-' نسرگ وایدیا

Posted On: 23 NOV 2023 8:23PM by PIB Delhi

گجراتی سنیما کو ہمارے ملک کے اندر دوسرے خطوں اور لوگوں تک پہنچنے کے لیے ہندستان كے بین اقوامی فلمی میلے جیسے مزید پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ گوا میں آج ہندوستان كے 54 ویں بین اقوامی فلمی میلے (افی) میں فلم ہری اوم ہری کے شاندار پریمیئر کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں تجربہ کار گجراتی اداکار سدھارتھ رانڈیریا نے کہا کہ رکاوٹوں کو توڑنا اور وسیع تر ناظرین تک پہنچنا گجراتی سنیما کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا كہ گجراتی فلموں کی خوبصورتی اور دلکش کہانی سنانے کے جوہر کے بارے میں بیداری پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔

اداکار رونق کامدار نے ہندوستان كے 54 ویں بین اقوامی فلمی میلے میں ہری اوم ہری کے پریمیئر کے بارے میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں ہلیرو جیسی متعدد تنقیدی طور پر سراہی جانے والی گجراتی فلموں کو افی کے ذریعے ناظرین تک پہنچنے کا موقع ملا ہے۔

فلم ہری اوم ہری کی کہانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر نسرگ ویدیا نے کہا کہ فلم کی باریکیاں گجراتی کمیونٹی کے جذبات سے وابستہ ہیں اور ان کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں۔ خیال یہ ہے كہ ناظرین سے وابستہ اور کہانی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ حقیقی ہوا جائے۔ ہر علاقے کی اپنی ثقافت ہوتی ہے اور اسی لیے وہ منفرد ہوتی ہے۔ ویدیا نے کہا كہ فلم کا مزاحیہ اور پرلطف حصہ یقینی طور پر ناظرین کو اسکرین پر راغب رکھے گا۔

فلم 'ہری اوم ہری' آج گوا میں ہندوستان كے IFFI ویں بین اقوامی فلمی میلے54، میں شاندار پریمیئر سیکشن کے تحت دکھائی جائے گی۔

ہری اوم ہری

فلم کا خلاصہ: یہ فلم دیرینہ دوستوں كے بارے میں ہے۔ اوم اور ونی نے اپنی زندگیوں کو اس وقت ایک غیر متوقع موڑ لیتے ہوئے دیکھا جب وینی نے اوم کو شادی کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا۔

لیكن ان کی اس امید افزا عہد كو اس وقت جھٹكا لگنا شروع ہوا جب اوم نے ونی کو دھوکہ دہی کے گہرے احساس کے ساتھ چھوڑ كر پیچھے ہٹنا شروع كیا۔ اس كے بعد عین اس وقت جب ساری امیدیں ختم ہونے لگتی ہیں، ایک عجیب و غریب تصادم نے ہر چیز کو بدلنے كے عہد كے ساتھ  اوم کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

یہاں تعامل دیکھیں:

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:1351



(Release ID: 1979301) Visitor Counter : 103